صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ہندوستانی بحریہ کے سازوسامان کے انتظامی خدمات کے افسران، مرکزی انجینئرنگ خدمات (سڑکوں) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز اور ہندوستانی پوسٹس اور ٹیلی کمیونیکیشن اکاؤنٹس ، مالی وسائل کی فراہمی کی خدمات کے زیر تربیت افسران نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کی
Posted On:
06 FEB 2023 1:03PM by PIB Delhi
انڈین نیول میٹریل مینجمنٹ سروس کے افسران، سینٹرل انجینئرنگ سروسز (سڑکوں) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز اور انڈین پوسٹس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن اکاؤنٹس اینڈ فائنانس سروس کے زیرتربیت افسران نے آج (6 فروری 2023) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
ہندوستانی پوسٹس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن اکاؤنٹس اور فائنانس سروس کے زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ تیز رفتار اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو آگے بڑھانے میں ٹیلی کام سیکٹر کا اہم رول ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا پہل حکومت کو زیادہ کارکردگی اور شفافیت کے ساتھ مختلف عوامی خدمات فراہم کرنے میں مدد کر رہی ہے۔ تاہم، ہمیں خاص طور پر دیہی اور دور دراز علاقوں میں اب بھی عام رابطہ سے محروم رہنے والے لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کرنے کی کوشش جاری رکھنی چاہیے۔
انڈین نیول میٹریل مینجمنٹ سروس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستانی بحریہ کامیابی کے ساتھ ہمارے سمندری مفادات، تجارتی راستوں کی حفاظت کر رہی ہے اور بحران کے وقت مدد فراہم کر رہی ہے۔ انڈین نیول میٹریل مینجمنٹ سروس کے اراکین کے طور پر، وہ بحری جہازوں، آبدوزوں اور ہوائی جہازوں کو اہم سامان کی دستیابی کو یقینی بنانے میں کلیدی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
سنٹرل انجینئرنگ سروسز (سڑکوں) کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ رابطہ کاری اور سڑک کا بنیادی ڈھانچہ کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی اور فروغ کے لیے بہت ضروری ہے۔ حالیہ برسوں میں، حکومت نے نئی شاہراہوں کی تعمیر اور موجودہ شاہراہوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات سے سامان کی تیز تر نقل و حمل کو یقینی بنایاجائے گا اور لوگوں کے لیے بہتر رابطے کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا کئے جائیں گے۔ سینٹرل انجینئرنگ سروسز کے افسران کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ جو بنیادی ڈھانچہ سے متعلق منصوبے شروع کرنے جارہے ہیں، وہ توانائی کی بچت کرنے والے، ماحول دوست اور پائیدار ہوں۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ سڑک حادثات کو کم کرنے کے لیے بہترین انجینئرنگ اور تکنیکی طورطریقے ایجاد کریں اور ان پر عمل درآمد کریں۔
صدرجمہوریہ کی تقریردیکھنےکےلئےیہاں کلک کریں
************
ش ح۔س ب ۔ م ص
(U: 1258)
(Release ID: 1896573)
Visitor Counter : 136