جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سینٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ نے ’ شمال مشرق اور مشرقی ہندوستان میں این اے کیو یو آئی ایم  اسٹڈی اور  پی ایم کے ایس وائی – ایچ کے کے پی – جی ڈبلیو اسکیموں کی کامیابی کی داستان‘پر ورکشاپ کا انعقاد کیا

Posted On: 24 JAN 2023 4:56PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطہ، گوہاٹی نے ، مشرقی علاقہ ، کولکتہ، حکومت ہند کی جل شکتی کی وزارت کے آبی وسائل، دریا کی ترقی  اور گنگا  کے احیا کے محکمہ کے تحت سینٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ (سی جی ڈبلیو بی ) کے تعاون سے آج آسام کے گوہاٹی میں’ شمال مشرقی اور مشرقی ہندوستان میں این اے کیو یو آئی ایم اسٹڈیز اور پی ایم کے ایس وائی –ایچ کے کے پی – جی ڈبلیو اسکیموں کی کامیابی کی داستان  ‘ پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔اس ورکشاپ کا مقصد نیشنل ایکویفر میپنگ اینڈ مینجمنٹ (این اے کیو یو آئی ایم) اسٹڈیز کے نتائج کو پھیلانا،  فریقوں کوا ین اے کیو یو آئی ایم کے نتائج کے ممکنہ استعمال سے واقف کرانا، این اے کیو یو آئی ایم اسٹڈیز کے کامیاب کیس اسٹڈیز اور پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) – ہر کھیت کو پانی (ایچ کے کے پی) – خاص طور پر شمال مشرقی ریاستوں میں گراونڈ واٹر(جی ڈبلیو) اسکیموں کو مقبول بنانا اور فریقوں کی رائے  حاصل کرنا تھا۔

 

  • ورکشاپ کا مقصد این اے کیو یو آئی ایم اسٹڈیز اور پی ایم کے ایس وائی – ایچ کے کے پی  مشرقی اور شمال مشرقی ریاستوں کے درمیان گراونڈ واٹر اسکیم سے ابھرنے والے بہترین طور طریقوں  کو اپنانے کو فروغ دینا ہے۔
  • آسام حکومت کے  ہاؤسنگ، شہری امور اور آبپاشی کے وزیرنے خاص طور پر گوہاٹی شہر میں پانی کی سطح میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔
  • انہوں نے پانی کی بربادی کو کم کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور پانی کے تحفظ کی سمت   لوگوں کی شراکت پر زور دیا۔
  • حکومت آسام  کے  آبپاشی سکریٹری نے  ریاست آسام میں پی ایم کے ایس وائی-ایچ کے کے پی- جی ڈبلیو اسکیم کے نفاذ کی کامیابی پر تفصیل سے بتایا
  • آبی وسائل،   دریا کی ترقی اور گنگا کے احیا کے محکمہ کے جوائنٹ  سکریٹری جناب سبودھ یادو نے ہندوستان کے گراونڈ واٹر منظرنامہ، این اے  کیو آئی ایم کے قومی پس منظر اور مستقبل کی اسکیموں  کو پیش کیا
  • سینٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ (سی جی ڈبلیو بی) کے رکن  (ہیڈکوارٹر)، فرید آباد جناب اے کے اگروال نے این اے کیو یو آئی ایم اسٹڈیز کے ماخوذات  کے استعمال کے دائرے کے بارے میں بات کی
  • ورکشاپ کا اصل مقصد فریقوں کو این اے کیو یو آئی ایم اسٹڈیز کے ماخوذات کے ممکنہ استعمال سے واقف کرانا تھا۔
  • تکنیکی اجلاس کے دوران ، سی جی ڈبلیو بی کے سائنس دانوں کے ذریعہ شمال مشرقی ریاستوں ، مغربی بنگال، سکم، اڈمان اور نیکوبار جزائر میں این اے کیو آئی ایم کی اسٹڈیذ کے ماخوذات پر 8 پرزنٹیشن منعقد کی گئی
  • زیرزمین پانی کے ماہرین نے زیر زمین پانی کے وسائل کی پائیدار ترقی کے لیے این اے کیو یو آئی ایم  کی اسٹڈیز کے  ماخوذات کے بہتر ممکنہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے خیالات مشترک کئے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

آسام حکومت کے ہاؤسنگ، شہری امور  اور آبپاشی کے وزیر جناب اشوک سنگھل نے دیگر معززشخصیات کے ساتھ’جل کلش استھاپنا ‘ کے ساتھ ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ اس کے بعداین اے کیو یو آئی ایم  کی اسٹڈیز کے ماخوذات پر ورکشاپ کی دو جلدوں کا اجرا کیا ۔ ریاست وار این اے کیو یو آئی ایم کی اسٹڈیز کے ماخوذات کا احاطہ  کرنے والی پہلی جلد  اور مختلف سائنسی تحقیقات کا احاطہ کرنے والی دوسری جلد این اے کیو یو آئی ایم  کی اسٹڈیز  کا محاصل ہے۔ مجمع  سے خطاب کرتے ہوئے جناب  اشوک سنگھل نے خاص طور پر گوہاٹی شہر میں  آبی سطح میں  کمی پر تشویش ظاہر کی  اور بربادی کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اور اس کے تحفظ  کے لئے  لوگوں کی شراکت داری کی درخواست کی۔

تکنیکی سیشنز کے دوران، سی جی ڈبلیو بی سائنسدانوں کے ذریعہ  شمال مشرقی ریاستوں، مغربی بنگال، سکم، انڈمان اور نکوبار جزائر میں  

این اے  کیو آئی  ایم کے ماخوذات پر آٹھ پریزنٹیشنز منعقد کی گئیں۔  ورکشاپ کے بعد ایک مکمل سیشن منعقد کیا گیا ، جس میں ملک کے مختلف حصوں کےمعروف زیرزمینی پانی کے ماہرین نے حصہ لیا اور زیر زمینی پانی کے وسائل کی پائیدار ترقی کے لیے این اے  کیو آئی ایم   کی اسٹڈیز کے ماخوذات  کے بہترین ممکنہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس سے پہلے ، سی جی ڈبلیو بی ، گوہاٹی کے علاقائی ڈائریکٹر جناب سریش چند رکپل نے موجود لوگوں کا استقبال کیا اور  ورکشاپ کے مقاصد کے بارے میں بتایا ۔ جل شکتی کی وزارت کے آبی وسائل ، دریا کی ترقی اور گنگا کے احیا کے محکمہ کے جوائنٹ سکریٹری  جناب سبودھ یادو نے  ہندوستان کے  زیرزمین پانی کے منظرنامہ ، این اے کیو آئی ایم کے قومی  تناظر اور مستقبل کی اسکیموں کو پیش کیا۔ آسام حکومت  کے کمشنر اور آبپاشی کے سکریٹری   جناب ایم ایس منیوانن نے آسام ریاست میں پی ایم کے ایس وائی- ایچ کے کے پی- جی ڈبلیو اسکیموں کے عمل درآمد پر بات کی۔  سی جی ڈبلیو بی، فریدآباد کے رکن (ہیڈکوارٹر) جناب اے کے اگروال نے این اے کیو آئی ایم  کے تصور اور اس کے مقاصد اور این اے کیو آئی ایم اسٹڈیز کے ماخوذات کے استعمال  کے دائرہ پر بات کی۔ آسام حکومت کے آبپاشی کے سکریٹری  جناب پبیترا رام کھونڈ، نے  آسام  ریاست میں  پی ایم کے ایس وائی- ایچ کے کے پی – جی ڈبلیو اسکیم  پر عمل درآمد کی کامیابی کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔  این آئی ایچ ، گوہاٹی کے سائنس داں  جی اینڈ ہیڈڈاکٹر ایس  وجے کمار نے مجمع سے خطاب کیا کہ این اے کیو آئی ایم کی اسٹڈیز کے ماخوذات کا استعمال کیے کیاجاسکتا ہے۔ سی جی ڈبلیو بی ، کولکتہ کے علاقائی ڈائریکٹر ڈاکٹر انادی گیان نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔

نیشنل ایکویفر میپنگ اینڈ منیجمنٹ (این اے کیو آئی ایم) پروگرام سی جی ڈبلیو بی  کے ذریعےایکویفرز کا خاکہ ، ایکویفرز کی خصوصیات کی تفصیل ، مسائل کی پہچان اور زیر زمین پانی کے پائیداربندوبست کے لیے انتظامی منصوبہ تیار کرنے کے  مقصد کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔ جن اہم علاقوں میں این اے کیو آئی ایم کی اسٹڈیز کے ماخوذات کا استعمال کیا گیا ہے ، ان میں پینے کے پانی، وسیلہ کی تلاش اور  وسیلہ کی پائیداریت؛ مصنوعی  طریقہ سے ریچارج کے لیے مقام کا انتخاب؛  آرسینک سے متاثرہ علاقوں میں  محفوظ ینے کا  پانی؛ آرٹیشین  زون کی حدبندی؛  وافر مقدار میں زیر زمین پانی کی صلاحیت والے علاقوں میں زیر زمین پانی کے ذریعے  آبپاشی (جیسے پی ایم کے ایس وائی – ایچ کے کے پی- جی ڈبلیو )  ؛  پانی کے تحفظ اور اے آر  سفارشوں  پر عمل درآمد؛ این اے کیو آئی ایم    سفارش کی بنیاد پر  زیرزمین پانی  کا  ریگولیشن ؛ جھرنوں  کا احیا، قومی اسکیمیں جیسے نیشنل ہائیڈرولوجی پروجیکٹ، اٹل بھوجل یوجنا، جل جیون مشن وغیرہ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013G9A.jpg

آسام حکومت کے ہاؤسنگ، شہری امور اور آبپاشی کے وزیر جناب اشوک سنگھل دیگر معززین کے ساتھ 'جل کلش استھاپنا' کے ساتھ ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UMLR.jpg

گوہاٹی میں منعقد’ شمال مشرقی اور مشرقی ہندوستان میں این اے کیو یو آئی ایم اسٹڈیز اور پی ایم کے ایس وائی –ایچ کے کے پی – جی ڈبلیو اسکیموں کی کامیابی کی داستان   ‘ پر ورکشاپ ۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 801)


(Release ID: 1893433)
Read this release in: English , Hindi , Manipuri