تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ’سہکار سے سمردھی‘ کے منتر پر عمل کرتے ہوئے کوآپریٹو کے ذریعے کروڑوں لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہے


آج بجٹ میں کوآپریٹو سیکٹر کو مضبوط کرنے کے لیے جو بے مثال فیصلے کیے گئے ہیں وہ اسی عزم کی علامت ہیں

دنیا کی سب سے بڑی غیر مرکزی اسٹوریج کی گنجائش قائم کرنے کے منصوبے کے ساتھ کوآپریٹو سوسائٹیوں سے وابستہ کسان اپنی پیداوار کی مناسب قیمت اسے مناسب وقت پر فروخت کر کے حاصل کر سکیں گے، یہ کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے عزم میں اہم کردار ادا کرے گا

حکومت اگلے پانچ سالوں میں ہر پنچایت میں نئی کثیر مقصد کوآپریٹو سوسائٹیز، بنیادی ماہی گیری سوسائٹیز اور ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیز بھی قائم کرے گی

شوگر کوآپریٹیو کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ کسانوں کو 2016-17 سے پہلے کی گئی ادائیگیوں کو ان کے اخراجات میں دکھا سکیں، اس سے کوآپریٹیو شوگر ملوں کو تقریباً 10,000 کروڑ روپے کی راحت ملے گی

Posted On: 01 FEB 2023 6:19PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ’سہکار سے سمردھی‘ کے منتر پر عمل کرتے ہوئے کوآپریٹیو کے ذریعے کروڑوں لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

اپنے ٹویٹس میں جناب امت شاہ نے کہا کہ کوآپریٹو سیکٹر کو مضبوط کرنے کے لیے بجٹ میں آج جو بے مثال فیصلے لیے گئے ہیں وہ اس عزم کی علامت ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی غیر مرکزی اسٹوریج کی گنجائش کے قیام کے منصوبے کے ساتھ، کوآپریٹو سوسائیٹیوں سے وابستہ کسان مناسب وقت پر اپنی پیداوار کو فروخت کر کے مناسب قیمت حاصل کر سکیں گے۔ یہ کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے عزم میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون نے کہا کہ اگلے 5 سالوں میں حکومت ہر پنچایت میں نئی کثیر مقصدی کوآپریٹو سوسائٹیز، بنیادی ماہی گیری سوسائٹیز اور ڈیری کوآپریٹیو سوسائٹیز بھی قائم کرے گی۔ اس سے کوآپریٹو تحریک کو ایک نئی سمت اور رفتار ملے گی، جس سے یہ شعبہ مزید با اختیار ہوگا۔

جناب امت شاہ نے 31 مارچ 2024 تک تشکیل شدہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کی کوآپریٹو سوسائٹیوں کو صرف 15 فیصد ٹیکس زمرے میں رکھنے کے لیے جناب مودی کا شکریہ ادا کیا۔ پرائمری ایگریکلچر کریڈٹ سوسائٹی (PACS) اور پرائمری کوآپریٹو ایگریکلچرل اینڈ رورل ڈیولپمنٹ بینکوں (PCARDBs) کے لیے نقد رقم نکالنے پر TDS کی حد 3 کروڑ روپے اور نقد جمع کرنے اور قرضوں کے لیے فی ممبر 2 لاکھ روپے تک کی حد کرنے کا فیصلہ قابل تعریف ہے۔

مرکزی وزیر تعاون نے یہ بھی کہا کہ وہ کوآپریٹو سیکٹر کے لیے لیے گئے ایک اور اہم فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، جس میں شوگر کوآپریٹیو کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ کسانوں کو 2016-17 سے پہلے کی گئی ادائیگیوں کو ان کے اخراجات میں دکھا سکیں۔ کوآپریٹو شوگر ملوں کو 10,000 کروڑ روپے کی راحت ملے گی۔

 **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1098



(Release ID: 1895563) Visitor Counter : 138