جل شکتی وزارت

جل جیون مشن کے تحت  پائپ کے ذریعے پینے کے پانی کے کنکشن

Posted On: 02 FEB 2023 3:47PM by PIB Delhi

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے۔

ملک کے ہر دیہی گھرانے کو 2024 تک پائپ کے ذریعے نل کے کنکشن کے ذریعے پینے کے پانی  کو یقینی بنانے کے لیے، حکومت ہند، ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر، اگست، 2019 سے جل جیون مشن (جے جے ایم ) - ہر گھر جل اسکیم کو نافذ کر رہی ہے۔

جل جیون مشن کے اعلان کے وقت، صرف 3.23 کروڑ (17فیصد ) دیہی کنبوں میں نل کے پانی کے کنکشن ہونے کی اطلاع تھی۔ جبکہ مشن کے تحت اب تک 7.81 کروڑ سے زیادہ اضافی دیہی کنبوں  کو پائپ کے ذریعے پینے کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ اس طرح، 30.01.2023 تک، ملک کے 19.36 کروڑ دیہی کنبوں میں سے، تقریباً 11.05 کروڑ (57فیصد) کنبوں کے گھروں میں پائپ کے ذریعے پینے کے پانی کی فراہمی کی اطلاع ہے۔  ریاست / مرکز  کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ میں پیش ہیں۔

مشن کے بروقت اور کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے، حکومت ہند متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر مشن کی عمل درآمد کا باقاعدگی سے جائزہ لے رہی ہے۔ اس سلسلے میں کانفرنسوں، ورکشاپوں، ویڈیو کانفرنسوں سمیت اعلیٰ سطح پر باقاعدہ جائزہ میٹنگیں منعقد کی جاتی ہیں اور ساتھ ہی جن  ریاستوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مقررہ وقت میں ہدف کو حاصل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کریں اور اس پر عمل درآمد کو تیز کریں، اُن ریاستوں میں  کثیر انضباطی ٹیموں کو جائزہ لینے کی غرض سے روانہ کیا جاتا ہے۔

آن لائن نگرانی کے لیے، جے جے ایم – بندوبست سے متعلق اطلاعت کا مربوط نظام (آئی ایم آئی ایس) اور جے جے ایم – ڈیش بورڈ قائم کیے گئے ہیں۔ جے جے ایم ڈیش بورڈ تیار کیا گیا ہے جس کے تحت ریاست، ضلع اور پنچایت کی سطحوں پر مشن کی پیشرفت کے بارے میں معلومات عام لوگوں کو فراہم کی جاتی ہیں۔ مالی امور کے بندوبست سے متعلق سرکاری نظام (پی ایف ایم ایس) کے ذریعے شفاف آن لائن مالیاتی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

پانی چونکہ ایک ریاستی معاملہ ہے اس لیے ،آبی وسائل میں اضافہ کرنے ، تحفظ اور موثر انتظام  سے متعلق اقدامات، بنیادی طور پر متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔ جے جے ایم کے تحت، پانی کے ذرائع جن میں دیگر کے علاوہ زیر زمین  پانی (کھلا ہوا کنواں، بورویل، ٹیوب ویل، ہینڈ پمپ وغیرہ)، سطح پر موجود  پانی (دریا،  آبی ذخائر، جھیل، تالاب اور  چشمے وغیرہ) اور چھوٹے تالابوں میں جمع بارش کے پانی کو  پینے کے پانی کی فراہمی کی اسکیموں کے ذرائع کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کے منصوبوں کے لیے انفرادی منصوبوں/ اسکیموں کی تفصیلات بشمول اسکیم کے لیے پانی کے ذرائع کو مرکزی سطح پر  برقرار نہیں رکھا جاتا ہے۔

جے جے ایم کے کارروائی جاتی رہنما خطوط کے تحت،  ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  ذریعہ تلاش کرنے والی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے یہ کمیٹیاں اسکیم ڈیزائن کی مدت کے لیے مجوزہ معیار میں مناسب  اور خاطر خواہ مقدار میں پینے کے پانی کی دستیابی کے مقصد سےپانی کی فراہمی کی اسکیموں کا جائزہ لیں گی۔

اس کے علاوہ، گاؤں کی سطح پر دیگر اسکیموں کے ساتھ مقامی اور روایتی پینے کے پانی کے ذرائع میں اضافہ کرنے اور  انہیں تقویت بہم پہنچانے  کی غرض سے بندوبست کیے گئے ہیں جن میں ایم جی  نریگس ، دیہی مقامی اداروں (آر ایل بیز)، کے لیے  15ویں مالیاتی کمیشن  سے منسلک گرانٹ ، پن میڈھ کے بندوبست سے متعلق مربوط پروگرام  (آئی ڈبلیو ایم پی)، ریاستی اسکیموں، ضلعے کی سطح پر معدنیاتی  ترقی فنڈ، سی ایس آر فنڈز،  برادری کا تعاون وغیرہ کو بھی جے جے ایم کے تحت گرانٹ فراہم کرنے  کے لیے شامل کیا گیا ہے۔

ضلع سطح پر مختص کردہ فنڈز اور ان کی تفصیلات اس محکمہ کے ذریعہ مرکزی سطح  پر برقرار نہیں رکھی جاتی ہیں۔ البتہ ، سال 20-2019، 21-2020، 22-2021، اور 23-2022 (30.01.2023  تک) میں جل جیون مشن کے تحت ریاست کیرالہ کے ذریعہ مختص کردہ مرکزی فنڈز، فنڈ کے اخراج اور فنڈ کے استعمال کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

(روپے  کروڑ میں)

           

سال

مرکزی حصہ

ریاستی حصہ کے تحت اخراجات

افتتاحی بیلنس

مختص کردہ

ریاستوں کے ذریعہ حاصل کردہ فنڈ

کل دستیاب فنڈ

استعمال شدہ فنڈز

2019-20

2.58

248.76

101.29

103.87

62.69

57.23

2020-21

41.18

404.24

303.18

344.36

304.29

311.25

2021-22

40.07

1,804.59

1,353.44

1,394.17

957.44

1,059.57

2022-23

436.08

2,206.54

1,103.27

1,539.35

1,125.52

1,120.00

ماخذ : جے جے ایم، آئی اایم آئی ایس،

***

ضمیمہ

دیہی کنبوں میں پائپ کے ذریعے پینے کے پانی کے کنکشن کی ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے تفصیلات

(30.01.2023 تک)

(تعداد لاکھوں میں)

 

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے

کل دیہی کنبے (آج تک)

15.8.2019 تک پائپ کے ذریعے پینے کے پانی کے کنکشن والے دیہی کنبے

پائپ کے ذریعے پینے کے پانی کی سپلائی والے  دیہی کنبے

نمبر

فیصد میں

1.

انڈمان و نکوبار جزائر

0.62

0.29

0.62

100.00

2.

آندھر پردیش

95.18

30.74

65.31

68.62

3.

اروناچل پردیش

2.22

0.23

1.56

70.40

4.

آسام

67.21

1.11

28.71

42.71

5.

بہار

166.30

3.16

158.97

95.59

6.

چھتیس گڑھ

50.08

3.20

18.96

37.86

7.

دادرا نگر حویلی اور دمن و دیو

0.85

0.00

0.85

100.00

8.

گوا

2.63

1.99

2.63

100.00

9.

گجرات

91.18

65.16

91.18

100.00

10.

ہریانہ

30.41

17.66

30.41

100.00

11.

ہماچل پردیش

17.09

7.63

16.69

97.68

12.

جموں و کشمیر

18.40

5.75

10.62

57.70

13.

جھرکھنڈ

61.19

3.45

18.24

29.82

14.

کرناٹک

101.18

24.51

61.84

61.12

15.

کیرالہ

70.69

16.64

32.40

45.83

16.

لداخ

0.43

0.01

0.31

71.82

17.

لکشدویپ

0.13

0.00

-

-

18.

مدھیہ پردیش

119.89

13.53

56.25

46.91

19.

مہاراشٹر

146.73

48.44

106.35

72.48

20.

منی پور

4.52

0.26

3.42

75.74

21.

میگھالیہ

6.35

0.05

2.87

45.13

22.

میزورم

1.33

0.09

0.98

74.00

23.

ناگالینڈ

3.66

0.14

2.20

60.10

24.

اڈیشہ

88.56

3.11

50.19

56.67

25.

پڈوچیری

1.15

0.94

1.15

100.00

26.

پنجاب

34.26

16.79

34.24

99.96

27.

راجستھان

105.32

11.74

33.29

31.61

28.

سکم

1.32

0.70

1.03

78.26

29.

تمل ناڈو

125.51

21.76

73.93

58.90

30.

تلنگانہ

53.98

15.68

53.98

100.00

31.

تریپورہ

7.42

0.25

4.33

58.36

32.

اتر پردیش

262.64

5.16

75.27

28.66

33.

اترا کھنڈ

14.94

1.30

10.77

72.08

34.

مغربی بنگال

182.59

2.15

54.48

29.84

 

کل میزان

19,35.96

3,23.63

11,04.04

57.03

 

ماخذ : جے جے ایم – آئی ایم آئی ایس                   ایچ ایچ : کنبے

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع م۔ ت ح۔

 

U -1148

                          



(Release ID: 1895947) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Tamil