پنچایتی راج کی وزارت

پنچایتی راج وزارت نے منتھن:چارٹنگ نیو پاتھس، ای-گرام سوراج 2.0 پر ایک صنعتی مشاورت کا انعقاد کیا

Posted On: 30 JAN 2023 6:16PM by PIB Delhi

ٹیکنالوجی کے توسط سے حکومت کی تیسری سطح یعنی پنچایتوں میں ’کم از کم سرکار، زیادہ سے زیادہ حکمرانی‘کے وژن کی حمایت کرنے کے لئے پنچایتی راج وزارت نے آج یہاں منتھن:چارٹنگ نیو پاتھس، ای-گرام سوراج 2.0 پر ایک صنعتی مشاورت کا انعقاد کیا۔قومی سطح کے اجلاس کے افتتاحی سیشن کی قیادت پنچایتی راج وزارت میں ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار نے کی۔

اجلاس کے لئے ایجنڈہ مقرر کرتے ہوئے ڈاکٹر چندر شیکھر کمار نے شرکاء کو ڈیجیٹل آلات اور ٹیکنالوجی کو اپنانے کے توسط سے دیہی حکمرانی کو بڑھاکر زمینی سطح پر سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی فلاح وبہبود کی طویل مدت سے متعارف کرایا۔انہوں نے کہا کہ ترقی کے دوران مثبت کردار ادا کرنے کےلئے تکنیکی آلات اور وسائل کے التزامات کے توسط سے علاقائی اور مقامی حکومتوں کی انتظامی صلاحیت اور اس کے اثرات کو بڑھایا جانا چاہئے۔یہ ٹیکنالوجی پر مبنی حکمرانی بنیادی ڈھانچہ ایک عام حکمت عملی اور پروگرامنگ ڈھانچے پر مبنی ہونا چاہئے، جو تمام مداخلتوں کو اچھی طرح سے تعبیر آشنا کرے اور جو اقتصادی سماجی اور ماحولیاتی مقاصد کو ہدف بنانے کا ذریعہ فراہم  کرے۔ٹیکنالوجی کے استعمال کے توسط سے سرکاری کاموں کی رسائی ، دائرہ کار اور نتائج کو بڑھایا جانا چاہئے۔اس ضمن میں صنعت ، تحقیق کاروں، عمل پیرا لوگوں، معلومات فراہم کنندگان، سول سوسائٹی اور پبلک اتھارٹیز کو ملک کر کام کرنا چاہئے، تاکہ سائنسی اور ٹیکنالوجی کی پیش رفت سے پیداہوئے مواقع کا بہتر طور پر فائدہ اٹھایا جاسکے۔

01.jpg

این ای جی دی کے صدر اور سی ای او جناب ابھیشیک سنگھ نے ’’ڈیجیٹل انڈیا‘‘پروگرام کے تحت حکومت ہند کے ذریعے کی گئی مختلف پیش رفتوں پر بنیادی خطاب کیا اورآخری سرے تک ڈلیوری کو اہل اور یقینی بنانے کے لئے ٹیکنالوجی کا فائدہ کس طرح اٹھایا جاسکتا ہے، اس پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔انہوں نے وضاحت کی کہ حکومت ہند کے ذریعے نافذ کی جارہی مختلف اسکیموں میں ڈیجیٹل مداخلت ملک کے شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں شفافیت لانے ،اہلیت بڑھانے اور وقت پر اس کی تقسیم کو یقینی بنارہی ہے۔جناب سنگھ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ بہتر عمل آوری اور نگرانی کے لئے سرکاری اداروں کے ذریعے کس طرح نئے عہد کی اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

02.jpg

اپنے استقبالیہ خطاب میں پنچایتی راج وزارت کے جوائنٹ سیکریٹری جناب آلوک پی ناگر نے پنچایتی راج وزارت کے ڈیزائن ، اسکیموں کی تیاری اور اسکیل-اَپ نے کراس-سیکٹرل اور مکمل سرکاری نظریے کے ساتھ اگلی نسل کی ٹیکنالوجی مداخلتوں کو گرام پنچایت سطح پر آئی سی ٹی ایپلی کیشن اور ڈیجیٹل حل کے لئے لازمی طور سے اپنانے پر زور دیا۔

03.jpg

پنچایتی راج کے ذریعے منعقد صنعتی مشاورت میں ڈیلائٹ، امیزون ویب سروسز، کلاؤڈ ڈیٹ، مِنفی، نولیرٹی ، کوروور ، پے ٹی ایم اور فون پے سے صنعت کی لیڈروں کی شراکت داری شامل تھی، جو دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل تبدیلی کو بڑھاوا دینے کی سمت میں ایک نئی شروعات ہے۔

05.jpg 04.jpg

اس اجلاس نے دیہی علاقوں میں موجودہ ای –گرام سوراج حل سے بلند اور اُس سے  پَرے تکنیکی حلوں کے لئے بڑھتی ہوئی بھوک کو آگے بڑھاتے ہوئے سرکاری پس منظر میں چل رہی مختلف ٹیکنالوجی پر مبنی اختراعات پر ریاستی پنچایتی راج محکموں کے وژن اور مرئیت کو وسیع بنانے کو یقینی بنایا ہے۔اس کے نتیجے میں  یہ مہاتما گاندھی کے ذریعے مقرر شدہ گرام سوراج کے نظریے کو حاصل کرنے کی سمت میں دیہی تبدیلی کو رفتار فراہم کرے گا۔

************

ش ح۔ج ق۔ ن ع

(U: 999)



(Release ID: 1894775) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Telugu