وزارت اطلاعات ونشریات
قزاقستان کے گلوکار اور کمپوزر دیماش کدائبرگن نے ایس سی او فلم فیسٹیول میں رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے موسیقی ترتیب دینے کے سیشن سے خطاب کیا
موسیقی زبان کی رکاوٹ کو عبور کرجا تی ہے: دماش کدائبرگن
Posted On:
28 JAN 2023 7:54PM by PIB Delhi
قزاقستان کے گلوکار اور موسیقار دیماش کدائبرگن نے آج شنگھائی تعاون تنظیم فائر سائڈ چیٹ سیشن میں گفتگو کے درمیان اپنے اسٹارڈم کے سفر پر روشنی ڈالی۔ ’’موسیقی کی کمپوزنگ، رکاوٹوں کو توڑنا‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیشن کے دوران انہوں نے فیسٹیول کے مقابلے کے سیکشن کی جیوری کا حصہ بننے پر اپنی خوشی بھی مشترک کی۔
سیشن میں، دیماش کدائبرگن، جو 15 مختلف زبانوں میں گا سکتے ہیں، نے کسی بھی تہذیبی ثقافت کی ترقی میں موسیقی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح 22 سال کی عمر میں چینی موسیقی کا مقابلہ جیتنے نے ان کی زندگی بدل دی ۔انہوں اپنے ابتدائی دنوں کے لمحات کو ایک ویڈیو کے ذریعے شیئر کیا۔ اوپر کی پراسرار قوتوں سے اپنی ترغیب کو منسوب کرتے ہوئے، نوجوان میوزیکل آئیکن نے اپنے سب سے مشہور گانے ’دی اسٹوری آف ون اسکائی‘ کو دنیا کی ہر ثقافت کا احترام کرنے کی اپیل کے طور پر بیان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا گانا کس طرح یہ پیغام دیتا ہے کہ دنیا ثقافتوں کے اعتبار سے بٹی ہوئی ہے، لیکن انسانیت کے اعتبار سے متحد ہے۔
اپنی بین الاقوامی شہرت کی وضاحت کرتے ہوئے، پاپ اسٹار نے بڑی خوبصورت بات کہی ۔انہوں نے کہا کہ ’’موسیقی بذات خود ایک الگ زبان ہے۔ یہ زبان کی رکاوٹ کو دور کرتی ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ وہ کس طرح ہندوستانی اور فرانسیسی موسیقی سمیت موسیقی کی تمام صنفوں کو سن سن کر بڑے ہوئے ہیں ۔ سیشن کو اختتام تک پہنچاتے ہوئے، دماش کدائبرگن نے فلم ’ڈسکو ڈانسر‘ کے مقبول بالی ووڈ گانے ’جمی جمی‘ کی پیش کش کے ساتھ بیٹھے ہوئے تمام لوگوں کو مسحور کر دیا۔
Follow us on social media: @PIBMumbai /PIBMumbai /pibmumbai
*****
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.952
(Release ID: 1894373)
Visitor Counter : 171