وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

یوم جمہوریہ پریڈ 2023 کے بہترین مارچنگ دستوں اور جھانکیوں کا اعلان


ججوں کے ایک پینل نے ریاستوں اور مرکزی خطوں کی جھانکیوں میں اتراکھنڈ کی جھانکی کو بہترین قرار دیا۔ مائی گوو کے ذریعے کرائے گئے آن لائن عوامی سروے میں گجرات نے کامیابی حاصل کی

قبائلی امور کی وزارت کو ججوں کے پینل نے وزارتوں/محکموں میں سرفہرست مقام دیا۔ مقبول انتخاب کے زمرے میں وزارت داخلہ (سی اے پی ایف) نے سرفہرست مقام حاصل کیا

پینل نے پنجاب رجمنٹ سینٹر کے دستے کا تینوں خدمات میں بہترین مارچنگ دستے کے طور پر انتخاب کیا۔ انڈین ایئر فورس نے آن لائن پول میں کامیابی حاصل کی

سی آر پی ایف کو دونوں زمروں میں سی اے پی ایف اور دیگر معاون افواج کے درمیان مارچنگ کا بہترین دستہ قرار دیا گیا

Posted On: 30 JAN 2023 7:02PM by PIB Delhi

           یوم جمہوریہ پریڈ 2023 کے بہترین مارچنگ دستوں اور جھانکیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ ججوں کے ایک پینل کی طرف سے اور مائی گوو کے ذریعے کرائے گئے آن لائن عوامی ووٹ کے الگ الگ نتائج  کا اعلان کیا گیا ہے۔

           تینوں خدمات کے مارچنگ دستوں سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے مارچنگ دستے اور دیگر معاون دستوں اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور وزارتوں اور محکموں کی جھانکیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ججوں کے تین پینل مقرر کیے گئے تھے۔ پینلز کی تشخیص کی بنیاد پر نتائج حسب ذیل ہیں:

  • تینوں سروسیز میں سے بہترین مارچنگ دستہ - پنجاب رجمنٹ سینٹر کا دستہ
  • سی اے پی ایف/دیگر معاون افواج کے درمیان بہترین مارچنگ دستہ - سی آر پی ایف مارچنگ دستہ
  • بہترین تین جھانکیاں (ریاستیں/مرکزی خطے)
  • پہلا - اتراکھنڈ (مانس کھنڈ)
  • دوسرا - مہاراشٹر (ساڈے تین شکتی پیٹھ اور ناری شکتی)
  • تیسرا - اتر پردیش (ایودھیا دیپوتسو)
  • بہترین جھانکی (وزارتیں/محکمے) - قبائلی امور کی وزارت (ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ایمرسیز))
  • خصوصی انعام
  • سنٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (بایو ڈائیورسٹی کنزرویشن)
  • ’وندے بھارتم‘ ڈانس گروپ۔

ججوں کے پینل کے علاوہ مائی گوو پلیٹ فارم پر یوم جمہوریہ پریڈ اور بیٹنگ دی ریٹریٹ تقریب 2023 کو آن لائن دیکھنے کے لیے شہریوں کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے ایک ویب صفحہ بنایا گیا تھا۔ مائی گوو کی طرف سے شہریوں کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور وزارتوں/ محکموں کے ساتھ ساتھ مارچ کرنے والے دستوں میں سے اپنی پسندیدہ جھانکی کو ووٹ دینے کے لیے ایک آن لائن پول کرایا گیا تاکہ مقبول انتخاب کے زمرے میں سے بہترین کا انتخاب کیا جا سکے۔

مقبول انتخاب کے لیے آن لائن پول کا اہتمام 25-28 جنوری 2023 کے درمیان مائی گوو ویب پیج پر کیا گیا تھا۔ نتائج حسبِ ذیل ہیں:

  • تینوں سرویسیز میں سے بہترین مارچنگ دستہ - ہندوستانی فضائیہ کا مارچنگ دستہ
  • سی اے پی ایف اور دیگر معاون فوسیز کے درمیان مارچ کرنے والا بہترین دستہ - سی آر پی ایف مارچنگ دستہ
  • بہترین تین جھانکیاں (ریاستیں/ مرکزی خطے)
  • پہلا - گجرات (صاف ماحول دوست توانائی والا گجرات)
  • دوسرا - اتر پردیش (اجودھیا دیپ اُتسوو)
  • تیسرا - مہاراشٹر (ساڈے تین شکتی پیٹھ اور ناری شکتی)
  • بہترین جھانکی (مرکزی وزارتیں/محکمے) - سی اے پی ایف (وزارتِ داخلہ)

*****

U.No:1005

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1894849) Visitor Counter : 164


Read this release in: English , Hindi , Marathi