وزارت اطلاعات ونشریات

ایس سی او فلم فیسٹول میں ہندوستان اور دنیا بھر میں سنیما ڈسٹری بیوشن کے مستقبل پر پینل مذاکرہ


سیشن میں بین الاقوامی سنیما کی تقسیم کو لے کر مختلف چیلنجوں پر تفصیل سے  روشنی ڈالی گئی

Posted On: 29 JAN 2023 6:02PM by PIB Delhi

ممبئی میں شنگھائی میں تعاون تنظیم فلم فیسٹول کے تیسرے دن ’ ہندوستان اور دنیا بھر میں سنیما ڈسٹری بیوشن کا مستقبل‘پر ایک پینل مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔اس سیشن میں فلم تقسیم کے مختلف پہلوؤں پر مثبت بات چیت ہوئی ، جس میں او ٹی ٹی پلیٹ فارموں کے اثرات اور وباء کے سبب دیکھنے کی عادتوں میں تبدیلی شامل ہیں۔  چین سے اسی سی او فلم فیسٹول جیوری ممبرنِنگ اِنگ، 91فلم اسٹوڈیوز کے بانی اور سی ای او نوین چندرا، فلم ساز سنیر کھیترپال اور پروڈیوسر گِلڈ آف انڈیا کے صدر شیباشیش سرکار اس مذاکرے میں موجود تھے۔

 

Description: 01.jpg

 

شیباشیش سرکار نے عالمی سطح پر   افراط زر اور مندی سے صارف خرچ کو کس طرح متاثر کیا ہے ، اس بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ کس طرح اس نے وباء کے بعد کم لوگوں کو سنیما گھروں میں جانے کے لئے مجبور کیا ہے۔نوین چندر کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن کی  ایک نئی لہر نے ہر گھر میں ’’ذاتی ناقد‘‘پیدا کردیئے ہیں۔تجزیہ سیکنڈ کے اندر پوسٹ کردی جاتی ہےاور یہ فلم کے لئے چیلنجوں کا اپنا سیٹ تیار کرتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح بین الاقوامی سنیما کو مقامیت یا علاقائیت کا رنگ دینے سے اس نے ناظرین   کی پسند کو متاثر کیا ہے اور انہوں نے مثال دی کہ کیسے ایک کوریائی فلم 2022 کے آسکر میں بہترین فلم بن گئی۔

Description: 02.jpg

 

Description: 03.jpg

 

سنیر   کھیتر پال نے دعویٰ کیا کہ کوئی چھوٹی یا بڑی فلم نہیں ہوتی، بلکہ صرف اچھا اور برا سنیما ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنیما  کا خلاصہ ایک اچھی فلم بنانا ہے۔ نِنگ اِنگ  نے   بین الاقوامی سنیما کے لئے بڑے ستاروں کے ذریعے پیش کئے گئے ایک نئے چیلنج پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا ’’بڑے ستارے فلم سازوں کے لئے ایک امکانی جوا کھیلتے ہیں۔ حالانکہ جب فلم باکس آفس پر بری طرح سے ناکام ہوتی ہے ، تو انہیں نقصان ہوتا ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب ناظرین کی بات آتی ہے تو وبا ء کے بعد چین اپنے    اندر جھانک رہا ہے۔کیونکہ چین کی وسیع آبادی گھریلو سنیما کے لئے ایک مضبوط   بازار کرتی ہے۔

 

Description: 04.jpg

 

سیشن کا اختتام شیبا شیش سرکار کی اس بات پر  ہوا کہ کس طرح ہندی سنیما کو موجودہ دور کی کہانیوں سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ اسے ڈب بازار میں اپنی رسائی کو یقینی بنانا چاہئے۔وہ او ٹی ٹی پلیٹ فارموں کے تعلق سے بھی پُر اُمید تھے اورانہوں نے معیاری مواد سے مالامال کرنے میں اس کے تعاون کی شناخت  کی۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ ن ع

(U: 963)



(Release ID: 1894522) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil