خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تحفظِ حقوق اطفال کے قومی کمیشن کی جانب سے 6 فروری تا 31 مارچ 2023  پریکشا پرو پنجم مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے


پریکشا پرو پنجم طلبا، والدین اور مدرسین کو اپنے خیالات سے ایک  دوسرے کو آگاہ کرنے اور رہنمائی حاصل کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کوشش ہے۔

Posted On: 03 FEB 2023 5:11PM by PIB Delhi

تحفظِ حقوق اطفال کے قومی کمیشن پچھلے برسوں کی طرح ہندوستان کے وزیر اعظم "پریکشا پہ چرچا" پروگرام سے متاثر ہے اور اس سال 6 فروری 2023 تا 31 مارچ 2023  پریکشا پرو پنجم کا انعقاد کر رہا ہے۔ پریکشا پرو پنجم طلبا، والدین اور مدرسین کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کوشش ہے جہاں وہ اپنے خیالات کا اشتراک کرنے کے ساتھ ساتھ ماہرین/معروف شخصیات/محرک کرنے والے  مقررین سے رہنمائی اور اہم مشورے حاصل کرپائیں گے۔ تناؤ کے ایسے ماحول میں پریشان کن اور مبہم خیالات کے بارے میں بات کرنے اور ان کے آپسی اشتراک سے طلبہ کے تناؤ اور اضطراب کو کافی حد تک کم کرنے اور امتحانات کے بارے میں بچوں کے نقطہ نظر/ زاویہ نگاہ کو تبدیل کرنے اور اسے ایک تہوار کی طرح ایک خوشگوار سرگرمی میں بدلنےمیں مدد ملے گی۔

اس سال تحفظِ حقوق اطفال کے قومی کمیشن کی جانب سے ایک کثیر الجہتی نقطہ نظر پر عمل کیا جا رہا ہے جس کا مقصد بچوں کے علاوہ مدرسین اور والدین تک رسائی ہے۔ پریکشا پرو پنجم کی مشمولات؛

الف۔ لائیو اسٹریمنگ سیشنز:  بذریعہ تحفظِ حقوق اطفال کے قومی کمیشن کے تخلیقی پارٹنر جن میں سوشل میڈیا فیس بک/ٹویٹر اور یوٹیوب کے علاوہ نیو انڈیا جنکشن کے سوشل میڈیا شامل ہیں، امتحان کے دباؤ اور تناؤ، سائبر سیفٹی،منشیات اور مادے کے غلط استعمال کی روک تھام، آن لائن تعلیم، حفاظت اور سلامتی، پی او سی ایس او، کیریئر کونسلنگ وغیرہ سے متعلق موضوعات پر لائیو سٹریمنگ سیشنز کا اہتمام کریں گے جن میں دماغی صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے معروف افراد/ماہرین، موٹیویشنل اسپیکر/تعلیم/سائبر قانون کے ماہرین،یوگا گرو، اسٹارٹ اپس کے بانی بچوں، والدین اور اساتذہ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ فروری 2023 کے لائیو سٹریمنگ سیشنز کا شیڈول منسلک ہے۔

ب۔ امتحانی جانباز - "پریکشا پرو پنجم" کے تحت ایک سرگرمی امتحان/نتائج سے متعلق تناؤ اور اضطراب کے انتظام پر طلباء کے آڈیو-ویڈیو پیغامات کو فروغ دیتی ہے۔ جہاں طلباء خود کو رجسٹر کرا سکتے ہیں اور اپنا ویڈیو پیغام ریکارڈکرنے کے بعد

http://parikshaparv.in/

پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں منتخب آڈیو-ویڈیو پیغامات تحفظِ حقوق اطفال کے قومی کمیشن کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا ہینڈلز پر اپ لوڈ کیے جائیں گے۔

ج۔ پریکشا پرو پنجم پر ریڈیو کے اسپاٹ ویوِدھ بھارتی (نیشنل)، آل انڈیا ریڈیو پر نشر کیے جائیں گے جاس میں  عزت مآب وزیر اعظم کے "پیکشا پہ چرچا" 2023 کے آڈیو پیغامات شامل ہوں گے۔

د۔ سمویدنا (1800-121-2830) تحفظِ حقوق اطفال کے قومی کمیشن کی ایک ٹول فری ٹیلی کونسلنگ سروس ہے جو طلباء کو امتحان اور نتائج سے متعلق پریشانیوں، تناؤ اور اضطراب سے نمٹنے کے لیے اہل اور تربیتیافتہ کونسلرز کے ذریعے کونسلنگ کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

بچوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے تحفظِ حقوق اطفال کے قومی کمیشن نے تمام ریاستی حکومتوں کے متعلقہ محکموں یعنی تعلیم، خواتین اور بچوں کی ترقییا سماجی بہبود، تعلیمی بورڈز کو ایک خط بھیجا ہے کہ تمام اسکولوں، چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوشنز کے ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشنیونٹوں کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے ذریعے تمام اضلاع کے لیے آرڈر جاری کیا جائے اور طلباء اور بچوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ کمیشن نے حکم نامے کی کاپی بھی طلب کی ہے۔

تحفظِ حقوق اطفال کے قومی کمیشن وزیر اعظم کے "پکشا پہ چرچا" پروگرام سے متاثر ہو کر 2019 سے امتحانات کے رخ پر اپنی 'پریکشا پرو' مہم چلا رہا ہے۔ اس کا مقصدامتحانات کے تعلق سے بچوں کے نقطہ نظر اور زاویہ نظر کو تبدیل کرنا ہے اور امتحانات اور امتحان کے نتائج سے وابستہ ان کے تناؤ اور اضطراب پر قابو پانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

تحفظِ حقوق اطفال کے قومی کمیشن ایک قانونی ادارہ ہے جسے ملک میں بچوں کے حقوق اور استحقاق اور دیگر متعلقہ امور کے تحفظ کے لیے مارچ 2007 میں تحفظِ حقوق اطفال کے قومی کمیشن ایکٹ 2005 کین دفعہ (3) کے تحت تشکیل دیا گیا تھا۔

***

ش ح۔ ع  س۔ ک ا


(Release ID: 1896163) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi , Marathi