قومی سلامتی کونسل سیکرٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

کواڈ سینئر سائبر گروپ کی سائبر سیکورٹی تعاون پر نئی دہلی میں میٹنگ

Posted On: 31 JAN 2023 5:57PM by PIB Delhi

کواڈ سینئر سائبر گروپ پرنسپلس ، جناب مائیکل پیزولو اے او، سکریٹری محکمہ خارجہ آسٹرلیا، لفٹیننٹ جنرل راجیش پنت، نیشنل سائبر سیکورٹی کوآڈینٹر آف انڈیا ، جناب مساتکا اوکانو، ڈپٹی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر، جاپان، اور محترمہ این نیوبرگر، ڈپٹی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر ، یو ایس اے نے اپنے بین ایجنسی ونود کے ہمراہ 30 اور 31 جنوری 2023 کو نئی دہلی میں میٹنگ کرکے سائبر سیکورٹی میں اشتراک وتعاون کے لئے جتماعی طرز فکر پر تبادلہ خیال کیا۔

سائبر سیکورٹی کو کواڈ رہنماؤں نے ایک ایسے شعبے کے طور پر شناخت کیا ہے جو آزاد اور کھلے ہند بحرالکاہل خطے کے لئے کلیدی شعبہ ہے۔ میٹنگ کے دوران شرکاء نے اپنی معلومات کو ایک دوسرے کے ساتھ بانٹا، ڈیجیٹل طریقوں والی مصنوعات اور خدمات کی سپلائی چین میں ممکنہ خطرات پر غور کیا اور ہند بحرالکاہل خطے کے فائدے کےلئے مطلوبہ سیکورٹی صلاحیت کے بنیادی سوفٹ وئر کی تیاری کے ایکو سسٹم پر بات کی۔ گروپ نے کواڈ ارکان اور ساجھیداروں کے لئے سائبر سیکورٹی کی گنجائش اور صلاحیت پیدا کرنے پر بھی غور کیا۔

گزشتہ دو دنوں میں گروپ نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح کواڈ ارکان سائبر واقعات کی روک تھام کرسکتے ہیں اور تحفظ کے لئے اور اس طرح کے سائبر واقعات سے نمٹنے کے لئے قومی اور بین الاقوامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکتے ہیں۔

****

 

U.No:1048

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1895172) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi