وزارت خزانہ

محکمہ محصولات کے بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز کے سنٹرل بورڈ (سی بی آئی سی) کے 29 افسران اور عملہ کے ارکان 2023 کے یوم جمہوریہ  کے موقع پر صدارتی اعزازات حاصل کریں گے

Posted On: 25 JAN 2023 1:51PM by PIB Delhi

ہر سال بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز کے سنٹرل بورڈ کے افسران اور عملے کے اراکین کو جان خطرے میں ڈال کر ’’غیر معمولی طور پر قابل تحسین خدمات انجام دینے‘‘ کے علاوہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں عمدگی کو برقرار رکھنے پر’’خاص طور سے ممتاز سروس کے ریکارڈ‘‘ کے لیے صدارتی ایوارڈ برائے تعریفی سرٹیفکیٹ اور تمغے دینے پر غور کیا جاتا ہے۔ ان ایوارڈوں کا اعلان یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔

اس سال 29 افسران/ عملے کے ارکان کو صدارتی ایوارڈ برائے تعریفی سرٹیفیکیٹ اور تمغوں کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ان افسران کا انتخاب ان کے متعلقہ شعبوں میں گزشتہ برسوں کے دوران ان کی مثالی اور بے نقص کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ اس سال منتخب ہونے والوں میں پرنسپل چیف کمشنر، کمشنر، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر، جوائنٹ کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، چیف اکاؤنٹس آفیسر، سپرنٹنڈنٹ، سینئر انٹیلی جنس آفیسر، انسپکٹر اور لوئر ڈویژن کلرک کے طور پر کام کرنے والے افسران شامل ہیں۔ یہ لوگ سال کے دوران مختلف شعبوں میں محکمہ جاتی خدمات انجام دیتے آ رہے ہیں۔

یوم جمہوریہ 2023 کے موقع پر افسروں کی جنہیں صدارتی ایوارڈ برائے تعریفی سرٹیفیکیٹس اور تمغہ برائے "خصوصی طور پر ممتاز ریکارڈ" دینے کے لیے منتخب کیا گیا ہے، ان کے عہدہ اور ان کی تعیناتی کی موجودہ جگہ کے ساتھ  فہرست حسبِ ذیل ہے۔

1۔ محترمہ رنجنا جھا، پرنسپل چیف کمشنر، سنٹرل گڈز اینڈ سروسز ٹیکس، بنگلورو زون؛

2۔ جناب وویک پرساد، کمشنر، سنٹرل گُڈس اینڈ سروسیز ٹیکس، گوتم بدھ نگر؛

3۔ جناب پربھجیت سنگھ گلاٹی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ویجیلنس (ہیڈ کوارٹر)، نئی دہلی؛

4۔ جناب ونائک چندر گپتا، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سسٹم اینڈ ڈیٹا مینجمنٹ، نئی دہلی؛

5۔ ڈاکٹر این گاندھی کمار، ڈائریکٹر (اِسٹیٹ ٹیکسیز)، ریونیو (ہیڈ کوارٹر)، محکمہ محصولات، نئی دہلی؛

6۔ جناب کوٹراسوامی ماریگودرا، ایڈیشنل ڈائریکٹر (ایچ آر ایم-اول)، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ، نئی دہلی؛

7۔ جناب آنند یشونت گوکھلے، جوائنٹ کمشنر، سنٹرل گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (آڈٹ-اول)، ممبئی؛

8۔ جناب اجے کمار بینیوال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اینالیٹکس اینڈ رسک مینجمنٹ، نئی دہلی؛

9۔ جناب بیرنچی نارائن مشرا، اسسٹنٹ کمشنر (پوسٹل اپریزنگ سیکشن)، امپورٹ-دوئم کمشنریٹ، ممبئی زون-اول؛

10۔ محترمہ اے گیتا دیوآنند، چیف اکاؤنٹس آفیسر، نیشنل اکیڈمی آف کسٹمز، بالواسطہ ٹیکسز اینڈ نارکوٹکس، بنگلور؛

11۔ جناب جے فریڈرک سرگُرو ڈوس، سپرنٹنڈنٹ، سنٹرل گڈز اینڈ سروسز ٹیکس، کوئمبٹور، چنئی زون؛

12۔ محترمہ ایم شانتی، سپرنٹنڈنٹ، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ویجیلنس، جنوبی زونل یونٹ، چنئی؛

13۔ محترمہ نادیہ نعیم شیخ، سپرنٹنڈنٹ، سینٹرل گڈز اینڈ سروسز ٹیکس، بیلا پور، ممبئی زون؛

14۔ جناب گائکواڑ نتن وینائک راؤ، سپرنٹنڈنٹ، چیف کمشنر آفس، سنٹرل گڈز اینڈ سروسز ٹیکس، پونے زون؛

15۔ جناب پرشانت اروند روہنیکر، سپرنٹنڈنٹ، سنٹل گڈس اینڈ سروسیز ٹیکس، پونے-اول، پونے زون؛

16۔ جناب پرکاش مُسلّیات، سپرنٹنڈنٹ، کسٹم پریوینٹیو ڈویژن، کالی کٹ، کسٹمز (پریوینٹیو) کمشنریٹ، کوچین، ترواننت پورم زون؛

17۔ جناب رومیو لارنس البوکرک، سپرنٹنڈنٹ، نیشنل کسٹمز ٹارگٹنگ سینٹر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اینالیٹکس اینڈ رسک مینجمنٹ، ممبئی۔

18۔ جناب اے مرلی، سینئر انٹیلی جنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس، چنئی زونل یونٹ؛

19۔ جناب جوفی جوس، سینئر انٹیلی جنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس، کوچین زونل یونٹ؛

20۔ جناب آر گووندن، سینئر انٹیلی جنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف گڈز اینڈ سروسز ٹیکس انٹیلی جنس، چنئی زونل یونٹ؛

21۔ جناب رویندر یادو، سینئر انٹیلی جنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس، دہلی زونل یونٹ؛

22۔ جناب ریواج دورجے، سینئر انٹیلی جنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف گڈز اینڈ سروسز ٹیکس انٹیلی جنس، گوہاٹی زونل یونٹ؛

23۔ جناب سنجے کمار، سینئر انٹیلی جنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس، دہلی زونل یونٹ؛

24۔ جناب شیلیش واساون نائر، سینئر انٹیلی جنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس، ممبئی زونل یونٹ؛

25۔ جناب شری رام کے نیلی، سینئر انٹیلی جنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس، بنگلور زونل یونٹ؛

26۔ جناب سدھارتھ چکرورتی، سینئر انٹیلی جنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس، کولکتہ زونل یونٹ؛

27۔ جناب سریش ڈی پی، سینئر انٹیلی جنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس، بنگلور زونل یونٹ؛

28۔ جناب وی مہندرن، انسپکٹر، پرنسپل کمشنر کے دفتر، سی جی ایس ٹی کوئمبٹور، چنئی زون؛

29۔ جناب نوین کمار، لوئر ڈویژن کلرک، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ہیڈ کوارٹر)، نئی دہلی۔

*****

U.No:833

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1893746) Visitor Counter : 119