زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف) اور مدھیہ پردیش فارم گیٹ پر جی - 20 تھیم پر مبنی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا

Posted On: 01 FEB 2023 7:48PM by PIB Delhi

جی-20 کی ہندوستان کی صدارت کے موقع پر، ’ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل ‘کے موضوع کے ذریعہ، ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف) اور مدھیہ پردیش فارم گیٹ ایپ پر ۔02 فروری   2023  کونورونہا ایڈمنسٹریٹو اکیڈمی، بھوپال اور 8 فروری 2023 کو جواہر لعل نہرو زرعی یونیورسٹی، جبل پور میں عالمی اتحاد کے احساس کی حوصلہ افزائی اور زراعت کے شعبے میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے کے مقصد سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف) اور ایم پی فارم گیٹ میں خواتین کی شرکت کو بڑھانا ہے۔ دونوں ورکشاپس میں خواتین کسان، خواتین زرعی صنعت کار، خواتین چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، بینک کی  نمائندہ خواتین  اور مختلف محکموں کی خواتین افسران شرکت کریں گی۔

بھوپال میں منعقد ہونے والی ورکشاپ میں تقریباً 150-175 شرکاء حصہ لیں گے۔ ورکشاپ میں شرکاء کو ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف) اسکیم کے بارے میں آگاہی دی جائے گی، جو ملک میں زرعی انفراسٹرکچر کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ایم پی فارم گیٹ ایپ کے بارے میں معلومات بھی خواتین کسانوں، زرعی کاروباریوں، تاجروں وغیرہ کو فراہم کی جائیں گی۔

افتتاحی تقریب کے بعد، تکنیکی سیشن کا آغاز ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف) اسکیم کے بارے میں تفصیلات کے ساتھ ہوگا، جس کے بعد فارم گیٹ ایپ کے بارے میں رجسٹریشن وغیرہ سے متعلق معلومات دی جائیں گی۔ ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف) اسکیم سے متعلق سوالات کا بھی حکومت ہند کے نمائندوں کے ذریعہ جواب دیا جائے گا۔ ورکشاپ میں اپیڈا اور نابارڈ کے نمائندے اپیڈا اور نابارڈ کے ذریعے چلائی جانے والی مختلف اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔ بینک کے مختلف عہدیداران مسائل کے حل پیش کرنے اور بینک قرض سے متعلق شرکاء کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے بھی موجود ہوں گے۔ آخری غوروخوض کے اجلاس  میں، شرکاء ڈی پی آر کی تیاری، بینک سے متعلق سوالات وغیرہ پر ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ کے حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کر سکیں گے۔ یہ ورکشاپ زراعت کے شعبے میں خواتین کی شرکت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

************

ش ح۔س ب  ۔ م  ص

 (U: 1104)



(Release ID: 1895637) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Punjabi