شہری ہوابازی کی وزارت
مارچ 2023 تک کولکتہ، پونے، وجئے واڑہ اور حیدرآباد ہوائی اڈوں پر ڈیجی یاترا نافذ کی جائے گی
Posted On:
02 FEB 2023 4:07PM by PIB Delhi
ڈیجی یاترا پالیسی ایک پہل ہے جسے شہری ہوابازی کی وزارت نے چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بائیو میٹرک بورڈنگ سسٹم کے لیے شروع کیا ہے۔ اس کا مقصد ہوائی اڈوں پر مسافروں کو بغیر کسی رکاوٹ اور بغیر کسی پریشانی والا تجربہ فراہم کرانا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد متعدد ٹچ پوائنٹس پر ٹکٹ اور آئی ڈی کی تصدیق کی ضرورت کو ختم کرکے اور ڈیجیٹل فریم ورک کا استعمال کرتے ہوئے موجودہ انفراسٹرکچر کے ذریعے بہتر تھرو پٹ حاصل کرتے ہوئے مسافروں کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔ پروجیکٹ عملدرآمد کے مرحلےمیں ہے۔ ڈیجی یاترا پر عمل درآمد کا خرچ ایئرپورٹ آپریٹرز کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔ شہری ہوا بازی کی وزارت اس کے نفاذ کے لیے کوئی بجٹ امداد فراہم نہیں کرا رہی ہے۔ ڈیجی یاترا کی وسیع تشہیر کے لیے ایئر پورٹ آپریٹرز اور ایئر لائن آپریٹرز اندرونِ پرواز اعلانات، بورڈنگ پاسز کے ذریعے پبلسٹی، ہیلپ ڈیسک سپورٹ فراہم کرنے اور ہوائی اڈوں پر بینر لگا رہے ہیں اور فلمیں وغیرہ د کھا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا کے ذریعے بھی پبلسٹی کی جا رہی ہے۔ ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) نے کولکتہ، پونے، وجئے واڑہ اور وارانسی ہوائی اڈوں پر بائیو میٹرک بورڈنگ سسٹم کے نفاذ کے لیے کام کا ٹھیکہ دے دیا ہے۔
ڈیجی یاترا کو مرحلہ وار طریقے ہوائی اڈوں پر لاگو کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں، دہلی، بنگلور اور وارانسی ہوائی اڈوں پر یکم دسمبر 2022 کو ڈیجی یاترا کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو چہرے کے بائیو میٹرکس پر مبنی کنٹیکٹ لیس، پیپر لیس چیک ان اور بورڈنگ کا عمل فراہم کیا جا سکے۔ مرحلہ 1 کے تحت ڈیجی یاترا کو مارچ 2023 تک کولکتہ، پونے، وجئے واڑہ اور حیدرآباد کے ہوائی اڈوں پر اور مرحلہ وار طریقے سے ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر لاگو کرنے کا منصوبہ ہے۔ ہوا بازی کے شعبے کی ڈیجیٹل تبدیلی ایک مسلسل کوشش ہے۔ ضرورت کے مطابق ہوابازی کے شعبے میں مختلف کاموں کا ڈیجیٹلائزیشن کیا جارہا ہے۔
میسرزڈاٹا ایوولو سولیوشنز نے ایف آر ٹی پر مبنی ڈیجی یاترا سنٹرل ایکو سسٹم تیار کیا ہے۔ اس کا انتخاب اٹل انوویشن مشن کے تحت نیتی آیوگ کے ذریعے چلائے جانے والے ایک قومی اسٹارٹ اپ چیلنج کے ذریعے کیا گیا ہے۔
ڈیجی یاترا مسافروں کو ہوائی اڈوں پر بغیر کسی رکاوٹ اور بغیر کسی پریشانی والا تجربہ فراہم کرانے کے لیے ایک رضاکارانہ سہولت ہے۔ ڈیجی یاترا کے عمل میں، مسافر کی ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات (پی آئی آئی) ڈیٹا کا کوئی مرکزی ذخیرہ نہیں ہے۔ مسافر کا تمام ڈیٹا انکرپٹڈ اور مسافر کے اسمارٹ فون کے والیٹ میں محفوظ کیا جاتا ہے اور صرف ایک محدود مدت کے لیے اس ہوائی اڈے کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے جہاں سے مسافر سفر شروع کررہا ہے،جہاں مسافر کے ڈیجی یاترا آئی ڈی کی تصدیق کی ضرورت ہوتی ہے۔ پرواز کے 24 گھنٹے کے اندر ڈیٹا کو سسٹم سے صاف کر دیا جاتا ہے۔ ڈیجی یاترا کے نفاذ کے ساتھ جو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اس سے ایف آر ٹی کے ذریعے بغیر ٹچ کے مسافر وں کی تصدیق ہوجاتی ہیں جس کے نتیجے میں مختلف ٹچ پوائنٹس جیسے ہوائی اڈے میں داخلے، سیکورٹی ہولڈ ایریا (ایس ایچ اے) اور بورڈنگ ایریا میں سی آئی ایس ایف کی کوئی مداخلت نہیں ہوتی اور وقت کی بچت ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-1124
(Release ID: 1895784)
Visitor Counter : 188