وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

پرسار بھارتی اور نیشنل میڈیا اتھارٹی (این ایم اے)مصر، ٹی وی اور ریڈیو کے لئے پروگراموں کاتبادلہ کریں گے


اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور مصر عرب جمہوریہ کے وزیر خارجہ جناب سامع حسن شوکری  نے مواد کے تبادلے ، صلاحیت سازی  اور مشترکہ پروگرام  کی تیاری شعبوں کے لئے مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے

Posted On: 25 JAN 2023 2:13PM by PIB Delhi

ہندوستان اور مصر نے آج پرسار بھارتی اور مصر   کے نیشنل میڈیا اتھارٹی کے درمیان مواد کے تبادلے ، صلاحیت سازی اور مشترکہ پروگرام کی تیاری کی سہولت کے لئے ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے ۔اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور مصر حکومت کے وزیرخارجہ جناب سامع حسن شوکری نے اس مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے۔ نئی دہلی میں واقع حیدرآباد ہاؤس میں دونوں فریقین کے درمیان نمائندہ وفد کی سطح کی بات چیت کے بعد ہندوستان کے عزت مآب وزیر اعظم اور مصر کے عزت مآب صدر کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمتی عرضداشتوں کا تبادلہ کیا گیا۔

مفاہمتی عرضداشت پرسار بھارتی کے ذریعے ڈی ڈی انڈیا چینل کی رسائی میں توسیع کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے ، تاکہ معیشت، ٹیکنالوجی، سماجی ترقی اور مالا مال ثقافتی ورثے پر مرکوز پروگراموں کے ذریعے ملک کی ترقی کی نمائش کی جاسکے۔مفاہمتی عرضداشت کے    دائرے میں دونوں نشریہ کار  دو فریقی بنیاد پر مختلف طرز کے کھیل ، خبرنامہ، ثقافت، تفریح اور کئی دیگر شعبوں کے پروگراموں کا تبادلہ کریں گے اور ان پروگراموں کو ان کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن پلیٹ فارم پر نشر کیا جائے گا۔ مفاہمتی عرضداشت تین سال کے لئے ہے، جو دونوں نشریہ کاروں کے افسران کو جدید ترین تکنیک سے مشترکہ تیاری اور تربیت کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔

پبلک سروس  براڈکاسٹر آف انڈیا ’پرسار بھارتی‘کے پاس نشریہ کے شعبے میں تعاون اور شراکت داری کے لئے غیر ملکی نشریہ کاروں کے ساتھ موجودہ وقت میں 39مفاہمتی عرضداشت ہیں۔ یہ مفاہمتی عرضداشت ثقافت، تعلیم، سائنس، تفریح، کھیل ، خبروں وغیرہ کے شعبوں میں غیر ملکی نشریہ کاروں کے ساتھ پروگراموں کے تبادلے کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔ مفاہمتی عرضداشت باہمی مفاد اور تربیت کے توسط سے معلومات ساجھا کرنے کے موضوعات سے متعلق مشترکہ پروگراموں کی تیاری کا موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ ن ع

(U: 839)


(Release ID: 1893783) Visitor Counter : 116