وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

یوم جمہوریہ پریڈ 2023: دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم کی جھانکی میں نگرانی، مواصلات اور خطرات کو بے اثر کرنے کی نمائش کے علاوہ مقامی طور پر تیار کردہ وہیلڈ آرمرڈ پلیٹ فارم بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا

Posted On: 24 JAN 2023 4:22PM by PIB Delhi

جدید ترین دفاعی نظام تیار کرنے کے اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) 26 جنوری 2023 کو کرتوّیہ پاتھ پر یوم جمہوریہ کی پریڈ کے دوران ایک جھانکی اور ایک آلے کی نمائش کرے گی۔ ڈی آر ڈی او کے پہلے ٹیبلو کا موضوع ’مؤثر نگرانی، مواصلات اور خطرات کو بے اثر کرنے کے ساتھ ملک کی حفاظت‘  ہے۔ اس جھانکی کو چار حصّوں میں زمرہ بند کیا گیا ہے۔ پہلا حصہ پانی کے اندر نگرانی کے پلیٹ فارمز کی نمائش کر رہا ہےجس میں سونار جیسے آبدوزوں کے لیے یو ایس ایچ یو ایس-2، بحری جہازوں کے لیے سونار کی ہمسا سیریز اور ہیلی کاپٹر لانچنگ کی نگرانی کے لیے کم فریکوئنسی ڈنکنگ سونار شامل ہیں۔

اس جھانکی کے دوسرے حصے میں لینڈ سرویلنس، کمیونیکیشن اور نیوٹرلائزنگ پلیٹ فارمز ہوں گے جو ڈی4 کاؤنٹر ڈرون سسٹم کی نمائش کریں گے جو بروقت تلاش، پتہ لگانے، ٹریکنگ کرنے اور اہداف کو بے اثر کر سکتا ہے۔ کوئیک ری ایکشن سرفیس ٹو ایئر میزائل (کیو آر ایس اے ایم) ویپن سسٹم، بیٹری ملٹی فنکشن ریڈار (بی ایم ایف آر) اور میزائل لانچر وہیکل (ایم وی ایل) کی دو یونٹیں بھی شاملِ نمائش ہیں۔ کیو آر ایس اے ایم ایک ہر موسم سے ہم آہنگ فضائی دفاعی نظام ہے جو ٹیکٹیکل بیٹل ایریا میں ہندوستانی فوج کے مشینی اثاثوں کو موبائل ایئر ڈیفنس کور فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، سافٹ ویئر ڈیفائنڈ ریڈیو کے دو ورژن - مین پیک اور ہینڈ ہیلڈ اس جھانکی کا حصہ ہیں۔ ڈی آر ڈی او نے محفوظ مواصلات کے لیے سافٹ ویئر ڈیفائنڈ ریڈیو تیار کیا ہے۔

اس جھانکی کا تیسرے حصے میں ایریل سرویلنس اور کمیونیکیشن پلیٹ فارمز ایئر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم (اے ای ڈبلیواینڈ سی) اور ٹی پی اے ایس بی ایچ میڈیم اونچائی لانگ اینڈیورنس (ایم اے ایل ای) یو اے وی کی نمائش کی جا رہی ہے۔ اے ای ڈبلیواینڈ سی نگرانی، مواصلات، اور برقی جنگی صلاحیتوں کے ساتھ ایک حقیقی قوت کا اضافہ کرنے والا ہے۔ ٹی پی اے ایس بی ایچ ڈی آر ڈی او کا سہ فریقی انٹیلی جنس، سرویلنس، ٹارگٹ ایکوزیشن، ٹریکنگ اینڈ ریکنیسنس (آئی ایس ٹی اے آر) کی ضروریات کا حل ہے۔

آخری اور چوتھا حصہ ڈی آر ڈی او کی تحقیقی سرگرمیوں کی نمائندگی کر رہا ہے جس میں ایک سیمی کنڈکٹر تحقیق و ترقی کی سہولت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ اس حصے میں ڈی آر ڈی او نے سیمی کنڈکٹرز، ڈیٹیکٹرز اور نیکسٹ جین سینسر کے میدان میں مستقبل کی ٹیکنالوجیوںکو بھی دکھایا ہے۔

مقامی طور پر تیار کردہ وہیلڈ آرمرڈ پلیٹ فارم (ڈبلیو ایچ اے پی) جو 70 ٹن کے ٹریلر پر لے جایا جانے والا ایک ماڈیولر 88X پہیوں والا جنگی پلیٹ فارم ہے، ڈی آر ڈی او کے ذریعہ اصل آلات کی شکل میں دکھایا جائے گا۔ مختلف کرداروں کے لیے اپنی مرضی کے مطابق ڈبلیو ایچ اے پی کو وہیلڈ انفنٹری کامبیٹ وہیکل، سی بی آر این وہیکل، اے ٹی جی ایم کیریئر، لائٹ ٹینک وغیرہ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ڈسپلے پر آرمرڈ پرسنل کیریئر (اے پی سی) ویریئنٹ 30 ایم  ایم برج، کمپوزٹ آرمر اور جدید دھماکے سے تحفظ کے ساتھ مربوط ہے۔ یہ خاکی و آبی گاڑی سڑک پر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار کے ساتھ پانی کی رکاوٹوں کو پار کر سکتی ہے۔

پریڈ کے دوران مسلح افواج کے دستے کی طرف سے ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ بہت سے نظاموں کو بھی دکھایا جائے گا۔ ان میں ارجن ایم بی ٹی، ناگ میزائل سسٹم، برہموس میزائل، شارٹ اسپین برج اور آکاش این جی شامل ہیں۔ ڈی آر ڈی او کی طرف سے تیار کردہ اے ای ڈبلیو اینڈ سی پریڈ میں فلائی پاسٹ کرے گا۔

*****

 

U.No:797

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1893429) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Hindi , Marathi