صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

زامبیا کے پارلیمانی وفد کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

Posted On: 02 FEB 2023 6:15PM by PIB Delhi

ہر ایکسی لینسی مس  نیلی بوٹیٹ کشومبا موٹّی کی قیادت میں زامبیا کے ایک پارلیمانی وفد نے آج (2 فروری، 2023) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

راشٹرپتی بھون میں وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور زامبیا کے درمیان مضبوط اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ زامبیا کی جدوجہد آزادی کے رہنما، جیسے کہ زامبیا کے بانی اور پہلے صدر، ڈاکٹر کینتھ کونڈا نے ہندوستانی جدوجہد آزادی، خاص طور پر مہاتما گاندھی سے تحریک حاصل کی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ اقتصادی تعاون کے شعبے میں ہماری دوطرفہ تجارت بتدریج بڑھ رہی ہے۔ ہندوستان زامبیا میں سرکردہ سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اطمینان کی بات ہے کہ ہندوستان اور زامبیا کے درمیان مضبوط ترقیاتی شراکت داری ہے جس میں ہندوستان کی چار لائن آف کریڈٹ بھی شامل ہے، جس کا استعمال ٹرانسپورٹ، ہائیڈرو پاور اور صحت جیسے اہم شعبوں میں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ہندوستان اور زامبیا کی خوشحالی اور ترقی کے لیے اس شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے پر زور دیا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ماضی کے پارلیمانی دوروں سے ہندوستان اور زامبیا کی پارلیمنٹ کے درمیان تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے زامبیا کی قومی اسمبلی کی طرف سے ہندوستان-زامبیا پارلیمانی دوستی گروپ بنانے کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے یقین کا اظہار کیا  کہ یہ دورہ ان رشتوں کو مزید مضبوط کرے گا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1137

 



(Release ID: 1895828) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada