امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

ای- نیلامی کے ذریعے گیہوں کی  دوسری فروخت 15 فروری 2023 کو کی جائے گی

Posted On: 04 FEB 2023 10:31AM by PIB Delhi

ای-آکشن کے ذریعے گیہوں کی دوسری فروخت ملک بھر میں 15 فروری 2023 کو کی جائے گی۔

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) نے یکم اور 2 فروری کو ہونے والی پہلی ای-نیلامی میں بولیاں جیتنے والوں  کو ہدایت دی ہے کہ وہ جلد از جلد ادائیگی کر کے ملک بھر میں متعلقہ ڈپو سے اسٹاک اٹھا لیں اور اسے متعلقہ منڈیوں میں دستیاب کرائیں تاکہ قیمتوں کی مزید روک تھام ہو سکے۔   ای-نیلامی میں فروخت کیا گیا گیہوں اٹھایا جائے گا اور مارکیٹ میں آٹادستیاب کرایا جائے گا، تو قیمتوں میں کمی آئے گی۔

ملک میں گیہوں اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کو روکنے  کے لئے وزراء کے گروپ کی سفارشات کے مطابق فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے مرکزی پول سے ای-نیلامی کے لئے نامزد 25 ایل ایم ٹی گیہوں کے اسٹاک میں سے 22.0 ایل ایم ٹی گیہوں کو یکم فروری اور 2 فروری 2023 کو ہوئی ای-نیلامی میں اوپن مارکیٹ سیل اسکیم (گھریلو) کے تحت  مختلف راستوں سے پہنچانے کا اقدام کیا۔

ای-آکشن میں  پہلے ہفتے میں 1150 سے زیادہ بولی لگانے والے آگے آئے اور ملک بھر میں 9.2 ایل ایم ٹی گیہوں فروخت کیا گیا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1896272) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil