وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

جناب پرشوتم روپالا نے آج ملک بھر کی مختلف گلہ بانوں کی  برادریوں کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 27 JAN 2023 5:52PM by PIB Delhi
  • وزیر موصو نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ محکمہ نے حال ہی میں برادری کے لیے قابل عمل پالیسیوں کو ترجیح دینے کی خاطر ایک 'پاسٹورل سیل' (گلہ بانوں کا شعبہ) تشکیل دیا ہے، مستقبل میں ہونے والی بات چیت میں خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی ہے، اس بات پر توجہ مرکوز کی ہے کہ نوجوانوں کو کس طرح ترغیب دی جا سکتی ہے۔
  • بات چیت کے دوران گلہ بانوں کی برادریوں کی طرف سے ظاہر کیے گئے اہم خدشات میں چراگاہوں کی زمینوں میں بتدریج کمی ، چراگاہوں کی سرکاری شناخت سے لے کر روایتی علم کی دستاویزات اور مویشیوں کے علاج سے معلق روایتی طور طریقوں تک شامل کیا گیا۔

ماہی گیری ، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالانے وزارت کے عہدیداروں کے ساتھ آج ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر (ڈے اے آئی سی)، نئی دلی میں ملک بھر کی مختلف گلہ بانوں کی  برادریوں سے بات چیت کی۔

بات چیت کے دوران گلہ بانوں کی برادریوں کی طرف سے ظاہر کیے گئے اہم خدشات میں چراگاہوں کی زمینوں میں بتدریج کمی،  چراگاہوں کی سرکاری شناخت سے لے کر روایتی علم کی دستاویزات اور کمیونٹی کی طرف سے اپنائے جانے والے مویشیوں کے طریقۂ علاج تک شامل تھے۔

وزیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ محکمہ نے حال ہی میں برادریوں کے لیے قابل عمل پالیسیوں کو ترجیح دینے کی خاطر ایک 'پیسٹورل سیل'  (گلہ بانوں کا شعبہ) تشکیل دیا ہے، مستقبل کی بات چیت میں خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی ہے، اس بات پر توجہ مرکوز کی ہے کہ نوجوانوں کو کس طرح ترغیب دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے آج تک اپنی روایات اور ثقافتی طریقوں کے تحفظ کے لیے گلہ بانوں کی  برادریوں کی ستائش کی۔

حکومت کے مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے کی مختلف اسکیموں کے بارے میں ایک نوٹ سبھی ریاستی مویشی پروری کے محکموں کو بھیجا گیا ہے جس کے تحت گلہ بانوں کو امداد فراہم کی جا سکتی ہے۔

ماہی گیری ،مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت نے گلہ بانوں کی برادیروں کو 'کسان کریڈٹ کارڈز' فراہم کی۔

وزارت نے حال ہی میں فعال پالیسیوں کو ترجیح دینے کی خاطر 'پیسٹورل سیل' تشکیل دیا ہے۔

وزارت نے 2024 میں ہونے والے مویشیوں کی 21ویں مردم شماری میں گلہ بانوں کی  برادریوں کی تفصیلات شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ماہی گیری ، مویشی پروری اور ڈیری کی مرکزی وزیر، نے وزارت کے عہدیداروں کے ساتھ جنوری 2023 میں گجرات کے بھوج میں ایک ’پیسٹورل کنونشن‘ میں شرکت کی۔ کنوینشن میں، خاص طور پر  گلہ بانوں کے یوتھ کنکلیو کے دوران گلہ بانوں کی برادریوں نے مندرجہ ذیل تشویشات کا اظہار کیا :

i۔ بنجر ہوتی ہوئی چراگاہوں کی زمینوں کی تشکیل نو،  چراگاہوں کی ترقی اور چراگاہوں میں پانی کی دستیابی میں اضافہ

ii۔ زمینی سطح پر جنگلات کے حقوق ایکٹ (ایف آر اے) کا نفاذ، جنگلات، گھاس کے میدانوں اور گاؤں کی مشترکہ زمینوں میں چرنے کی مناسب جگہوں تک رسائی کو یقینی بنانا

iii۔ گلہ بانوں  کے لیے سماجی اور سرکاری شناخت

iv۔ پیداوار (دودھ، گوشت اور اون) کے لیے منظم مارکیٹنگ کی سہولیات کا قیام اور اس بات کو یقینی بنانا کہ پیداوار کی مناسب قیمت حقیقی چرواہی برادریوں تک پہنچیں۔  جلدخراب ہونے والی پیداوار (دودھ) کو بروقت منڈی تک پہنچانے کی سہولت، مارکیٹنگ کی سہولت کے لیے کوآپریٹیو کی تشکیل۔

v مویشیوں کی نسلوں کا تحفظ

vi گلہ بانوں کی برادریوں کے ذریعے مویشیوں کے طریقہ علاج کے روایتی علم کو دستاویزی شکل دینا

vii گلہ بانوں کے لیے چلتے پھرتے اسکولوں کا قیام

viii نقل مکانی کے راستے پر بالائی اور نشیبی چراگاہوں تک خدمات کی ترسیل کو یقینی بنانا

******

ش ح ۔ وا ۔ اع

U - 913



(Release ID: 1894247) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi , Kannada