وزارت اطلاعات ونشریات

‏ ایس سی او فلم فیسٹیول میں ٹیکنالوجی، تقسیم کاری کے مستقبل اور بین ثقافتی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا‏


‏ایس سی او فلم فیسٹیول‏ ‏ میں سنیما کے تجربے کے بدلتے ہوئے مثالیے پر تبادلہ خیال کیا گیا‏

Posted On: 29 JAN 2023 7:09PM by PIB Delhi

‏شنگھائی تعاون تنظیم کے فلم فیسٹیول کے تیسرے روز فلم انڈسٹری کے مختلف اسٹیک ہولڈروں نے بھرپور شرکت کی۔ آئیون کے بغیر ’ڈونٹ بری می وداؤٹ اوان‘جیسی فلموں کی اسکریننگ کے دوران ہاؤس فل ناظرین دیکھنے کو ملے۔ اس دوران ورکشاپ اور مباحثے بھی ہوئے۔ نمائش کے لیے پیش کی جانے والی دیگر فلموں میں کرغزستان کی جوکر، بھارت کی گنگو بائی کاٹھیاواڑی، ازبکستان کی میروس اور ترکی کی فلم کسپیٹ شامل ہیں۔‏

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Enbling1ID7E.JPG

‏ڈبس ورک موبائل کے شریک بانی اور ایم ڈی آدتیہ کشیپ نے سنے  بڈز نامی ایپلی کیشن کی نمائش کے لیے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ایپ میں سینما دیکھنے والوں کو ان کی پسند کی زبان میں آڈیو فراہم کرکے ان کے تجربے کو بہتر بنانے کی صلاحیت ہے۔ آدتیہ کشیپ نے اعلان کیا کہ یہ ایپ پہلے 10 لاکھ صارفین کے لیے مفت دستیاب ہوگی۔ ‏

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Enbling2QQQF.JPG

‏’بھارت اور دنیا بھر میں سنیما ڈسٹری بیوشن کا مستقبل‘کے موضوع پر ایک پینل مباحثہ منعقد کیا گیا۔ چین کے ایس سی او فلم فیسٹیول جیوری ممبر ننگ ینگ، 91 فلم اسٹوڈیوز کے بانی اور سی ای او نوین چندرا، فلم پروڈیوسر سنیر کھیترپال اور پروڈیوسر گلڈ آف انڈیا کے صدر شیباشیش سرکار نے پینلسٹ کے طور پر حصہ لیا۔ ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ وبائی مرض اور کساد بازاری جیسے واقعات نے سنیما کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ تاہم، انھوں نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی آمد کی وجہ سے مستقبل یا سنیما کی ایک پرامید تصویر پیش کی جس کی وجہ سے معیاری مواد میں اضافہ ہوا ہے۔ ‏

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Enbling3T5QF.JPG

‏دن کا آخری حصہ گفت و شنید کے سیشن پر مشتمل تھا، موضوع تھا: ‏‏’’ثقافتوں، کرداروں اور ممالک کے مابین باہمی تعاون‘‘ پینل میں آرمینیا سے گوراش غزاریان اور ہائیک اوردیان اور قازقستان سے بولات کلیم بیتوف جیسے نامور ہدایت کار شامل تھے۔ انھوں نے نوجوان ڈائریکٹروں  اور پروڈیوسروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے خطے میں مشترکہ پروڈکشن میں فعال طور پر شامل ہوں۔ مزید برآں، پینل نے زور دیا کہ محبت اور دوستی کے زوال پذیر جذبات کے احیا کے لیے ریٹرو فلمیں بنائی جائیں۔ اس کے علاوہ خصوصی طور پر تعاون کو فروغ دینے میں شارٹ فلموں کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔‏

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Enbling4E14G.JPG

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 967



(Release ID: 1894571) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi , Marathi