وزارتِ تعلیم

کیرالہ کے وایناڈ میں واقع جواہر نوودیا ودیالیہ (جے این وی) کے طلباء کے اسپتال میں بھرتی  ہونے کے بارے میں وضاحت

Posted On: 01 FEB 2023 4:00PM by PIB Delhi

میڈیا میں یہ خبریں آئی ہیں کہ جے این وی وایناڈ کے طلباء کو اسپتال میں بھرتی  کیا گیا ہے۔ نوودیا ودیالیہ سنگٹھن نے جے این وی ، وایناڈ میں طلباء کے بیمار ہونے کے حالیہ واقعہ کا فوری نوٹس لیا ہے اور حیدرآباد میں این وی ایس  علاقائی دفتر کے ذریعے اس کی تحقیقات کروائی ہے۔

تحقیقات کے مطابق یہ جانکاری  دی گئی ہے کہ اسپتال میں داخل ہونے والے طلباء (29 اور 30 ​​جنوری 2023 کو) کو پانی سے پیدا ہونے والے انفیکشن (نورو وائرس کے ذریعے - ایک عام متعدی وائرس) ہونے کا شبہ  ہے  جس کی وجہ سے طلباء کا  پیٹ خراب ہوجاتا ہے۔ جن طلباء میں بے چینی کی علامات ظاہر ہوئیں انہیں فوری طور پر ضلع اسپتال بھیجا گیا اور ان سبھی کو صحت معمول پر آنے کے بعد ایک دن کے اندر چھٹی دے دی گئی۔ محکمہ صحت نے مزید جانچ کے لیے نمونے لے لیے ہیں اور رپورٹ کا انتظار ہے۔

تمام طلباء اب صحت مند اور نارمل ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے رپورٹ موصول ہونے پر پینے کے صاف پانی کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ ہدایات کے علاوہ جلد مزید کارروائی عمل میں لائی  گی۔

عوامی صحت افسر کے ذریعہ سہ ماہی پانی کی جانچ اور تمام جے این ویزمیں پانی ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں کی صفائی کے بارے میں پہلے ہی ہدایات دی گئی ہیں۔

تمام جے این ویز اس سلسلے میں ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔ مزید یہ کہ  تمام جے این ویزکو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے احاطے میں اضافی پانی کی جانچ کی مہمیں چلائیں اور اس کے مطابق ٹیسٹ رپورٹس کی بنیاد پر کارروائی کریں۔

****

( ش ح ۔ ع ح)

U.No. 1112



(Release ID: 1895653) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi , Punjabi