بھارتی چناؤ کمیشن

مرکز کے زیر انتظام علاقہ لکشدیپ کے لکشدیپ (ایس ٹی )  پارلیمانی حلقہ  کے لئے ضمنی انتخاب پر روک - ضمنی انتخاب کے لیے نوٹیفکیشن کا اجرا موخر

Posted On: 30 JAN 2023 5:12PM by PIB Delhi
  1. ہندوستان کے انتخابی  کمیشن انڈیا نے  18.01.2023 کو ایک  نوٹیفکیشن جاری کرکے  لکشدیپ (ایس ٹی ) کی لوک سبھا سیٹ اور اروناچل پردیش،  جھارکھنڈ، مہاراشٹر، مغرب  بنگال اور تمل ناڈو کی  چھ اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب کرانے کا اعلان کیا تھا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولنگ 2023/02/27 (پیر) کو ہوگی  اور ووٹوں کی گنتی 2023/03/02 (جمعرات) کو ہوگی۔
  2. لکشدیپ میں کاوارتّی سیشن عدالت  میں لکشدیپ  (ایس ٹی) کے لوک سبھا رکن  محمد فیصل کو ایک معاملے میں قصوروار ٹھہرایا ہے،11 جنوری 2023 کو عدالت کا فیصلہ آنے پر محمدفیصل کو  لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔ ہندوستان کے آئین کی دفعہ 102 (1) (ای)  اور عوامی نمائندگی  کے ایکٹ  کی دفعہ  8 کے تحت  محمدفیصل کو لوک سبھا کا رکن ہونے سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔

3.  محمد فیضل نے  کاوارتی سیشن عدالت کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے کیرالہ  ہائی کورٹ  سے رجوع کیا ۔ 25 جنوری 2023 کو کیرالہ ہائی کورٹ نے  کاوارتی عدالت کے فیصلہ پر روک لگانے کا حکم جاری ۔

  4. کیرالہ ہائی کوروٹ کے فیصلہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہندوستان کے انتخابی کمیشن نے  لکشدیپ (ایس ٹی) پارلیمانی سیٹ کے ضمنی انتخاب پر روک لگانے اور 2023/01/18 کے جاری نوٹیفکیشن کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:995)



(Release ID: 1894804) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu