وزارات ثقافت

ہندوستان روزگار تخلیق کرنے والوں کی سرزمین کے طور پر ابھر رہا ہے: جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 28 JAN 2023 4:51PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • جی کشن ریڈی: ”آج کے نوجوان ملازمت تلاش کرنے والوں کے بجائے ملازمت کے تخلیق کار بننا چاہتے ہیں۔ ہندوستان آج کے اسٹارٹ اپ انگیجمنٹ گروپ کے لیے ایک مثالی مقام ہے کیونکہ ہمارے پاس 100 سے زیادہ یونیکارن کے ساتھ 85,000 رجسٹرڈ اسٹارٹ اپس ہیں جن کی مشترکہ قیمت 350 بلین امریکی ڈالر ہے۔“
  • جی کشن ریڈی: ”ہمارے اسٹارٹ اپ نئی مصنوعات اور تجربات کا اختراع، سرمایہ کاری اور ایجاد کر رہے ہیں۔ ہمارے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی یہ کامیابی حکومت کی طرف سے ان سٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی، ترقی اور ترجیح کی علامت ہے۔“
  • جی کشن ریڈی: ”اسٹارٹ اپس 4-Ds کا فائدہ اٹھانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے جو ہندوستان پیش کر رہا ہے۔ ایک متحرک جمہوریت کے ساتھ، سب کا ساتھ سب کا وکاس، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر اور ڈیکاربنائزیشن (ازالہ کاربن) کے ذریعے سب کے لیے ترقی۔“
  • جی کشن ریڈی: ”ہمارے پاس تیسری سب سے بڑی معیشت کے طور پر ابھرنے کی صلاحیت ہے اور اس میں جدت طرازی سب سے اہم ہوگی۔“
  • جی کشن ریڈی: ”میں اسٹارٹ اپس کو اس کے لیے بھی مدعو کروں گا کہ وہ ہمارے شاندار ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے اور ہمارے سیاحوں کو ایک حیرت انگیز تجربہ فراہم کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کے استعمال کے ذریعے ہماری رہنمائی کے لیے اختراعی حل اور نئے آئیڈیاز تلاش کرنے میں ہماری مدد کریں۔“

 

ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج حیدرآباد کے تاج کرشنا میں جی-20 اسٹارٹ اپ 20 انگیجمنٹ گروپ کی ابتدائی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس میٹنگ میں کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب سوم پرکاش، جی-20 کے شیرپا، نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت، جناب پرمیشورن ایر، کامرس اور صنعت کی وزارت کے افسران اور جی-20 ممالک، مبصر ممالک کے خصوصی طور پر مدعو نمائندوں، مختلف کثیر جہتی تنظیموں اور عالمی اور ہندوستانی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے نمائندوں مندوبین نے بھی شرکت کی۔

’امرت کال، انڈیا @ 2047‘ کے تھیم کے تحت مندوبین اور شرکا سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، ”اپنے موضوع کے مطابق، ہندوستان کی صدارت میں اس جی-20 کا ہدف ذمہ داری سے کام کرنے کا راستہ طے کرنا ہے، جس کا مقصد مشترکہ تعاون اور اپنی کامیابیوں کو حاصل کرنا اور اشتراک کرنا ہے۔“

جناب جی کشن ریڈی نے ہندوستان میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ”ہندوستان آج کے اسٹارٹ اپ انگیجمنٹ گروپ کے لیے ایک مثالی مقام ہے کیونکہ ہمارے پاس 100 سے زیادہ یونیکارن کے ساتھ 85,000 رجسٹرڈ اسٹارٹ اپ ہیں جن کی مشترکہ قیمت 350 بلین امریکی ڈالر ہے۔ دنیا میں یونیکارن کی تیسری سب سے زیادہ تعداد کے ساتھ، ہندوستان کا اس فہرست میں سر فہرست ہونا صرف وقت کی بات ہے۔“ ”ہمارے اسٹارٹ اپس کے ذریعے، ہمارے نوجوان روزگار کے متلاشی بننے کے بجائے روزگار پیدا کرنے والے بننا چاہتے ہیں۔ ہمارے اسٹارٹ اپ نئی مصنوعات اور تجربات کا اختراع، سرمایہ کاری اور ایجاد کر رہے ہیں۔ ہمارے سٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی کامیابی حکومت کے ذریعہ ان اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی، ترقی اور ترجیح کی علامت ہے۔“

تقریب کے بعد، جی کشن ریڈی نے ٹویٹ کرکے کہا، ”مندوبین سے اپنے خطاب کے دوران، ’اتیتھی دیوو بھوا‘ اور ’واسودیو کٹھمبکم‘ کی ہماری زر خیز اور پر جوش روایات اور ثقافت کے بارے میں اور وزیر اعظم جناب @NarendraModi کی قیادت میں ہندوستان کے ڈیجیٹل سفر کے بارے میں بات کی۔“

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب جی کشن ریڈی نے ایک متحرک اختراع اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو فروغ دینے میں حکومت ہند کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بھی بات کی۔ ریڈی نے فنڈ آف فنڈز فار اسٹارٹ اپس (ایف ایف ایس) اسکیم کے بارے میں بات کی جو 1.25 بلین ڈالر (10,000 کروڑ روپے) کے کارپس کے ساتھ قائم کی گئی تھی اور اس نے تقریباً 1.75 بلین ڈالر (13,500 کروڑ روپے) کی سرمایہ کاری کی ہے، انہوں نے حکومت کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری کے بارے میں بھی بات کی۔ اسٹارٹ اپ انڈیا سیڈ فنڈ اسکیم جس نے 126 انکیوبیٹرز کے لیے 60 ملین امریکی ڈالر (455.25 کروڑ روپے) کی منظوری دی ہے۔ ریڈی نے گزشتہ 7 سالوں میں گلوبل انوویشن انڈیکس میں ہندوستان کے 41 مقامات کی چھلانگ کو حکومت ہند کی انتھک کوششوں کا نتیجہ قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ، ”ہندوستان شاندار ثقافتی ورثے کا گہوارہ ہے اور میں تمام مندوبین کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اپنے قیام کے دوران اس عظیم سرزمین کو دیکھیں۔ ہماری حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے کہ آپ سب کو ہندوستان کا مکمل اور جامع تجربہ حاصل ہو۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے جی-20 شیرپا کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں کہ آپ سب کو ہمارے ملک کی مقامی ثقافت، کھانوں اور آرٹ اور دستکاری کا منفرد تجربہ حاصل ہو۔ اس اسٹارٹ اپ انگیجمنٹ گروپ کے ساتھ میں اسٹارٹ اپس کو بھی مدعو کروں گا کہ وہ ہمارے شاندار ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے کے لیے جدید حل اور نئے خیالات تلاش کرنے میں مدد کریں اور ہمارے سیاحوں کو ایک عمیق تجربہ فراہم کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کے استعمال کے ذریعے ہماری رہنمائی کریں۔

ہندوستان نے 1 دسمبر 2022 کو 1 سال کی مدت کے لیے جی-20 کی صدارت سنبھالی ہے۔ اس مدت میں، ہندوستان 20 جی-20 ممالک اور 9 مبصر ممالک کے قریب 1 لاکھ مندوبین کی میزبانی کرے گا۔ ملک کے 56 مقامات پر 200 سے زیادہ اجلاس ہوں گے۔ حیدرآباد جی 20 اسٹارٹ اپ 20 انگیجمنٹ گروپ کے ابتدائی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ اسٹارٹ اپ 20 سائیڈ میٹنگ اور اسٹارٹ اپ 20 سمٹ میٹنگ بالترتیب گنگٹوک اور گڑگاؤں میں سال کے آخر میں منعقد ہونے والی ہے۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 942



(Release ID: 1894343) Visitor Counter : 108