خلا ء کا محکمہ

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ حکومت نے بیرونی ایجنسیوں کو اسرو کی سہولیات استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی ہے اور صرف غیر سرکاری ہندوستانی اداروں (این جی ای) کو ہی اسرو کی سہولیات اور تکنیکی مدد استعمال کرنے کی اجازت ہے

Posted On: 02 FEB 2023 6:32PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارتھ سائنسز؛ پی ایم او، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ حکومت نے بیرونی ایجنسیوں کو اسرو کی سہولیات استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی ہے اور  تکنیکی مدد، جیسا کہ قابل اطلاق، ان اسپیس(IN-SPACE) کے ذریعے صرف غیر سرکاری ہندوستانی اداروں (این جی ای) کو ہی اسرو کی سہولیات استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، این جی ایز کے ذریعہ استعمال کی جانے والی حالیہ سہولیات میں ایس ایچ اے آر میں ساؤنڈنگ راکٹ لانچ کمپلیکس میسرز  اسکائی روٹ کے ذریعہ اپنے مشن پرارمبھ اور تھمبا ایکویٹوریل راکٹ لانچنگ اسٹیشن( ٹی ای آر ایل ایس) ،ترواننت پورم میں اور میسرز اگنی کل کوسموس پرائیویٹ لمیٹڈ، کے ذریعے  اپنے انجن اگنی لیٹ( Agnilet )کی گرم جانچ کے لیےعمودی ٹیسٹ کی سہولت شامل ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، حکومت خلائی شعبے میں آخر تک کی سرگرمیوں کے انعقاد میں نجی شعبے کی بڑھ چڑھ کر شراکت کا تصور کرتی ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر بشمول تعلیمی اداروں، اسٹارٹ اپس اور صنعتوں کی آخر تک کی خلائی سرگرمیوں میں شرکت سے قومی خلائی معیشت کو وسعت دینے، روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے اور ایک فروغ پزیر خلائی ماحولیاتی نظام کی تخلیق کی توقع ہے اور اس کے نتیجے میں طویل مدتی معیشت  میں عالمی خلا میں ہندوستانی حصہ داری میں اضافہ ہوگا۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1140



(Release ID: 1895839) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Marathi , Kannada