امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

اوپن مارکیٹ سیل اسکیم (گھریلو) کے تحت یکم فروری 2023 سے 25 ایل ایم ٹی گندم کی فروخت شروع ہو رہی ہے

Posted On: 27 JAN 2023 7:30PM by PIB Delhi

او ایم ایس ایس (ڈی) کے تحت فروری کے پہلے ہفتے (یکم فروری 2023) سے پچیس لاکھ ایم ٹی گندم فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے جس کے لیے آج فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کے علاقائی دفاتر کے ذریعے ٹینڈرز اپ لوڈ کیے جائیں گے۔

گندم کا اسٹاک خریدنے کے خواہش مند خریدار خود کو ایف سی آئی، کے ای-آکشن سروس پرووائیڈر ’’ایم- جنکشن سروسیز لمیٹڈ‘‘ (https://www.valuejunction.in/fci/) کی فہرست میں شامل کر سکتے ہیں اور اسٹاک کے لیے بولی لگا سکتے ہیں۔ اپنے ناموں کا اندراج کرانے کی خواہش مند پارٹی  کے لیے فہرست سازی کا عمل 72 گھنٹے کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔

ملک کی تمام ریاستوں سے اسٹاک کی پیشکش کی جاتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کو فوری طور پر کنٹرول کیا جائے۔

ملک میں گندم اور آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے، یہ فیصلہ کیا گیا  ہے کہ ایف سی آئی، اوپن مارکیٹ سیل اسکیم (گھریلو) کے تحت مختلف راستوں سے 30 ایل ایم ٹی گندم مارکیٹ میں دستیاب کرائے ۔ ایف سی آئی نے اس اسکیم کے اعلان کے 24 گھنٹوں کے اندر، پورے ملک میں اسٹاک کی ای نیلامی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

او ایم ایس ایس (ڈی) اسکیم کے ذریعے 30 ایل ایم ٹی  گندم کو دو ماہ کے اندر متعدد چینلز کے ذریعے مارکیٹ میں اتارنے سے گندم اور آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر فوری اثر پڑے گا اور اس سے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور عام آدمی کو  بہت  راحت  ملے گی ۔

ایف سی آئی  ملک بھر میں غذائی اجناس کی نقل و حرکت کا آغاز کرتا ہے تاکہ اناج کی قیمتوں میں استحکام کے لیے مارکیٹ میں مداخلت کی جا سکے۔

1965 میں اپنے قیام کے بعد سے، ایف سی آئی نے ہندوستان کو خوراک میں خود کفیل ملک بنانے کے خواب کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آج یہ تقریباً 1300 ایل ایم ٹی  اناج (گندم اور دھان) سالانہ خریدتا ہے، جبکہ 1965 کے دوران صرف 13 ایل ایم ٹی خریدا گیا تھا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ غذائی اجناس کی خریداری پورے ملک میں یکساں طور پر نہیں ہے۔ کچھ ریاستوں میں جہاں  پیداوار اپنی ضروریات کے لحاظ سے بہت زیادہ ہے،  وہیں کچھ ریاستوں میں جزوی یا مکمل طور پر کم ہے۔ اس لیے، سماج کے کمزور طبقے کے لیے اناج کی دستیابی کی خاطر   ملک کے ہر کونے میں، ایف سی آئی بڑے پیمانے پر اناج کی نقل و حرکت کا آغاز کرتا ہے۔ پنجاب، ہریانہ، آندھرا پردیش، تلنگانہ، چھتیس گڑھ، اوڈیشہ وغیرہ جیسی بڑی خریداری کرنے والی ریاستوں سے سالانہ تقریباً 600 ایل ایم ٹی اناج ملک کے مختلف کونوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔

اناج کی ذخیر ہ  کاری  اور نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے، ایف سی آئی ملک بھر میں تقریباً 2000 ڈپو چلاتا ہے جس میں اس کے اپنے تقریباً 500 ڈپو شامل ہیں۔ انفرااسٹرکچر کے لحاظ سے، اس نے 1965 میں 6 ایل ایم ٹی سے اس وقت 800 لاکھ ایم ٹی سے زیادہ ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھا  لیا  ہے۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 922



(Release ID: 1894245) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Gujarati