زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
ہندوستان کو ،خوراک اور زراعت کے لئے مویشیوں میں جینیاتی وسائل سے متعلق ایف اے او کی بین حکومتی تکنیکی ورکنگ گروپ کے 12ویں اجلاس میں وائس چیئر مین کی حیثیت سے منتخب کیا گیا
Posted On:
25 JAN 2023 10:24AM by PIB Delhi
روم میں 18سے20 جنوری 2023 کے دوران مویشیوں میں جینیاتی وسائل سے متعلق بین حکومتی تکنیکی ورکنگ گروپ کا 12واں اجلاس حال ہی میں اختتام پذیر ہوا ہے اس میں ہندوستان کو وائس چیئر مین کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ہےاور اس نے ایشیا اور بحرالکاہل خطے کی نمائندگی کی ہے۔ مویشیوں سے متعلق سائنسز ، آئی سی اے آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور قومی رابطہ کار ڈاکٹر بی این ترپاٹھی نے اجلاس میں نائب چیئر پرسن کی حیثیت سے صدارت کی اور رپورٹر کی حیثیت سے کارروائی کی۔
خوراک اور زراعت کے لئے جینیاتی وسائل سے متعلق ایف اے او کے کمیشن کے ذریعہ قائم کئے گئے ورکنگ گروپ تکنیکی امور کا جائزہ لیتا ہے اور کمیشن کو مشورہ دیتا ہے اور سفارشات پیش کرتا ہے اس کے علاوہ عالمی سطح پر مویشیوں میں جینیاتی وسائل سے متعلق کمیشن کے پروگرام کو نافذ کرتا ہے۔
بین حکومتی تکنیکی ورکنگ گروپ کے 12 ویں اجلاس میں ، مویشیوں کے جینیاتی وسائل کے لئے عالمی لائحہ عمل کے نفاذ ، مویشیوں کے جینیاتی وسائل کی گونا گونیت کی نگرانی تیسری ملک کی رپورٹ تیار کرنےکا جائزہ لیا گیا اس کے علاوہ زود ہاضم سے متعلق مائکروجنزم کے رول پر ایجنڈا کے نکات ، ماحولیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے اور موافق بنانے میں جینیاتی وسائل کا کردار، مویشیوں کے جینیاتی وسائل (این جی آر) کے لیے رسائی اور فائدہ مشترک کرنا،جینیاتی وسائل کے تحفظ اور پائیدار استعمال کے لیے ڈیجیٹل ترتیب کی معلومات اور ممکنہ مضمرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ٹی ڈبلیو جی اجلاس سے پہلے ایف اے او کے ہیڈ کوارٹر میں 16سے17 جنوری 2023 کوگلوبل نیشنل ورک شاپ کا اہتمام کیا گیا ۔ ورکشاپ میں، ڈاکٹر بی این ترپاٹھی نے گھریلو جانوروں کی تنوع – انفارمیشن سسٹم (ڈی اے ڈی- آئی ایس) میں ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے میں ملک کا تجربہ مشترک کیا اور مقامی آبادیوں کی فہرست سازی کے لیے فریم ورک پیش کیا جس میں نسل کےرجسٹریشن، نوٹیفکیشن سسٹم وغیرہ شامل ہیں۔ اراکین کی جانب سے جرم پلازم کرائیو پریزرویشن کے لیے قومی ترجیحات اور ایس ڈی جی اشاریوں کو پورا کرنے کے لیے نان ڈیس کرپٹ این جی آر کو دستاویز ی شکل دینے کی تعریف کی گئی ۔
***********
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.823
(Release ID: 1893513)
Visitor Counter : 160