وزارت دفاع
آئی اے ایف کی جاپان کے ساتھ مشترکہ فضائی دفاعی مشق،‘ویر گارڈین 2023’ اختتام پذیر
Posted On:
27 JAN 2023 1:09PM by PIB Delhi
ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) اور جاپان ایئر سیلف ڈیفنس فورس (جے اے ایس ڈی ایف) کے درمیان دو طرفہ فضائی مشق ‘ویر گارڈین 2023’ کا افتتاحی ایڈیشن 26 جنوری 2023 کو جاپان میں اختتام پذیر ہوا۔
جے اے ایس ڈی ایف نے اپنے ایف-2 اور ایف-15 طیاروں کے ساتھ مشق میں حصہ لیا جبکہ آئی اے ایف کے دستے نے سو-30 ایم کے آئی طیاروں کے ساتھ حصہ لیا۔ آئی اے ایف کے لڑاکا دستے میں ایک آئی ایل-78 فلائٹ ریفیولنگ طیارہ اور دو سی-17 گلوب ماسٹر اسٹریٹجک ایئر لفٹ ٹرانسپورٹ طیارے شامل تھے، جس نے مشق میں سرگرمی سے حصہ لیا۔
16 دنوں پر محیط مشترکہ تربیت کے دوران، دونوں فضائی افواج نے متعدد مصنوعی آپریشنل ماحول (ایک حقیقی ماحول جو حتمی نظام کے لیے درکار تمام آپریشنل ضروریات اور تصریحات کی تقلید کر سکتا ہے) میں پیچیدہ اور جامع فضائی مشقیں کیں۔ مشق میں دونوں فضائی افواج کی طرف سے قطعی منصوبہ بندی اور مہارت سے بھر پور عمل آوری شامل تھی۔ آئی اے ایف اور جے اے ایس ڈی ایف نے بصری اور بصری رینج کی ترتیبات کے علاوہ دونوں میں، فضائی جنگی چالوں، مداخلت اور فضائی دفاعی مشن کے تعلق سے مشق کے ذریعہ تربیت حاصل کی ۔ دونوں شریک فضائیہ کے فضائی عملے نے بھی ایک دوسرے کے لڑاکا طیاروں میں اڑان بھری تاکہ ایک دوسرے کے آپریٹنگ فلسفے کی گہرائی سے سمجھ حاصل کی جا سکے۔
‘ویر گارڈین 2023’ مشق نے دونوں فضائی افواج کو باہمی مفاہمت بڑھانے کا موقع فراہم کیا۔ مشق میں آئی اے ایف اور جے اے ایس ڈی ایف کے اہلکاروں کے درمیان زمینی سطح پر متعدد تعاملات کا بھی مشاہدہ کیا گیا جس میں دونوں فریق نے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس مشق میں حصہ لینے والے دستوں کو ایک دوسرے کے بہترین طور طریقوں کے بارے میں قیمتی معلومات حاصل کرنے اور ایک دوسرے کی منفرد صلاحیتوں سے سیکھنے کا موقع ملا۔
***********
ش ح ۔ ع ح۔
U. No.902
(Release ID: 1894100)
Visitor Counter : 206