وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

جناب  جی کے ریڈی نے وندے بھارتم 2.0 کے فنکاروں کے ساتھ بات چیت کی جو کل یوم جمہوریہ تقریبات میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے


وزارت ثقافت کی ایک رنگا رنگ جھانکی کرتویہ  پتھ پر یوم جمہوریہ تقریبات کا حصہ بنے گی

وندے بھارتم پروگرام ایک بھارت شریشٹھ بھارت کی ایک عظیم اور متحرک مثال ہے: جناب جی  کشن ریڈی

Posted On: 25 JAN 2023 9:05PM by PIB Delhi

 

ثقافت ، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کے ریڈی نے آج اندرا گاندھی اسٹیڈیم جاکر وندے بھارتم 2.0 کے فنکاروں کے ساتھ بات چیت کی جو کل یوم جمہوریہ پریڈ کے موقع پر کرتویہ پتھ پر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

مقابلے کے بعد منتخبہ 479 فنکار یوم جمہوریہ تقریبات 2023 کے موقع پر ناری شکتی کے موضوع پر پورے ملک کے سامنے پرفارم کریں گے۔

اس موقع پر جناب جی کے ریڈی نے کہا کہ وندے بھارتم ڈانس فیسٹول کے تحت چنے گئے فنکار اس عظیم پریڈ کے دوران پوری دنیا کو ہندوستان کے متنوع کلچر اور مالا مال  فنکارانہ وراثت سے روشناس کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ یہ پروگرام ایک بھارت شریشٹھ بھارت کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ انھوں نے شرکا سے کہا کہ وہ وندے بھارتم ڈانس مقابلے کے آئندہ پروگراموں میں بہتری لانے کے لئے صلاح دیں۔

وزارت ثقافت کی ایک رنگا رنگ جھانکی یوم جمہوریہ کی عظیم پریڈ کے دوران کرتویہ پتھ پر پیش کی جائے گی،۔

اس سے قبل دن میں میڈیا کواس بارے میں بتاتے ہوئے ثقافت کے سکریٹری جناب گووند موہن نے کہا کہ اس یوم جمہوریہ میں کلچر منسٹری کی جھانکی کا عنوان شکتی روپن سنستھا ہے جو دیوی کی شکتی روپ کا مظہر ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس جھانکی کے ذریعہ دیوی کی شان میں کئی رقص پیش کئے جائیں گے۔

سکریٹری صاحب نے یہ بھی بتایا کہ ثقافت کی وراثت نے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تحت وندے بھارتم کا اہتمام کیا ہے۔

 

ہندوستان 26 جنوری 2023 کو اپنا 74 واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ اس موقع پر پورے ملک میں انتہائی جوش وخروش دیکھنے کو ملا ہے۔ اس موقع پر عزت مآب صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو دہلی کے کرتویہ پتھ پر ترنگا لہرائیں گی۔ اس وقت ملک کے مختلف حصوں سے متعدد رنگا رنگ جھانکیاں پیش کی جائیں گی جن میں ہندوستان کی رنگا رنگ ثقافت اور اقتصادی وثقافتی ترقی کا مظاہرہ ہوگا۔

وندے بھارتم ڈانس فیسٹول وزارت ثقافت اور وزارت دفاع کے اشتراک سے منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ کل ہند ڈانس فیسٹول ہے جس کا مقصد ڈانس کے ذریعہ ہندوستان کی مالا مال ثقافت کو پیش کرتے ہوئے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو فروغ دیا جاتا ہے۔

ملک کے ہر حصے سے فنکاروں نے اس پروگرام کے دوسرے ایڈیشن میں مقابلے میں حصہ لیا جو پندرہ اکتوبر 2022 کو شروع ہوا تھا۔ اس مقابلے کے تین مرحلے تھے۔ ریاستی، زونل اور قومی اور عمر کی حد سترہ سے 30 سال تھی۔ مقابلے کا گرانڈ فنالے 19اور20 دسمبر 2022 کو نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہوا تھا۔

****

U.No:870

ش ح۔رف۔س ا

 


(Release ID: 1893892)
Read this release in: English , Hindi , Telugu