بھارتی چناؤ کمیشن
قوم 13 واں قومی یوم رائے دہندگان منا رہی ہے
عزت مآب صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے نئی دہلی میں قومی سطح کی تقریب میں شرکت کی
چیف الیکشن کمشنر نے کتاب ’’الیکٹنگ دی فرسٹ سٹیزن - این السٹریٹڈ کرانیکل آف پریسیڈنشیل الیکشنز‘‘ کی پہلی کاپی معزز صدر کو پیش کی
الیکشن کمیشن کے نغمہ’’میں بھارت ہوں- ہم بھارت کے مت داتا ہیں‘‘ کی رونمائی
اس سال کے قومی یوم رائے دہندگان کی تھیم ’نتھنگ لائک ووٹنگ، آئی ووٹ فہر شیور‘ یعنی ووٹ ڈالنے جیسا کچھ نہیں، میں بہرحال ووٹ دیتا ہوں
Posted On:
25 JAN 2023 5:02PM by PIB Delhi
آج 25 جنوری 2023 کو ملک بھر میں 13 واں قومی یوم رائے دہندگان منایا گیا، جس میں عزت مآب صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے نئی دہلی میں منعقدہ قومی سطح کے پروگرام میں شرکت کر کے اس کی ستائش کی۔ مرکزی وزیر قانون و انصاف جناب کرن رجیجو نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ چیف الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار، الیکشن کمشنر جناب انوپ چندر پانڈے اور جناب ارون گوئل نے اس موقع پر معززین کا استقبال کیا۔

اپنے خطاب میں، معزز صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ دستور ساز اسمبلی کے ارکان نے شہریوں کی دانشمندی پر بے پناہ اعتماد کا اظہار کیا اور بالغ رائے دہی کی بنیاد پر انتخابات کا بندوبست کیا۔ ہندوستان کے لوگوں نے اپنا یقین سچ کر دکھایا۔ ہندوستان کی جمہوریت کا احترام دنیا کی سب سے بڑی، متحرک اور مستحکم جمہوریت کے طور پر کیا جاتا ہے۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ہمارے ملک میں گزشتہ سات دہائیوں کے دوران انتخابی عمل کے ذریعے سماجی انقلاب ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری جمہوریت کی بڑی کامیابی ہے کہ دور دراز علاقوں میں رہنے والا عام ووٹر یہ محسوس کرتا ہے کہ ملک یا ریاست پر کون اور کیسے حکومت کرے گا، اس کا فیصلہ کرنے میں اس کا بڑا کردار ہے۔ صدر مملکت نے اس یقین کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن اور دیگر تمام شرکاء کی مشترکہ کوششوں سے ہماری جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔
صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ رائے دہندگان کی حوصلہ افزائی کے لیے الیکشن کمیشن کا نعرہ ’نو ووٹر لیفٹ بیہائنڈ‘ یعنی کوئی رائے دہندہ چھوٹنے نہ پائے، قابل تعریف ہے۔ محترمہ مرمو نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور رائے دہندگان کی اجتماعی شراکت داری ہمارے ملک کے انتخابی عمل کو مضبوط کرتی ہے۔ انہوں نے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ حق رائے دہی کو قوم کی تعمیر میں اپنی حصے داری تصور کریں اور ’قوم کی بالادستی‘ کے جذبے کے ساتھ ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے انتخابی عمل اور ہماری جمہوریت کی بڑی کامیابی ہے کہ جمہوری عمل میں خواتین کی فعال شرکت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
مرکزی وزیر قانون جناب کرن رجیجو نے جو کہ مہمان خصوصی تھے، کہا کہ وزارت قانون و انصاف انتخابی اصلاحات لانے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی مدد کر رہی ہے، جیسے کہ ایکٹ میں کی گئی حالیہ ترمیم جس سے پورے سال ووٹر رجسٹریشن کی سہولت فراہم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے تمام سیاسی جماعتوں کے تعاون سے مشاورت کے بعد کیے جا رہے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار نے اپنے خطاب میں تسلیم کیا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کا سب سے بڑا اثاثہ وہ اعتماد ہے جو اس نے گزشتہ برسوں میں انتخابات کے پیشہ ورانہ انعقاد کی بدولت حاصل کیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں ووٹر 1951 میں تقریباً 17 کروڑ تھے جو اب بڑھ کر 94 کروڑ سے زیادہ ہو گئے ہیں۔ 2019 کے عام انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ 67.4 فیصد دیکھا گیا۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا بقیہ غیر حاضر ووٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے پرعزم ہے تاکہ وہ ایک شمولیتی اور شراکت داری پر مبنی انتخابات کے لیے پولنگ بوتھ پر آکر ووٹ ڈالیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا چاہتا ہے کہ اسکولوں میں تیار کی گئی کم سے کم سہولتیں مستقل نوعیت کی ہوں اور ان اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کے لیے انتخابی عمل کا تحفہ بنیں۔

چیف الیکشن کمشنر جناب کمار نے اپنے خطاب کے دوران انتخابات میں جوش و خروش سے حصہ لینے کے لیے ملک کے رائے دہندگان کا شکریہ ادا کیا اور انتخابی عمل میں تعاون اور حمایت اور بڑے پیمانے پر جمہوریت کی مضبوطی کے لیے سیاسی جماعتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے ہندوستان کے انتخابی نظام کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے ہر انتخاب کو انتہائی درستگی اور کمال کے ساتھ منعقد کیا ہے۔
الیکشن کمشنر جناب انوپ چندر پانڈے نے اپنے خطاب میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی توجہ معذور افراد، بزرگ شہریوں، خواتین، خواجہ سرا، پی وی ٹی جی اور سماج کے تمام طبقات سمیت ہر ووٹر تک پہنچنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے نوجوان ووٹروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لیے انتخابی اندراج کے مقصد سے ہر سال اہلیت سے متعلق چار تاریخیں فراہم کی ہیں۔ صنفی امتیاز کو ختم کرنے کے مقصد سے خواتین کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ 80 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں اور دیویانگ جنوں (معذور افراد) کے لیے پوسٹل بیلٹ کی سہولت شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معذور رائے دہندگان کی سہولت کے لیے پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔
اپنے استقبالیہ خطاب میں الیکشن کمشنر جناب ارون گوئل نے کہا کہ اس موقع پر صدر جمہوریہ کی موجودگی الیکشن کمیشن آف انڈیا کے آزادانہ، منصفانہ، جامع، قابل رسائی اور شفاف انتخابات کے آئینی مینڈیٹ کی مسلسل تکمیل کے لیے تحریک کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن نے ووٹروں کے اندراج، پولنگ اسٹیشن کے ڈیزائن، ووٹروں کی تعلیم اور ووٹروں کے تعلقات عامہ کے لیے احتیاط سے حکمت عملی تیار کرکے ووٹروں کے تجربے کو آسان بنانے اور بڑھانے کی کوشش کی ہے۔ قومی ووٹرز ڈے منانے کا اعلان انہی کوششوں کا تسلسل ہے۔
اس موقع پر، معزز صدر جمہوریہ نے سال 2022 کے لیے بہترین انتخابی طور طریقوں کے لیے قومی ایوارڈ پیش کیے۔ کل 13 ایوارڈ یافتہ افراد کو 2022 کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اقدامات، سیکیورٹی مینجمنٹ، الیکشن مینجمنٹ، قابل رسائی انتخابات، ووٹر لسٹ اور ووٹر کی آگاہی اور تعلقات عامہ کے میدان میں شراکت داری جیسے مختلف شعبوں میں انتخابات کے انعقاد میں ان کی شاندار کارکردگی کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔ ہماچل پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر کو 2022 میں اسمبلی انتخابات کرانے کے لیے بہترین ریاست کا ایوارڈ دیا گیا اور آل انڈیا ریڈیو کے نیوز سروس ڈویژن کو اس کے تعلقات عامہ اور بیداری کے پروگراموں کے لیے نیشنل میڈیا ایوارڈ دیا گیا۔
قومی یوم رائے دہندگان – این وی ڈی بروشر کے لیے ڈاؤن لوڈ لنک: https://eci.gov.in/files/file/14774-nvd-brochure-2023
عزت مآب صدر جمہوریہ کو چیف الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار کی طرف سے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی اشاعت ’الیکٹنگ دی فرسٹ سٹیزن - این السٹریٹڈ کرانیکل آف انڈیاز پریسیڈنشیل الیکشنز‘ کی پہلی کاپی پیش کی گئی۔ یہ کتاب، جو اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہے، ملک میں صدارتی انتخابات کے تاریخی سفر کی ایک جھلک پیش کرتی ہے۔ یہ کتاب قارئین کو ملک میں صدارتی انتخابات کے غیر معمولی سفر کو ظاہر کرنے والی نایاب تصویروں کے تاریخی اور بے مثال مجموعے کی آرکائیول جھلک فراہم کرتی ہے۔ اس کتاب میں صدارتی انتخابات کی منفرد خصوصیات کی فہرست بھی دی گئی ہے اور یہ صدارتی انتخابی عمل کی آزادی کے بارے میں ایک بھرپور بصیرت سے آراستہ ہے۔

اس موقع پر الیکشن کمیشن آف انڈیا کا ایک نغمہ- ’’میں بھارت ہوں- ہم بھارت کے مد داتا ہیں‘‘ کو الیکشن کمیشن آف انڈیا نے سبھاش گھئی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے پیش کیا گیا۔ یہ گانا ووٹ کی طاقت کو سامنے لاتا ہے اور دنیا کی سب سے بڑی اور متحرک جمہوریت میں جامع، قابل رسائی، اخلاقی، شراکت داری اور تہوار جیسے احساس پر مبنی انتخابات کے جذبے کا جشن مناتا ہے۔
لنک: https://youtu.be/FnNYNiRGu0s (ہندی ورژن)
https://youtu.be/to324JIljf8 (کثیر لسانی ورژن)


تقریب کے دوران، دہلی کے پانچ نئے اندراج شدہ ووٹروں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا اور ان کا انتخابی تصویری شناختی کارڈ (ای پی آئی سی) صدر جمہوریہ نے انھیں سونپا۔
تقریب کے دوران ہندوستانی انتخابات کی عظمت اور کمیشن کے مختلف اقدامات کو ظاہر کرنے والی ملٹی میڈیا نمائش بھی لگائی گئی۔ اس نمائش میں ہندوستانی جمہوریت کے فخر یعنی الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق حقائق، کمیشن کے حالیہ اقدامات اور اختراعات، جامع اور قابل رسائی انتخابات کا سرسری نظارہ پیش کیا گیا۔ یہ نمائش حالیہ انتخابات سے متعلق جھلکیوں اور کوئی بھی ووٹر چھوٹنے نہ پائے، کے مقصد سے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں پولنگ اسٹیشن قائم کرنے کمیشن کی کوششوں سے دیکھنے والوں کو روبرو کراتی ہے۔
ورچوئل رئیلٹی کی مدد سے ایک ماڈل پولنگ بوتھ قائم کیا گیا تھا جس میں ہر بوتھ پر انتخابی عمل کی مکمل وضاحت کے ساتھ وائس اوور کے ساتھ تمام سرگرمیاں دکھائی گئی تھیں۔ پولنگ اسٹیشن اور خواتین پولنگ اسٹیشن پر تمام سہولیات کو ظاہر کرنے والا ایک انٹرایکٹو خاکہ بھی آویزاں کیا گیا۔
اس سال کے قومی یوم رائے دہندگان کا موضوع، ’ووٹنگ کی طرح کچھ نہیں، میں بہرحال ووٹ دیتا ہوں‘ ووٹرز کے لیے وقف ہے جو اپنے ووٹ کی طاقت کے ذریعے انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لیے فرد کے جذبے اور خواہش کا اظہار کرتا ہے۔
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف پروفیسر۔ ایس پی سنگھ بگھیل، سات سابق چیف الیکشن کمشنر، قومی اور ریاستی سیاسی جماعتوں کے 40 سے زیادہ نمائندے، 12 انتخابی انتظامی اداروں کے سربراہان/نائب سربراہان، مشہور گلوکاروں کے ساتھ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے گانے کے پروڈیوسر جناب سبھاش گھئی، الیکشن کمیشن آف انڈیا کے نیشنل آئیکون جناب پنکج ترپاٹھی اور ڈاکٹر نیرو کمار بھی اس موقع پر موجود تھے۔
قومی یوم رائے دہندگان ہر سال 25 جنوری کو ملک بھر میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے یوم تاسیس یعنی 25 جنوری 1950، کو منایا جاتا ہے۔ قومی یوم رائے دہندگان منانے کا بنیادی مقصد شہریوں میں انتخابی بیداری پیدا کرنا اور انہیں انتخابی عمل میں حصہ لینے کی ترغیب دینا ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 868
(Release ID: 1893890)