وزارت سیاحت
سیاحت کی وزارت اپنی پہلی جی-20 سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کی میٹنگ منعقد کررہی ہے۔ یہ میٹنگ 7 تا 9 فروری 2023 رن آف کچھ، گجرات میں منعقد ہوگی
جی- 20 میٹنگ کے دوران سیاحت کے 5 ترجیحی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جس میں سیاحت کے شعبے کو سرسبز بنانا، ڈیجیٹلائزیشن کی طاقت، نوجوانوں کو ہنر کے ساتھ بااختیار بنانا، سیاحت سے متعلق ایم ایس ایم ایز/ اسٹارٹ اپس کو پروان چڑھانا اور مقامات کا جامع بندوبست شامل ہیں: سیاحت کے سکریٹری
Posted On:
03 FEB 2023 6:47PM by PIB Delhi
جی- 20 خاکے کے تحت، سیاحت کی وزارت 7 سے 9 فروری 2023 تک گجرات کے رن آف کچھ میں سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کی اپنی پہلی میٹنگ کا اہتمام کرے گی۔
آج نئی دہلی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے سیاحت کی وزارت کے سکریٹری جناب اروند سنگھ نے کہا کہ جی-20 میں سیاحت کے لیے 5 باہمی متعلقہ ترجیحی شعبے ہیں۔ اس کے مطابق، ان پانچ ترجیحی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جس میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینا ، ڈیجیٹلائزیشن کی طاقت کو بروئے کار لانا، نوجوانوں کو ہنر کے ساتھ بااختیار بنایاجانا، سیاحت سے متعلق ایم ایس ایم ایز /اسٹارٹ اپس کو پروان چڑھانا اور مقامات کے جامع بندوبست پر ازسرنو غور کیاجانا شامل ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ کے دوران سیاحت کو فروغ دینے کے لیے دیہی اور آثار قدیمہ کی سیاحت پر ضمنی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس دوران غیر ملکی مندوبین کو بھارتی سیاحت کی کامیابی کی داستانوں سے بھی روشناس کرایاجائے گا ۔
سکریٹری نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ جی- 20 پلیٹ فارم کے ذریعے ترجیحات میں سے ایک ترجیح یہ ہے کہ 2030 تک ایس ڈی جی کے اہداف کو کس طرح حاصل کیا جائے گا، مقامی کاروباری اداروں کے لیے مواقع پیدا کریں اور اس پر اتفاق رائے حاصل کیاجائے۔
جناب اروند سنگھ نے کہا کہ جی-20 عالمی سطح پر ہندوستان کی سیاحتی صلاحیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں مدد کرے گا کیونکہ 55 مختلف مقامات پر ہونے والی میٹنگوں کے مندوبین کو ہندوستانی ثقافت اور سیاحتی مقامات سے روشناس کرایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ رن آف کچھ میٹنگ کے مندوبین کو دھولاویرا لے جایا جائے گا جو کہ ‘یونیسکو’ کی عالمی ثقافتی ورثہ کا ایک مقام ہے اور اس کے ذریعے ہمارے اپنے ملک اور دیگر ممالک کے لوگوں کو ایسی جگہوں کے بارے میں جانکاری حاصل ہوگی اور اس سے سیاحت کو آگے لے جانے میں مدد ملے گی۔
سکریٹری موصوف نے یہ بھی کہا کہ مقامی لوگوں کی مہمان نوازی اور انتظامی صلاحیتوں میں بہتری بھی میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔بالخصوص وہ نوجوان جو سیاحوں کی میزبانی میں شامل ہوں گے۔ مالی سال24-2023 کے بجٹ کی اہم خصوصیات میں سے ایک اہم خصوصیت سے ایک ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ مندوبین کے سامنے مقامی فنون اور دستکاری اشیاء براہ راست کوئی مظاہرہ نہیں کیا جائےگا اور ‘ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ’ یعنی ‘ایک ضلع ایک شئے’اقدام کے تحت مندوبین کو الوداعی تحائف بھی دیے جائیں گے۔
اس کے تعلق مزید تفصیلات بتاتے ہوئے جناب اروند سنگھ نے کہا کہ جی-20 صدارت کا فائدہ اٹھانے کے لیے سیاحت سے متعلق 3 بڑے پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں، ان میں اپریل میں سرمایہ کاروں کی عالمی سربراہ کانفرنس ، ایم آئی سی ای کنونشن اور ورلڈ ٹورازم سی ای اوز فورم کی میٹنگ شامل ہیں اور یہ پروگرام جی-20 سے متعلقہ تقریبات کے علاوہ ہیں۔
جناب اروند سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ وزارتی سطح کی بات چیت، جس میں مختلف ممالک نے جی- 20 میٹنگوں کے دوران آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے اوراسے اجلاس کے آخر میں پیش کیا جائے گا۔جی-20 پروگراموں کے لیے منتخب کیے گئے مختلف مقامات، مختلف ذائقوں وغیرہ پر مشتمل ہوں گے، جس میں دیہی، آثار قدیمہ اور تاریخی چیزیں وغیرہ شامل ہیں۔
*************
( ش ح ۔ ش م۔ج ا(
U. No. 1241
(Release ID: 1896535)
Visitor Counter : 178