ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عالمی صنعت کے مطابق تربیتی ماڈیولز

Posted On: 12 DEC 2022 3:32PM by PIB Delhi

ہنرکے فروغ اور صنعتوں کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ہنر کے فروغ اور صنعتوں کی وزارت نے ایسا کوئی مطالعہ نہیں کیا ہے، جس سے ہمارے نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کرنے کے لئے  عالمی صنعت کے اصولوں کے مطابق مختلف زمروں میں دوبارہ تربیتی ماڈیول تیار کرنے کی ضرورت کا اندازہ لگایا جائے۔  البتہ، ایم ایس ڈی ای کے زیراہتمام این ایس ڈی سی انٹرنیشنل نے 16 ملکوں میں ہنر مند افرادی قوت کی مانگ کا عالمی جائزہ لیا ہے، جس میں آسٹریلیا، بحرین، کینیڈا، جرمنی، جاپان، سعودی عرب، کویت، ملائیشیا، عمان، قطر، رومانیہ ، سنگاپور، سویڈن، ریاست ہائے متحدہ امریکہ، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ شامل ہیں۔ اگرچہ کہ عالمی ضرورت کو سمجھنے کے لئے ہنر کی تربیت کا کوئی تقابلی تجزیہ نہیں کیا گیا ہے۔

ہنر کے فروغ اور صنعتوں کی وزارت (ایم ایس ڈی ای )کی وزارت اسکل انڈیا مشن کے تحت، مختلف اسکیموں کے ذریعے ہنر کی تربیت فراہم کر رہی ہے، جن اسکیموں میں پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی)، جَن شکشن سنستھان (جے ایس ایس)،  نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم (این اے پی ایس) اور صنعتی تربیتی ادارے (آئی ٹی آئیز) ،شامل ہیں، جن میں  ملک بھر کے شہری اور دیہی علاقوں کے نوجوانوں احاطہ کیا گیا ہے اور پی ایم کے وی وائی کے تحت (2015 سے) جے ایس ایس (2018 سے) اور این اے پی ایس (2018 سے) اسکیموں کےتحت  30.09.2022 تک، کُل  166.64 لاکھ امیدواروں کو تربیت دی گئی ہے۔ ان تربیت یافتہ امیدواروں میں سے 9.17 لاکھ امیدوار درج فہرست قبائل(ایس ٹی) سے تعلق ہیں۔ ریاست ہریانہ کے لئے، پی ایم کے وی وائی ، جے ایس ایس اور این اے پی ایس کے تحت 8.03 لاکھ امیدواروں کو تربیت دی گئی ہے، جن میں سے 5335 امیدواروں کا تعلق درج فہرست قبائل سے ہے۔ مزید یہ کہ آئی ٹی آئی کے ذریعے، 2014 سے 2022 کے دوران کل 69.08 لاکھ امیدواروں کو تربیت فراہم کی گئی ہے۔ ان میں سے 7.72 لاکھ امیدوار درج فہرست قبائل (ایس ٹی) سے ہیں۔ ہریانہ ریاست کے لئے 2.90 لاکھ امیدواروں کو 2014 سے 2022 کے دوران آئی ٹی آئیز کے ذریعے تربیت دی گئی ہے جن میں درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے امیدوار بھی شامل ہیں۔

وزارت نے پردھان منتری یووا (پی ایم یووا) یوجنا کو نافذ کیا ہے، جو ایک پائلٹ اسکیم ہے، جس میں ہنر کے فروغ سے متعلق  تعلیم، تربیت، وکالت اور ہنر مندی کے تربیتی اداروں میں انٹرپرینیورشپ نیٹ ورک تک آسان رسائی کے ذریعے کاروباری ترقی کے لئے ایک قابل عمل ماحولیاتی نظام تشکیل دیا گیا ہے۔ پائلٹ اسکیم کو دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں نافذ کیا گیا تھا۔ 31.03.2022 تک، تقریباً 62,577 ملک بھر کے متعلقہ امیدواروں نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھایا۔

عالمی مارکٹ میں مقابلہ کرنے کے لئے ایس ٹی زمرےکے امیدواروں سمیت نوجوانوں کو ہنر اور استعداد فراہم کرنے کے لئے ایم ایس ڈی ای کی جانب سے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں، جس میں معلومات کے تبادلے، مہارت کی ہم آہنگی، قابلیت کی شناخت وغیرہ جیسے شعبوں میں تعاون کا خاکہ فراہم کرنے کی خاطر مہارت کے فروغ کے شعبے میں باہمی مصروفیات شامل ہیں۔ ایم ایس ڈی ای  کی وزارت کے زیراہتمام این ایس ڈی سی نے آجر کے رابطے کو فعال کرنے کے لیے  میں ملازمت کی تربیت، صلاحیت  سازی  وغیرہ

 میں بی ٹو بی معاہدے بھی کئے ہیں۔

مزیدیہ کہ پرواسی کوشل وکاس یوجنا (پی کے وی وائی ) کی اسکیم کے تحت، ایم ایس ڈی ای    ایم  ای اے ، کے اشتراک میں امیدواروں کو پری ڈیپارچر اورینٹیشن ٹریننگ (پی ڈی او ٹی) فراہم کر رہی ہے تاکہ ان کے پاس غیر ملکی مقامات پر مقابلہ کرنے کے لئے ان میں ضروری ہنر موجود ہوں۔ اس کے علاوہ، بین الاقوامی ہنر کے معیارات میں اپنی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لئے حکومت 2007 سے ہنر کے عالمی مقابلہ میں حصہ لے رہی ہے۔ مقابلے کے 2022 کے ایڈیشن میں، بھارت چاندی کے 2 تمغوں، کانسے کے 3تمغوں اور بہترین کارکردگی 13 تمغوں کے ساتھ 11 ویں نمبر پر رہا ہے،جس میں ہریانہ کی طرف سے حاصل کیا گیا ایک میڈل آف ایکسیلنس شامل ہے۔

****

ش ح۔ ش ر۔ک ا


(Release ID: 1894058) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Telugu