قبائیلی امور کی وزارت

آدی شوریہ اختتام پذیر،پچاس ہزار سے زیادہ لوگوں  کی زبردست شرکت


قبائلیوں کے شاندار رقص نے اسٹیڈیم کو محظوظ کیا اور اس تقریب کو دیکھنے والے لوگوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا ہوا

قبائلیوں امور کے وزارت کی  اہم جھانکی یومیہ جمہوریہ کی پریڈ میں خصوصیت کی حامل ہوگی

آدیہ شوریہ – پرو پراکرم کا   ، کے ذریعہ ملک کے لوگوں نے قبائلیوں کی ثقافت اور وراثت کی خوبصورت جھلک کا نظارہ کیا: ارجن منڈا کا بیان

Posted On: 25 JAN 2023 10:04AM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • قبائلی امور کی وزارت کی جھانکی یومیہ جمہوریہ کی پریڈ میں خصوصیت کی حامل ہوگی ۔
  •   قبائلی طبقہ بھارت پرو میں شرکت کریں گے جس میں منفرد قبائلی ثقافت اور وراثت کو نمایاں کیا جائے گا۔

قبائلی امور کے  مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا اور  دفاع اور سیاحت کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے  آج نئی دہلی کے نہر و اسٹیڈیم میں آدی شوریہ پرو کے اختتامی دن میں شرکت کی۔آدیہ شوریہ کے دوسرے دن پچاس ہزار سے زیادہ لوگوں کے زبردست ہجوم کی موجودگی درج کی گئی ۔

قبائلی امور کی وزارت نے دفاع کی وزارت اور انڈین کوسٹ گارڈ کی شرکت سے قبائلی رقص کو رنگا رنگ ڈھنگ سے پیش کئے جانے کے ساتھ آدی شوریہ- پراکرم کے دوسرے دن کا جشن منایا اور اس موقع پر نیتا جی سبھاش چندر بوس (پراکرم دیوس) کی 126 ویں سالگرہ منانے کے لئے مسلح افواج کی طرف سے کارگردگی پیش کی گئی۔

 

آدیہ شوریہ فیسٹول کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب ارجن منڈا نے کہا کہ وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ   ایک نئے بھارت کے لئے ہندوستان کی آزادی  ہمارے سرماؤں کا  خواب تھا  ایک ایسا ہندوستان جہاں ہر ایک کو مساویانہ موقع حاصل ہوں نیز غریب کسان مزدور اور قبائلی لوگوں کو بھی یکساں مواقع حاصل ہوں یہ ہمارے سرماؤں کا خواب تھا اور اسی کے لئے انہوں نے ایک نئے بھارت کے لئے ہندوستان کی آزادی کا خواب دیکھا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت قبائلیوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے سرگرمی سے کام کررہی ہے اوراس کے  انتہائی حوصلہ افزا نتائج ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ اس سکے نتیجے میں قبائلی لوگ اب زندگی کے سبھی شعبوں میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔ آدیہ شوریہ اس قسط کا حصہ ہے ۔اس تقریب کے ذریعہ ملک کے عوام نے قبائلی ثقافت اور وراثت کی خوبصورت جھلک کو دیکھا ہے ۔

قبائلی طبقہ بھارت پرو میں بھی شرکت کریں گے جس میں منفرد قبائلی ثقافت اور وراثت کو نمایاں کیا جائے گا۔

 

لوگوں کی طرف سے  شاندار رد عمل ملنے کے ساتھ آدیہ شوریہ کے دوسرے دن  بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے اس میں شرکت کی جبکہ قبائلی رقص اور فوجی ٹیٹو نے اس شو نے واہ واہی حاصل کی ۔جس میں مختلف قسم کی کارگردگی پیش کی گئی ۔ فوجی اور قبائلی طبقوں کی طرف سے توانائی بخشنے والی کارگردگی اس فیسٹویل کی اہم خصوصیت تھی۔ جس میں ہندوستان بھر کی گونا گو قبائلی ثقافت کی خوبصورتی کو نمایاں کیا گیا اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت کو فروغ دیتے ہوئے  فوجی ٹیٹو میں مسلح افواج کی قوت کو نمایاں کیا گیا  ایکلویہ ماڈل ریزیڈینشیل اسکولوں کے طلبا کی  ایک بڑی تعداد نے بھی دیگر تعلیمی اداروں کے طلبا کی موجودگی میں  آن لائن پروگرام دیکھا ۔پہلے دن ٹوئیٹر پر یہ تقریب نمبر دو پر چل رہی تھی۔

 

 

 مدھیہ پردیش ،کیرالہ ، اروناچل پردیش ، جھارکھنڈ ، اڈیشہ ،  چھتیس گڑھ ، راجستھان ، لداخ اور دیگر ریاستوں کے قبائلی ڈانس کرنے والوں نے سحرانگیزاور شاندار رقص پیش کیا ۔ لوگوں نے ہماچل پردیش کا گڈی ناٹی ،گجرات کا سدھی دھمال ، لداخ کا بالٹی ڈانس ، جموں و کشمیر کا مینگھو ڈانس ، مغربی بنگال کا پرولیا چاہو جیسے ڈانس کا نظارہ کیا۔

 

قبائلی وراثت اور ثقافت کو نمایاں کرنے والی ایک جھانکی بھی 26 جنوری کو یومیہ جمہوریہ کی پریڈ میں دکھائی جائے گی ، جو یوم جمہوریہ پریڈ کی ایک خصوصیت کی حامل ہوگی۔

پدم شری اور مشہور پلے بیک سنگر جناب کیلاش کھیر نے دل جو چھو لینے والی کارگردگی پیش کی اور اپنی شاندار اور سحر انگیز آواز سے تماشائیوں کا دل جیتا ۔اس خصوصی موقع پر دفاع کی وزارت ،انڈین کوسٹ گارڈ کی اہم شخصیتوں اور قبائلی امور کی وزارت کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

 

https://twitter.com/TribalAffairsIn/status/1617808986082009089

https://twitter.com/TribalAffairsIn/status/1617815212903784449

https://twitter.com/TribalAffairsIn/status/1617817335758467073

https://twitter.com/TribalAffairsIn/status/1617819210679488512

https://twitter.com/TribalAffairsIn/status/1617832146013687808

***********

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.815



(Release ID: 1893465) Visitor Counter : 118


Read this release in: Tamil , English , Hindi