حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے نوجوان سائنسدانوں کو با اختیار بنانے پر  دوروزہ قومی غورو خوض  سیشن

Posted On: 29 JAN 2023 5:55PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر ، آئی آئی ٹی (بی ایچ یو)، وارانسی  اور آئی این وائی اے ایس نے مشترکہ طور سے 24 اور 25 جنوری 2023 کو ’’ہندوستان کے نوجوان سائنسدانوں کوبااختیار بنانے پر دو روزہ قومی غورو خوض سیشن‘‘کا انعقاد کیا گیا، تاکہ موجودہ تحقیقی ایکو سسٹم میں   ہندوستان کے نوجوان سائنسدانوں  کو بااختیار بنانے کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لئے خیالات کو سامنے لایا جاسکے۔ یہ پروگرام سینیٹ ہال سوتنترتا بھون، بی ایچ یو، وارانسی میں منعقد کیا گیا۔دو روزہ غورو خوض سیشن کا انعقاد پی ایس اے کے دفتر کے ذریعے نوجوان سائنسدانوں کو بااختیار ببانے کی پہل کے حصے کی شکل میں کیا گیا تھا۔اس کا مقصد ایک پالیسی دستاویز پر اِن پُٹ کو یکجا کرنا تھا،  تاکہ نوجوان سائنسدانوں کی نئی نسل اور تحقیق کاروں (45سال)کی مالی  مدد اور  انہیں با اختیار بنایا جاسکے، جو ملک میں تحقیق و ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے سائنسی اور تکنیکی قیادت میں بہتری لاسکتا ہے۔

24جنوری 2023 کو منعقد افتتاحی سیشن ڈاکٹر (محترمہ)پروندر مینی ، سائنٹفک سیکریٹری پی ایس اے دفتر، اور ڈاکٹر پرمود کے جین  ڈائریکٹر آئی آئی ٹی (بی ایچ یو)وارانسی کی باوقار موجودگی میں شروع ہوا۔ مہمان خصوصی اور آئی یو اے سی ، نئی دہلی کے ڈائریکٹر  پروفیسر اویناش چندر پانڈے نے 25 جنوری 2023کو اختتامی خطاب کیا۔ دوروزہ سیشن میں رابطہ کاری کے فرائض پی ایس اے کے دفتر میں مشیر ؍سائنٹسٹ’جی‘، ڈاکٹر  منورنجن موہنتی نے انجام دیئے اور اس کا انعقاد ڈپارٹمنٹ آف مائننگ  انجینئرنگ آئی آئی ٹی (بی ایچ یو)، وارانسی میں پروفیسر سنجے کمار شرما نے کیا تھا۔جس میں مختلف وزارتوں اور تعلیمی اداروں اور نیشنل آر اینڈ ڈی لیباریٹریوں ، آئی آئی ٹی ، مرکزی اور ریاستی یونیورسٹیوں کے نمائندوں ، پینلسٹوں و مقررین نے اپنے خیالات کا ا ظہار کیا۔

 

Description: C:\Users\Dr M Mohanti\Downloads\WhatsApp Image 2023-01-29 at 10.56.29 AM.jpegDescription: C:\Users\Dr M Mohanti\Downloads\WhatsApp Image 2023-01-29 at 10.57.42 AM.jpeg

 

تحقیق و تعلیم سے متعلق 7اہم موضوعات یعنی ایز آف ڈوئنگ ریسرچ ؍فیسلی ٹیٹنگ ریسرچ، بین موضوعاتی اور  کثیر رخی تحقیق کے مواقع، تحقیق کی اخلاقیات، کام کی جگہ اور خاندان کی حمایت کے چیلنج ، شکایات کا ازالہ اور حوصلہ افزائی تحقیق ، کارکردگی کا معیار،ترقیاتی پالیسی اور  کیریئر ترقی کے مواقع  و صلاحیت سازی جیسے موضوعات بحث کا حصہ رہے۔ شرکاء نے اپنی تحقیقاتی اور تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں اپنی تشویشات اور خواہشات کو ساجھا کیا اور خاص طور سے نوجوان سائنسدانوں کے تعلق سے ظاہر کی گئی تشویش کو دور کرنے کے لئے حل بھی پیش کئے۔

غوروخوض سیشن  کا ماحصل اور سفارشات ہندوستان میں نوجوان سائنسدانوں کو بااختیار بنانے کے لئے پی ایس اے، حکومت ہند کے دفتر کے ذریعے تیار کئے جارہے ایک پالیسی دستاویز کے لئے اِن پُٹ کی شکل میں بھی کام کریں گی۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ ن ع

(U: 964)


(Release ID: 1894491) Visitor Counter : 187


Read this release in: English , Hindi , Tamil