بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کھادی اتسو 2023 کا افتتاح  کھادی اور  گرام ادھیوگ  کمیشن کے ممبئی ہیڈ کوارٹر میں ہوا

Posted On: 28 JAN 2023 12:02PM by PIB Delhi

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001V67E.jpg

کھادی اور گرام ادھیوگ کمیشن کے چیئرمین جناب منوج کمار نے ممبئی میں  واقع کے وی آئی سی ہیڈکوارٹر میں کھادی اتسو-23 کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے  موقع پرکے وی آئی سی کے  چیف ایگزیکٹو آفیسر،   جناب ونیت کماراور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ کھادی اتسو 27 جنوری سے شروع ہو کر 24 فروری 2023 تک جاری رہے گا۔

Description: Description: IMG_256

اپنی افتتاحی  تقریر میں جناب کمار نے کہا کہ کھادی اور گرام ادھیوگ کمیشن کو اس ملک کے سب سے پسماندہ اور غریب لوگوں کو  ذریعہ معاش  فراہم کرانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھادی اتسو جیسے پروگرام  اور نمائشیں کھادی اداروں، پردھان منتری ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام – پی ایم ای جی پی  اور روایتی صنعتوں کے احیاء کے لئے فنڈ کی اسکیم -ایس ایف یو آرٹی آئی   کے تحت ہزاروں کاریگروں کی مصنوعات کو براہ راست گاہکوں کو فروخت کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔   جناب کمار نے ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی اس طرح  کے پروگرام کو  بڑی تعداد میں منعقد کرنے پر زور دیا۔

 

کے وی آئی سی کے چیئرمین نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ  ملک کے عوام سے کھادی اور گرام اُدھیوگ مصنوعات کو خریدنے کی اپیل کے بعد ان کی فروخت میں غیر معمولی طور پر اضافہ ہوا ہے۔ جناب منوج کمار نے ملک سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے نظریہ  ’’ ووکل فار لوکل اینڈ لوکل ٹو گلوبل‘‘ والے خواب کو پورا کرنے کے لیے آگے آئیں۔  چیئرمین  نے کے وی آئی سی کے افسران اور ملازمین کو دیہی علاقوں میں رہنے والے غریب لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی ذمہ داری نبھانے کے لئے بھی  حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ نومبر  ماہ میں دہلی میں منعقد آئی آئی ٹی ایف 2022 میں اب تک کی سب سے زیادہ  12 کروڑ روپے سے زیادہ کی فروخت ہونا اس کی زندہ مثال ہے۔ کے وی آئی سی کے چیئرمین نے بتایا کہ اس سال 02 اکتوبر کو گاندھی جینتی پر،  کھادی انڈیا کے دہلی آؤٹ لیٹ نے ایک بار پھر ایک ہی دن میں 1.34 کروڑ روپے کی کھادی مصنوعات کی فروخت  کا نیا ریکارڈ بنایا  ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال کھادی اور گرام ادھیوگ میں تیار مصنوعات کی ریکارڈ ایک لاکھ پندرہ ہزار کروڑ روپے کی فروخت ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ اکتوبر  ماہ  میں منعقدہ کھادی اتسو 2022 میں 3.03 کروڑ روپے کی فروخت درج کی گئی۔

Description: Description: IMG_256

کے وی آئی سی  کےچیرمین نے سبھی سے کھادی اتسو کی بڑے پیمانہ پر تشہیر کرنے اور ملک کے غریب سوت کاتنے والوں،  بنکروں، خواتین اور کاریگروں کے لئے  باعزت طریقہ سے روزگار کے مواقع فراہم کرانے کے مقصد سےکھادی اور گرام اُدھیوگ میں تیار اشیا کی خریداری کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے ناگالینڈ کی کھادی بنکر محترمہ نیہونو سورہی کو ان کے پدم شری انعام اور سنت کبیر انعام ملنے اور پدم شری اعزازیافتہ  کیرالہ کے تجربہ کار  جناب وی پی اپّوکتن پوڈوول کو مبارکباد دی۔

    

 

کھادی اتسو میں، کھادی  اورگرام ادھیوگ اداروں اور کھادی گرام ادھیوگ کمیشن سے  منسلک   ملک کے مختلف حصوں سے  آنے والی پی ایم ای جی پی اکائیاں اپنی مصنوعات  کی نمائش اور فروخت کے لیے پیش کر رہی ہیں۔ ان میں سوتی  کھادی کے علاوہ، کھادی سلک، پشمینہ، پولی وسترا، پٹولا سلک، قلم کاری ساڑی، کانجیورم سلک، ہلکے وزن  والی سافٹ سلک ساڑھی، ٹسر سلک، پھولکاری ڈریس میٹریل اور کھادی کے کپڑے بنے دیگر پرکشش ملبوسات، مدھوبنی پرنٹس، میوہ جات، چائے کہوا،   بیوٹی ہربل اور آیورویدک پراڈکٹس، شہد  پراڈکٹس ، ہینڈ پیپر پراڈکٹس،  گھر کی زیبائش پراڈکٹس، بانس پراڈکٹس، قالین، ایلو ویرا  پراڈکٹس، چمڑے کی اشیا  اور بہت سی دیگر  کھادی اور  گرام ادھیوگ مصنوعات دستیاب ہیں۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 935)



(Release ID: 1894338) Visitor Counter : 111