وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مالی سال 23-2022 کے لیے دسمبر 2022 تک حکومت ہند کے کھاتوں کا ماہانہ جائزہ

Posted On: 31 JAN 2023 6:50PM by PIB Delhi

دسمبر 2022 کے مہینے تک مرکزی حکومت کے ماہانہ کھاتہ کو یکجا کیا گیا ہے اور رپورٹیں شائع کی گئی ہیں۔ جھلکیاں ذیل میں دی گئی ہیں:

حکومت ہند کو دسمبر، 2022 تک 18,25,100 کروڑ روپے (کل وصولیوں کے متعلقہ بی ای 23-2022 کا 79.9 فیصد) موصول ہوئے ہیں، جس میں 15,55,692 کروڑ روپے ٹیکس ریونیو (مرکز کو خالص)، 2,14,302  کروڑ روپے غیر ٹیکس آمدنی اور 55,106کروڑ روپے غیر قرض سرمایے سے وصولیاں شامل ہیں۔ نان ڈیبٹ کیپٹل رسیدوں میں 16,435 کروڑ روپے کے قرضوں کی وصولی اور 38,671 کروڑ روپے کی متفرق کیپٹل وصولیاں شامل ہیں۔ اس مدت تک حکومت ہند کے ذریعہ ٹیکسوں کے حصے کی منتقلی کے طور پر ریاستی حکومتوں کو  6,09,437 کروڑ روپے منتقل کیے گئے ہیں جو پچھلے سال کے مقابلے میں 1,59,127کروڑ روپے زیادہ ہے۔

حکومت ہند کے ذریعہ کیے گئے کل اخراجات 28,18,076 کروڑ روپے (متعلقہ بی ای 23-2022 کا 71.4 فیصد) ہیں، جس میں سے 23,28,132 کروڑ روپے ریونیو اکاؤنٹ پر ہیں اور 4,89,944 کروڑ روپے کیپٹل اکاؤنٹ پر ہیں۔ کل محصولاتی اخراجات میں سے 6,80,853 کروڑ روپے سود کی ادائیگی اور 3,50,524 کروڑ روپے بڑی سبسڈیوں کی مد میں ہیں۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:1056 )


(Release ID: 1895140) Visitor Counter : 148


Read this release in: Marathi , English , Telugu