وزارات ثقافت

وزارت ثقافت نے جمہوریہ ہند کی حکومت اور عرب جمہوریہ مصر کی حکومت کے درمیان ثقافتی تعاون  سے متعلق مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Posted On: 27 JAN 2023 4:22PM by PIB Delhi

عرب جمہوریہ مصر کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے، وزارت ثقافت نے جمہوریہ ہند کی حکومت اور عرب جمہوریہ مصر کی حکومت کے درمیان ثقافتی تعاون  سے متعلق مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ جمہوریہ ہند کے وزیر ثقافت جناب جی کشن ریڈی نے ہندوستان کے 74ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر وزیر اعظم ہند جناب نریندر مودی اور عرب جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی قیادت میں وفود کی سطح کی بات چیت میں شرکت کی۔

مفاہمت نامے پر 25.01.2023 کو ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور عرب جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی موجودگی میں جمہوریہ ہند کے وزیر ثقافت جناب جی کشن ریڈی اور عرب جمہوریہ مصر کے وزیر خارجہ جناب سامح حسن شوکری نے دستخط کیے اور اس کا تبادلہ کیا ۔

مسلسل ثقافتی تعاون کے لیے، پانچ سال (05) کی مدت کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ہندوستان اور مصر کے درمیان ثقافتی تعاون پر دستخط کیے گئے مفاہمت نامے کے تحت، دونوں ممالک موسیقی، رقص، تھیٹر، ادب، لائبریری، متعلقہ ممالک میں تہواروں کا انعقاد اور تحقیق  و دستاویزات سازی کے دائرے میں وقت کے ساتھ ہونے والی ثقافتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کرنے کے منتظر ہیں۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 907



(Release ID: 1894159) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Marathi , Hindi