صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کیمیاوی مادہ وکیمیاوی کھادوں ،صحت وخاندانی بہبود  کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ  مانڈویا نے   27ویں سالانہ  آئی ایس اے آر  کانفرنس   سے ورچوئل وسیلے سے خطاب کیا


امداد شدہ  افزائش نسل  کی ٹکنالوجی   ( اے آر ٹی ) اور کوکھ مستعار لینے سے  متعلق بل میں  ، مریضوں کو  بہتر طبی دیکھ بھال اور حفاظت فراہم کرنے کے لئے کہا گیا ہے: ڈاکٹر منسکھ مانڈویا

امداد شدہ  افزائش  نسل ٹکنالوجی  اے آر ٹی میں   نئی تکنیک اور ٹکنالوجی   کے استعمال سے   ، مریضوں  کو بڑے پیمانے پر فائدہ ہوا ہے،  جس کی وجہ سے  بانجھ  پن کی وجوہات اور  علاج  کے بارے میں  بیداری میں اضافہ ہوا ہے: ڈاکٹر منسکھ مانڈویا

حکومت کی طرف سے جو صحت سے متعلق پیش قدمیاں  کی گئی ہیں ، ان سے  فائدہ ہوا ہے اور  اس کے نتیجے میں  زچہ کی شرح اموات (ایم ایم آر ) میں کمی آئی ہے : ڈاکٹر منسکھ مانڈویا

Posted On: 04 FEB 2023 7:10PM by PIB Delhi

کیمیاوی  مادوں وکیمیاوی کھادوں،صحت اور خاندانی بہبود   کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے بھوپال میں  امدادشدہ  افزائش نسل   آئی ایس اے آر   کی  بھارتی سوسائٹی  کی  27 ویں  سالانہ کانفرنس سے ورچوئل وسیلے سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  امدادشدہ  افزائش نسل ٹکنالوجی  ( اے آر ٹی ) کوکھ مستعارلینے کے بل میں  مریضوں  کو بہتر دیکھ بھال اور حفاظت فراہم کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔اس تقریب میں  مدھیہ پردیش کے گورنر  جناب منگوبھائی  پٹیل بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027RHH.jpg

وزیر اعظم نریندرمودی کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے صحت کے وزیر نے کہا کہ حکومت نے   جووالٹی والی زچگی کی سہولیات  شروع کی ہیں، ان کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور زچگی  کے دوران ہونے والی اموات   کی شرح  ایم ایم آر میں  بھی کمی آئی ہے۔ انہوں نے  اعتماد ظاہرکیا کہ  اے آر ٹی میں تازہ ترقی کی اپنائی جانے کے لئے جاری ان تھک کوششوں سے بھارت ، جوڑوں کو  بہترین سہولیات اور  حمل ٹھہرنے  کے لئے دیکھ بھال کی یقینی بنانے میں خاطر خواہ  پیش رفت کرے گا۔

اس بات کی مزیدوضاحت  کرتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ جوڑوں میں بچہ نہ ہونے میں   اہم  ابتدائی  عنصر  کے  طورپر  ،  ماہواری کے دوران  صفائی ستھرائی کی کمی کا ذکر  کیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  حیض کے دوران   صفائی ستھرائی کی سہولت ،  جن اوشدھی کیندر    ،خواتین کے لئے سینٹری  پیڈ   محض  ایک روپے  پر  فراہم  کرائے گئے ہیں۔ ڈاکٹر مانڈویا نے ایک بار  پھر کہا کہ بھارتی حکومت  صحت کے تئیں  ایک مجموعی نظریہ قائم کرنے کے تئیں عہد بند ہے۔

ڈاکٹر مانڈویا نے خاص  طور پر کہا کہ بھارت میں روایتی علاج معالجے کے  طورطریقوں سے ہماری کوششوں کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔

وزیر صحت نے  پوری دنیا میں ہزاروں  آئی وی ایف  ، اے آر ٹی  کے  ماہرین   ،  زچگی اور امراض نسواں کے ماہرین    ،   جینیات کے ماہرین  اور  اے آر ٹی  ٹکنالوجی کے ماہرین   کا ایک فورم فراہم کرنے پر آئی ایس اے آر کی کوششوں کو سراہا تاکہ اس سلسلے میں  معلومات اکٹھا کی جاسکے  اور یہ معلومات   ایک  دوسرے کو فراہم کی جاسکے نیز  تکنیکی ترقی  اور اختراعات   سے  ایک دوسرے کو واقف کرایا جاسکے ،جس کے بدلے میں مریضوں کو  بھی  فائدہ  پہنچا ہے ۔  انہوں نے  بیداری  لانے کے لئے  ان کی کوششوں کو سراہا  چونکہ یہ معاملہ  محض  خواتین پر اثر نہیں  ڈالتا بلکہ مردوںں  پر بھی اثر انداز ہوتا ہے ۔  ہمارے سماج میں   خواتین کو بااختیار بنانے کے تئیں  اور   بیداری میں اضافہ کرنے    کے سے  نہ صرف خواتین کو فائدہ  ہوگا بلکہ مردوں کو بھی ۔

*************

ش ح۔اس ۔ رم

U-1239


(Release ID: 1896538) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Punjabi