ٹیکسٹائلز کی وزارت

مرکز نے این ٹی ٹی ایم کے تحت اسپیشلٹی فائبرز،  ہائی پرفارمنس ٹیکسٹائل،  پروٹیک،  پائیدار ٹیکسٹائل، میڈی ٹیک اور جیوٹیک زمروں جیسے اہم شعبوں میں آر اینڈ ٹی کے 15 پروجیکٹوں کو منظوری دی


ممتاز ٹیکسٹائل تیار کرنےوالوں اور ادروں کو اسٹریٹجک اور اعلیٰ قدر والی تکنیکی ٹیکسٹائل مصنوعات ملک میں تیار کرنے کے لیے مل کر این ٹی ٹی ایم کی مدد سے  کام کرنا چاہیے: جناب گوئل

Posted On: 27 JAN 2023 7:30PM by PIB Delhi

نئی دلی، 27 جنوری، 2023 / ٹیکسٹائل کی وزارت نے آج یہاں ٹیکسٹائل، کامرس و صنعت ، صارفین کے امور، خوراک اور تقسیم عامہ کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کی صدارت میں منعقد 5 ویں مشن اسٹیئرنگ گروپ (ایم ایس جی) کی میٹنگ میں کلیدی شعبوں جیسے اسپیشلٹی فائبر، حفاظتی ٹیکسٹائل،  ہائی پرفارمنس ٹیکسٹائل،  جیو ٹیکسٹائل، میڈیکل ٹیکسٹائل، پائیدار ٹیکسٹائل اور بلڈنگ میٹیریئل کے لیے ٹیکسٹائل جیسے کلیدی شعبوں میں تقریباً 32.25 کروڑ روپے  مالیت کے تحقیق و ترقیکے  15 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔

آر اینڈ ڈی کے ان 15 پروجیکٹوں میں سات پروجیکٹ اسپیشلٹی فائبر ، دو حفاظتی ٹکسٹائل ، ہائ پرفارمینس ٹیکسائل، ایک جیو ٹیکسٹائل، ایک میڈیکل ٹیکسٹائل ، ایک پائیدار ٹیکسٹائل ، ایک بلڈنگ میٹیریل ٹیکسٹائل کے لیے ہے۔

5ویں مشن اسٹیئرنگ گروپ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے،  جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ممتاز ٹیکسٹائل مینوفیکچررز اور اداروں کو این ٹی ٹی ایم کے تعاون سے مقامی طور پر اسٹریٹجک اور اعلیٰ قدر والی تکنیکی ٹیکسٹائل مصنوعات تیار کرنے کے لیے یکجا ہونا چاہیے۔

بھارت میں ٹیکسٹائل مشینری مینوفیکچرنگ کے بڑے مراکز میں مشینری اور آلات میں آر اینڈ ڈی تجاویز کو راغب کرنے کے لیے مضبوط طریقہ کار کی ضرورت ہے۔  ملک کی تعمیر کے عمل میں، خاص طور پر پائیدار تکنیکی ٹیکسٹائل کے شعبوں میں وسیع تر استعمال کے لیے موجودہ اور جدید بنائی گئی  ٹیکنالوجیز کو دستاویزی شکل دینے اور استعمال کرنے کے لیے بین وزارتی اشتراک کی ضرورت ہے۔   وزیر موصوف نے مزید کہا کہ این ٹی ٹی ایم کے موجودہ فیض حاصل کرنے والے جیسے اہم اداروں اور تحقیقی ادروں کو بھارت بھر میں این ٹی ٹی ایم اسکیم کے وسیع تر بیداری، فوائد اور بہترین استعمال کے لیے دوسرے اداروں سے جڑنے کی ضرورت ہے۔

بھارت میں تکنیکی ٹیکسٹائل کے حصول کے لیے نوجوان انجینئرنگ ذہنوں کی حوصلہ افزائی وقت کی ضرورت ہے۔  اسٹارٹ اپ سکیم کے تحت ایک وسیع رہنما خطوط پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اسے ترجیحی طور پر جدت پسندوں،  کاروباری افراد اور نوجوان سائنسدانوں کے لیے خاص طور پر تیار کی  جاسکتی ہے۔

تکنیکی ٹیکسٹائل مشینری اور ساز و سامان تیار کرنا ایک اہم چیلنج رہا ہے جس کے لیے تیار کردہ مشینوں کو تجارتی پیمانے پر مقبول بنانے سمیت حکومت، صنعت اور تعلیمی اداروں  کے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ این ٹی ٹی ایم کے تحت تکنیکی ٹیکسٹائل کے اطلاق کے شعبوں میں مشینوں اور آلات کی مقامی ترقی کے لیے عمومی رہنما خطوط ایک مضبوط قدم ہے اور صنعت کو اس کا بھرپور استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹیکسٹائل کے وزیر نے اعلیٰ سرکاری اور نجی تعلیمی اور انجینئرنگ اداروں اور صنعتوں پر زور دیا کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر قومی ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن کے تحت پہلے سے شروع کی گئی تعلیم اور انٹرن شپ کے رہنما خطوط کے تحت درخواست دیں۔

معزز وزیر نے میٹنگ کے دوران این ٹی ٹی ایم کے تحت پہلے سے منظور شدہ آر اینڈ ڈی پروجیکٹوں کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔  اس کے علاوہ،  بھارت کے تکنیکی ٹیکسٹائل سیکٹر کو آگے بڑھانے کے لیے آگے بڑھنے کے راستے اور ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تجویز کی گئی جس میں ٹی آر ایز ، پریمیئر انسٹی ٹیوٹ اور انڈسٹری ایسوسی ایشنز میں بنیادی، اپلائیڈ، اور مشین ڈیولپمنٹ میں ریسرچ کے لیے وسیع فیلڈ لیول آؤٹ ریچ پروگرام شامل ہیں۔ نئے بی آئی ایس معیارات کی تشکیل ؛  کوالٹی کنٹرول آرڈر  کے نئے ضابطے(کیو سی اوز) ؛ ایچ ایس این کوڈز کو معقول بنانا؛ وزارتوں اور محکموں میں سبھی قسم کی تکنیکی ٹیکسٹائل کے لیے ذمہ داری اور  اس شعبے میں خصوصی مہارت کے ضرورتوں کی نشاندہی شامل ہے۔

میٹنگ میں نیتی آیوگ، پرنسپل سائنسی مشیر کا دفتر، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، اخراجات کا محکمہ، محکمہ دفاع، ایم ایس ایم ای کی وزارت، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت،  ڈی پی آئی آئی ٹی  سمیت سینئر سرکاری عہدیداروں اور  صنعت کے اہم ارکان نے شرکت کی۔

*****

ش ح ۔ و ا ۔ ا ع

U - 920



(Release ID: 1894248) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Marathi , Hindi