شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے بھونیشور، کولکتہ اور جمشید پور کو جوڑنے والی پرواز کا افتتاح کیا


اڈیشہ، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ کے تین شہروں کو جوڑنے والی یہ پرواز انڈیا ون ایئر کے ذریعے آر سی ایس اڑان کے تحت چلائی جائے گی

دمکا اور بوکارو ہوائی اڈوں سے پروازیں جلد شروع کی جائیں گی: جناب سندھیا

Posted On: 31 JAN 2023 4:00PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی اور اسپات کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے جنرل ڈاکٹر وجے کمار سنگھ (ریٹائرڈ) کے ساتھ آج بھونیشور، کولکتہ اور جمشید پور کو جوڑنے والی پرواز کا افتتاح کیا۔

انڈیا ون ایئر اس روٹ کو 31 جنوری 2023 سے شروع کرے گا۔ آر سی ایس اڑان اسکیم کے تحت ان آپریشنز کو 01 فروری 2023 سے روزانہ کی پروازوں تک بڑھا دیا جائے گا۔ آپریشنز کا شیڈول درج ذیل ہو گا:

TableDescription automatically generated

TableDescription automatically generated

اپنے افتتاحی خطاب میں شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند لمحہ ہے کہ تین مختلف ریاستوں کے تین اہم شہروں کو پروازوں کے اس نیٹ ورک کے ذریعے جوڑا جا رہا ہے۔ یہ ملک کے کونے کونے تک فضائی رابطہ فراہم کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ پہلے ایئر لائنز ایک ایک کر کے بند ہو رہی تھیں، لیکن اب اڑان اسکیم نے تین نئی علاقائی ایئر لائنز کو جنم دیا ہے۔ 2014 سے پہلے ملک میں صرف 74 آپریشنل ہوائی اڈے تھے۔ اب جمشید پور میں تجارتی آپریشن کے آغاز کے بعد، یہ بڑھ کر 147 ہو گئی ہے اور فروری 2023 میں کرناٹک کے شیموگا ہوائی اڈے پر تجارتی آپریشن کے افتتاح کے بعد یہ 148 تک پہنچ جائے گی۔

جناب سندھیا نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت جھارکھنڈ میں شہری ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے جھارکھنڈ میں صرف ایک ہوائی اڈہ ہوا کرتا تھا۔ وزیر اعظم نے چند ماہ قبل دیوگھر میں دوسرے ہوائی اڈے کا افتتاح کیا تھا۔ ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ڈمکا میں 30 کروڑ روپے اور بوکارو ہوائی اڈے پر 75 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رہی ہے اور ان ہوائی اڈوں سے پروازیں جلد ہی شروع ہو جائیں گی۔

 

وزیر موصوف نے انڈیا ون ایئر کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ رابطہ خطہ میں مواصلات کو بہتر بنانے اور اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے میں بڑا رول ادا کرے گا۔

اس موقع پر جھارکھنڈ کے وزیر اعلی جناب ہیمنت سورین، وزیر حکومت جھارکھنڈ جناب بننا گپتا، جناب ستیانند بوکتا، وزیر حکومت جھارکھنڈ اور جناب ارون کمار سنگھ، سی ای او انڈیا ون نے شرکت کی۔ شہری ہوابازی کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب اسنگبا چوبا اور ایم او سی اے، حکومت جھارکھنڈ، اے اے آئی اور انڈیا ون کے دیگر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

اڑان پر پچھلی پریس ریلیز یہاں دیکھی جا سکتی ہے-

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1889470

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1053



(Release ID: 1895236) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Odia