وزارت دفاع

ایئرمارشل اے پی سنگھ نے فضائیہ کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 FEB 2023 3:04PM by PIB Delhi

ایئرمارشل اے پی سنگھ پی وی ایس ایم اے وی ایس ایم نے یکم فروری 2023 کو فضائیہ کے نائب سربراہ  (وی سی اے ایس) کا عہدہ سنبھالا۔ وی سی ایس کا عہدہ سنبھالنے کے موقع پر انہوں نے ملک کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے مسلح افواج کے اہلکاروں کے احترام میں نیشنل وار میموریل  پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔اس کے بعد انکے سامنے فضائیہ  کے ہیڈکوارٹرس (وائیو بھون) میں ایک رسمی گارڈ آف آنر پیش کیا۔

نیشنل ڈیفنس اکیڈمی ، ڈیفنس سروسیز اسٹاف کالج اور نیشنل ڈیفنس کالج کے سابق طالب علم  ایئر مارشل اے پی سنگھ کو 21 دسمبر 1984 کو ہندستانی فضائیہ کی فائٹر اسٹریم میں کمیشن دیا گیا تھا۔ یہ ایئر آفیسر فکسڈ اور روٹری ونگ ایئر کرافٹ پر 5ہزار گھنٹے سے زیادہ پرواز  کے تجربے کے ساتھ   ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر اور ایکسپریمنٹل ٹسٹ پائلٹ ہیں۔

 اپنے کیرئر کے دوران انہوں نے  ایک آپریشنل فائٹر اسکواڈرن  اور ایک فرنٹ لائن ایئر بیس کی کمان سنبھالی ہے۔  ٹسٹ پائلٹ کے طو ر پرانہوں نے  روس کے شہر  ماسکو میں مگ 29اپ گریڈ پروجیکٹ  منجمنٹ ٹیم کی قیادت کی ہے۔  نیشنل فلائٹ ٹسٹ سینٹر میں وہ پروجیکٹ ڈائریکٹر (فلائٹ ٹسٹ)  بھی رہےہیں جہاں وہ  لائٹ کومبٹ ایئرکرافٹ  (تیجس)کی فلائٹ ٹیسٹنگ دیکھتے تھے۔  انہوں نے   جنوب مغربی ایئر کمان  میں ایئر ڈیفنس کمانڈر اور مشرقی ایئر کمان  میں سینئر  ایئر اسٹاف آفیسر کے اہم عہدے  بھی سنبھالے ہیں۔ اپنا موجودہ  عہدہ سنبھالنے سے پہلے وہ سینٹرل ایئر کمان میں ایئر آفسیر کمانڈنگ ان چیف تھے۔

ایئر مارشل اے پی سنگھ کو پرم وششٹ سیوا میڈل اور  اتی وششٹ  سیوا میڈل سےبھی نوازا گیا ہے۔

 اب انہوں نے ایئر مارشل سندیپ سنگھ کی جگہ سنبھالی ہے جو 39 سال سے زیادہ کی فوج کی شاندار خدمت کے بعد 31 جنوری 2023 کو ریٹائر ہوگئے ہیں۔

 

.*****

 

 ش ح۔ ا گ  ۔ ج

UNO-1094



(Release ID: 1895489) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi