وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) خطے میں ہندوستانی سنیما کی بڑھتی ہوئی مقبولیت  کے بارے میں پینل مذاکرے کا انعقاد


ہندوستانی سنیما کی کشش ہی ایک اہم وجہ ہے، جو لوگوں کو اس کی طرف کھینچتی ہے: راہل رویل کا بیان

جذبات ہمیشہ آفاقی ہوتے ہیں: آشاریکھ

دنیا بھر میں فلم فیسٹول کی انفرادیت  اور  یکسوئی اس حقیقت میں پنہا ہے کہ وہ غیر روایتی  فلموں کو پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں: رمیش سپّی

Posted On: 28 JAN 2023 6:22PM by PIB Delhi

شنگھائی تعاون تنظیم  (ایس سی او) فلم فیسٹول میں آج پہلی بار مذاکرے  کے  اجلاس میں  لوگوں کی  زبردست بھیڑ نظر آئی ۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے خطے میں ہندوستانی سنیما کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے بارے میں تذکرہ   کے دوران  جو، پینلسٹ موجود تھے، ان میں  راہول رویل، فلم ساز اور مصنف ،  فلمساز رمیش سپی اور تجربہ کار اداکار آشا پاریکھ شامل تھے۔ اجلاس کی نظامت  چیتنیا چنچلیکر نے کی، جووِسلنگ ووڈس انٹرنیشنل کے نائب صدر  ہیں۔ پینلسٹ نے ان عوامل پر تبادلہ خیال کیا ،جو ہندوستانی سنیما کو اپنی طرف  راغب کرتے ہیں اور اسے ثقافتی اثرات کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہیں۔

اجلاس کے دوران، پینلسٹس نے اس تعلق کے بارے میں بات کی، جو ہندوستانی سنیما کو خطے میں رہنے والے عوام کے ساتھ حاصل ہے۔ راہول رویل نے مثال پیش کرتے ہوئے  واضح کیا کہ کس طرح راج کپور کو نہ صرف  یو ایس ایس آر بلکہ ایران اور ترکی کے  لوگ بھی بے حد  پسند کرتے تھے۔ رمیش سپی نے مزید وضاحت کی کہ سینما میں کرداروں کی سادگی نے ہی  سرحدوں  کو دھندلا کرنا ممکن بنایا۔ آشا پاریکھ نے ان رابطوں کی وجہ موسیقی کو قرار دیا۔

رمیش سپی نے فلم ‘چاندنی چوک ٹو چائنا’ بنانے میں اپنے تجربات بھی  مشترک  کئے ۔ وہ چینی شہریوں کی محنت اور تعاون پر مبنی فطرت سے کافی  متاثر تھے۔ اس سے ایس سی او کا خطہ  فلم سازی کے حوالے سے زیادہ سازگار ہے۔ انہوں نے چینی سنیما میں کنگ فو اور ایکشن سیکوئنس کی موجودگی کو بھی سراہا۔

راہول رویل نے کہا کہ ہندوستانی سنیما کی توجہ ہی اس کی طرف راغب ہونے کی ایک وجہ ہے۔ آشا پاریکھ اور رمیش سپی  نے کہا  کہ ، جذبات ہمیشہ آفاقی  ہوتے ہیں۔ چین میں سکریٹ سپر سٹار جیسی فلموں کی مقبولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ معاشرے میں پائے جانے والے بدنما داغ پورے خطے کے لوگوں کے لیے کس طرح عام ہو سکتے ہیں۔

آشا پاریکھ نے مغربیت کے عمل کو روک کر ہندوستانی فلموں میں ہندوستانیت کو زندہ رکھنے پر زور دیا۔ رمیش سپی نے زور دیتے ہوئے  کہا  کہ ہندوستانیت کو برقرار رکھتے ہوئے دنیا بھر کے امکانات کو تلاش کرنے کے لیے یکساں بے تابی کا مظاہرہ  کیا جانا  چاہیے۔

ایس سی او فلم فیسٹول میں جو ایڈ آن دیکھنا چاہتے ہیں، پینلسٹ کا متفقہ خیال تھا کہ خطے  کے لوگوں کو فلم سازی میں بہتر تعاون کے ذریعے جغرافیہ اور معاشرے کے بارے میں مزید جاننے کی ضرورت ہے۔ رمیش سپی نے یہ بھی بتایا کہ دنیا بھر کے فلمی میلوں کی انفرادیت اس حقیقت میں پنہا ہے کہ وہ آف غیر روایتی  فلموں کو پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں، جنہیں نظر انداز کیا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ح  ا - ق ر)

U-976



(Release ID: 1894599) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Hindi , Marathi