شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) بشمول نورتھ ایسٹرن کونسل (این ای سی) کے بجٹ  اخراجات کا جائزہ لیا

Posted On: 03 FEB 2023 10:05PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیرجناب جی کشن ریڈی نے آج شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت اور این ای سی کے بجٹ اخراجات پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اس موقع پر شمال مشرقی ریاستوں کی حکومتوں کے اعلیٰ افسران اور  مذکورہ وزارت کے دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OFLH.jpg

وزیر موصوف نے افسران سے کہا کہ وہ نئے سی این اے سسٹم کی پوری  بجٹ کے  سو فیصد اخراجات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے یہ بھی کہا کہ وہ زیر التواء یو سیز  فراہم کرائیں ااور جاری منصوبوں میں سو فیصد اخراجات کو یقینی بنائیں اور پروجیکٹ تجاویز کے لئے تیزی سے ڈی پی آرس جمع کرائیں۔

image003MAR2.jpg

وزیر موصوف نے شمال مشرقی خطےکی ترقی کی وزارت این ای سی اور ریاستی حکومتوں کے اعلیٰ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ہفتہ وار بنیاد پر میٹنگیں  کر کے اخراجات کی صورتحال کا جائزہ لیں اور  بجٹ فنڈز کو سو فیصد خرچ کئے جانے کو یقینی بنائیں۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1896273) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Hindi , Manipuri