ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

جناب بھوپیندر یادو نے معلومات پھیلانے کے عمل  کو تبدیل کرکے  بیداری پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا


ای آئی اے سی پی کا نیا لوگو اور ایک انفوگرافک بُک لیٹ  ’ لیکسیکون آف لائف : پائیدار طرز زندگی  کا اے –زیڈ کا اجراء

Posted On: 30 JAN 2023 5:07PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے کہا ہے کہ اب ہمیں معلومات کو پھیلانے  کے عمل  کو تبدیل کرکے  بیداری پھیلانے کی ضرورت ہے۔ ’لائف پر قومی ورکشاپ‘سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو  خود احتسابی پر غور کرنا ہوگا کہ آیا اس کے اعمال لائف سے متعلق ہیں ۔ انہوں نے شہری احساس اور اخلاقی احساس کے خطوط پر ماحولیاتی احساس کی ضرورت کو نمایاں  کیا۔ جناب یادو نے کہا کہ لائف کی کارروائیوں کے ارد گرد سماجی شعور کی اشد ضرورت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y4M8.jpg

اس ورکشاپ میں ملک بھر سے  ماحولیاتی معلومات، بیداری ، صلاحیت سازی اور  ذریعہ معاش  پروگرام (ای آئی اے سی پی)  کے تقریباً 60 مراکز نے حصہ لیا ۔ وزیرموصوف نے مشن لائف کے فروغ کے لیے مراکز کی طرف سے کیے گئے کام کا اعتراف کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RJ5K.jpg

 جناب یادو  نے  ای آئی اے سی پی کا نیا لوگو نیز ایک انفوگرافک  بُک لیٹ ‘ لیکسیکون آف لائف : پائیدار طرز زندگی  کا اے –زیڈ کا اجرا بھی کیا۔اس  بُک لیٹ  میں طلبا پر توجہ مرکوز کی گئی ہے  جو  ان  سدہ تبدیلیوں پر روشنی ڈالتی ہے جنہیں ایک فرد کو اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ پائیدار طرز زندگی کی طرف ایک تفریحی انداز میں راستہ ہموار کیا جا سکے۔

ای آئی اے سی پی کے مینڈیٹ کے مطابق، پروگرام مراکز کی سرگرمیوں کو گلاسگو میں سی او پی 26 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ متعارف کرائے گئی ’ ماحولیات کے لئے طرز زندگی (لائف) کے ساتھ ہم آہنگ ہونا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YJWU.jpg

وزیرموصوف نے ای آئی اے سی پی کے گرین اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت تربیت یافتہ طلباء کے ذریعہ تیار کردہ نمائش اور فروخت کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مراکز کے ساتھ ان کے اسٹالوں پر بات چیت کی اور مراکز کی طرف سے تیار کردہ مختلف قسم کی مصنوعات، پبلی کیشنز اور ایپلی کیشنز کی تعریف کی۔

ورکشاپ کا دوسرا حصہ ایک تکنیکی سیشن پر مشتمل تھا جہاں ای آئی اے سی پی مراکز کو ایک اورینٹیشن دی گئی اور انہیں لائف کے سات موضوعات پر مبنی  سات کلسٹرز میں تقسیم کیا گیا۔ اس کے بعد ہر کلسٹر کا ایک الگ  سیشن ہوا جس میں انہوں نے غوروخوض کرکے ایسے خیالات پیش کیے جو اس موضوع  پراختیار کئے جا سکتے ہیں۔ یہ تخلیقی ، اختراع، تحفظ اور  بیداری  کے اعتبار سے تھے۔ انہیں  ای آئی اے سی پی کی سرگرمیوں کے کیلنڈر میں منظم طریقے سے شامل کیا جائے گا۔

بیک وقت  150 سے زیادہ  اسکولی طلباء نے وزارت کا دورہ کیا۔ انہیں پوری  نمائش اور وزارت کے گائیڈڈ ٹور پر لے جایا گیا۔ طلباء کو ماحولیات کے لیے طرز زندگی کے بارے میں اور یہ بھی کہ کس طرح ایم او ای ایف اینڈ سی سی نے  آئی پی بی  کے ڈیزائن میں ایک گرین بلڈنگ  کے طور پر شامل کیا ہے۔ طلباء نے فوٹو بوتھ پر پراکرتی کے ساتھ تصویریں  کھنچوائیں۔ انہیں لائف بیجز اور ان کی تصویر کے ساتھ اے- زیڈ بُک لیٹ کی ایک کاپی بھی دی گئی۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:996)



(Release ID: 1894851) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu