ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معزز صدر جمہوریہ ہند نے آر پی ایف / آر پی ایس ایف اہلکاروں کو جیون رکھشا پدک ایوارڈ سے نوازا

Posted On: 30 JAN 2023 5:38PM by PIB Delhi

معزز صدر جمہوریہ ہند نے درج ذیل آر پی ایف / آر پی ایس ایف اہلکاروں کو جیون رکھشا پدک ایوارڈز سے نوازا ہے، جیسا کہ ذیل میں ذکر کیا گیا ہے:

1. جیون رکھشا پدک – جناب جے پال سنگھ،

ہیڈ کانسٹیبل/ شمالی ریلوے

2. جیون رکھشا پدک – جناب سریندر کمار،

کانسٹیبل/شمالی ریلوے

3. جیون رکھشا پدک – جناب بدھا رام سینی،

کانسٹیبل/7واں بی این / آر پی ایس ایف

مورخہ 12.05.2022 کو نظام الدین ریلوے اسٹیشن کے دائرۂ اختیار میں ریلوے کلومیٹر 1532/13 سے 1532/25 تک کے درمیان، تقریباً 16:10 بجے بی ٹی پی این ویگن نمبر۔ 40121185538 میں تکنیکی وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی۔ اس وقت سائٹ پر تقریباً 1000 (ایک ہزار) افراد کام کر رہے تھے۔ آگ کو خوفناک شکل اختیار کرتے دیکھ کر خوف کی فضا قائم ہوگئی۔ اپنی جان بچانے کے لیے ورکر مایوسی کے عالم میں ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

ہیڈ کانسٹیبل جے پال سنگھ، کانسٹیبل سریندر کمار اور کانسٹیبل بدھا سینی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر انھوں نے بے مثال ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ بجھانے والے آلات کی مدد سے انتہائی آتش گیر مادے (نافتھا) سے بھری بی ٹی پی این ویگن میں لگی آگ کو بجھانے کا کام کیا، جس نے خوفناک شکل اختیار کرلی تھی۔ اگر مذکورہ آگ پر فوری طور پر قابو نہ پایا جاتا تو یہ انتہائی آتش گیر مادے (نافتھا) سے بھری کل 18 بی ٹی پی این ویگنوں تک پھیل جاتی، جس سے ایک بڑا حادثہ رونما ہوتا، ہزاروں لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہوتا اور اربوں روپے مالیت کی ریلوے املاک کو نقصان پہنچا۔

جناب جے پال سنگھ، جناب سریندر کمار اور جناب بدھا رام سینی نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر تقریباً 1000 انسانی جانوں اور اربوں مالیت کی ریلوے املاک کو بچایا ہے، جو کہ ایک قابل ستائش کام ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.1000


(Release ID: 1894810) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu