قانون اور انصاف کی وزارت

آدھار، ووٹر آئی ڈی کے بنیادی تصدیق کار کے طور پر

Posted On: 02 FEB 2023 5:22PM by PIB Delhi

قانون اور انصاف کے وزیر جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ووٹر لسٹ کو درست کرنے کا عمل ایک مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے اور اس میں سیاسی پارٹیوں سمیت مختلف متعلقین ووٹروں کے اندراج سے شروع ہونے والے ہر مرحلے میں شامل ہوتے ہیں، جس کا سلسلہ رہائش گاہ کی تبدیلی، شادی وغیرہ کی وجہ سے ووٹر لسٹ میں ترمیم تک چلتا ہے۔ اس عمل میں، انتخابی رجسٹریشن افسر مختلف دستاویزات پر انحصار کرتا ہے اور جسمانی تصدیق کرتا ہے اور اگر کوئی اعتراض ہو تو اسے دور بھی کرتا ہے۔ انتخابی قوانین (ترمیمی) ایکٹ، 2021 میں دیگر چیزوں کے ساتھ یہ تصور بھی کیا گیا ہے کہ انتخابی رجسٹریشن افسر ووٹر لسٹ میں اندراجات کی تصدیق کے مقاصد کے لیے آدھار نمبر بھی مانگ سکتا ہے۔ لہذا، آدھار ووٹر لسٹوں کو درست کرنے کی خاطر تصدیق اور شناخت کے لیے کئی دستاویزات میں سے صرف ایک ہے۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق، ووٹر آئی ڈی ڈیٹا بیس پر اندراج شدہ افراد کے حوالے سے، 01.01.2023 تک انتخابی فہرست کی حتمی اشاعت کے مطابق، اندراج شدہ افراد کی کل تعداد 945025694تھی۔ ایک اور معلومات اکٹھی کی جا رہی ہے  اور ایوان کی میز پر رکھی جائے گی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1134



(Release ID: 1895860) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Marathi , Tamil