ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وراثت کے لئے ہائیڈروجن کے تحت ہندوستانی ریلوے 35 ہائیڈروجن ٹرینیں چلائے گا


ایندھن کے طور پر ہائیڈروجن کا استعمال آلودگی سے پاک ٹرانسپورٹ کی ٹیکنالوجی کی سمت میں بڑے فائدے پہنچائےگا

Posted On: 03 FEB 2023 6:53PM by PIB Delhi

ریلوے ، مواصلات  اور الیکٹرانک کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنونے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بھارتی ریلوے نے  80 کروڑ روپے فی ٹرین کی تخمینہ لاگت سے اور مختلف وراثتی/ پہاڑی راستوں پر 70 کروڑ روپے فی روٹ پر  وراثت کے لئے ہائیڈروجن کے تحت 35 ہائیڈروجن ٹرین چلائے گا۔

اس کے علاوہ  ہندوستانی ریلوے نے 111.83 کروڑ روپے کی لاگت سے زمینی بنیادی ڈھانچے کے ساتھ موجودہ ڈیزل الیکٹرک ملٹی پل ریک پر ہائیڈروجن فیول سیل کے  ریٹروفٹمینٹ کے لئے ایک پائلٹ پروجیکٹ کا ٹھیکہ بھی دیا ہے  جو شمالی ریلوے ایم کے جند – سونی پت سیکشن پر چلائے جانے کا منصوبہ ہے ۔

توقع ہے کہ شمالی ریلوے کے جند – سونی پت سیکشن پر پہلا پروٹو ٹائپ کا پہلا ٹرائل 24-2023 میں شروع ہوگا ۔

ہندوستانی ریلوے کے  نظام میں   ہائیڈروجن ایندھن پر  مبنی ٹرین کی چلانے کی لاگت کو شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ایسا اندازہ لگایا گیا ہے کہ ہائیڈروجن ایندھن پر مبنی ٹرین کو چلانے کی لاگت زیادہ ہوگی جو بعد میں ٹرینوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ کم ہوجائے گی ۔ اس کے علاوہ ایندھن کے طور پر ہائیڈروجن کا استعمال آلودگی سے پاک ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی کی سمت میں بڑے فائدے پہنچائے گا جس سے ایک صاف ستھری توانائی کے وسیلے کے طور پر کاربن کے صفر اخراج کے مقاصد میں مدد ملے گی۔

*************

ش ح۔  ح ا  ۔ م ش

U. No.1243


(Release ID: 1896531) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Marathi