بھاری صنعتوں کی وزارت
بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے 4 فروری 2023 کو مانیسر میں ’’ پنچ امرت کی طرف‘‘ ایک تقریب کا افتتاح کریں گے
اس تقریب میں موٹرگاڑیوں کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے وزارت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر کانفرنس اور نمائش شامل ہوگی
کانفرنس میں ایم ایچ آئی اسکیموں پی ایل آئی- آٹو،پی ایل آئی اے سی سی ، – کیپٹل گڈس- 2 اور فیم کے نفاذ پر غور کیا جائے گا
نمائش میں اعلی درجے کی آٹوموٹیو ٹیکنالوجی اور گاڑیوں کی نمائش کی جائے گی
Posted On:
02 FEB 2023 11:38AM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے 4 فروری 2023 کو بین الاقوامی مرکز برائے آٹوموٹیو ٹیکنالوجی (آئی سی اے ٹی ) مانیسر، ہریانہ میں ایک روزہ میگا ایونٹ "ٹووارڈس پنچامرت" کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اعلانات کے مطابق سی او پی-26 ’پنچ امرت کی سمت‘ میں، یہ تقریب ملک میں آٹو موٹیو انڈسٹری کے فروغ اور ترقی کے لیے وزارت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر، مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے اور وزیر مملکت جناب کرشن پال نمائش اور آئی سی اے ٹی انکیوبیشن سنٹر کا افتتاح کریں گے۔ اس تقریب میں آٹوموٹیو انڈسٹری کے لیڈران، نیتی آیوگ، ایم ایچ آئی، ایم او آرٹی ایچ، ایم این آر ای، ایم او ای ایف سی سی ، ایم او پی، ایم او پی اور این جی سے تعلق رکھنے والے سینئر سرکاری افسران ، ماہرین تعلیم، اسٹارٹ اپس اور طلباء بھی شرکت کریں گے۔
ایم ایچ آئی اسکیموں پی ایل آئی –آٹو، پی ایل آئی –اے سی سی ، ایف اے ایم ای اور کیپٹل گڈز اسکیم کے نفاذ پر غور و خوض کرنے کے لیے آٹو موٹیو انڈسٹری اور ایم ایچ آئی کے افسران کے ساتھ ایک مختص کردہ ملاقاتی اور مذاکراتی سیشن کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ان اسکیموں کا مقصد اختراع کاری کا ایک ماحولیاتی نظام تیار کرنا ہے جو ماحول دوست اور بے ضرر نقل و حرکت کی سہولت کا راستہ ہموار کرے گا اور کاربن کی موجودگی کو کم کرنے میں مدد کرے گا۔
تکنیکی سیشن ہائیڈروجن، ای وی، بائیو فیول اور گیس ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے ٹیکنالوجیز تیار کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ اس سیشن میں نئی ٹیکنالوجیز کو تیزی سے اپنانے کے لیے پالیسی اور ریگولیٹری ماحولیاتی نظام پر غور کیا جائے گا اور اس سے مستقبل کے لیے روڈ میپ تیار کرنے میں مدد ملے گی ۔
آئی سی اے ٹی انکیوبیشن سنٹر اسٹارٹ اپس کی نگہ داشت کرے گا اور مارکیٹ میں تیار مصنوعات تیار کرنے میں ان کی مدد کرے گا۔
معززین کو آئی سی اے ٹی میں دستیاب ٹیسٹنگ اور سرٹیفیکیشن انفراسٹرکچر بھی دکھایا جائے گا۔
************
ش ح۔س ب ۔ م ص
(U: 1113)
(Release ID: 1895659)
Visitor Counter : 162