سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

فاسٹیگ کے ذریعہ الیکٹرونک ٹول وصولیوں میں 2022 کے دوران 46 فیصد اضافہ ہوا

Posted On: 24 JAN 2023 4:43PM by PIB Delhi

فاسٹیگ کے ذریعہ الیکٹرونک ٹول وصولیوں میں گزشتہ چند برسوں کے دوران لگاتار اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ فاسٹیگ کے ذریعہ مجموعی ٹول وصولیاں 50855 کروڑ روپے تھیں جو کہ 2021 کی مجموعی وصولی 34778 کروڑ روپے کے مقابلے تقریبا 46 فیصد زیادہ ہے۔

دسمبر 2022 کے دوران این ایچ فی پلازاز پر فاسٹیگ کے  ذریعہ روزانہ کی اندازاً وصولی 134.44 کروڑ روپے تھی اور ایک ہی دن میں سب سے زیادہ وصولی 24 دسمبر 2022 کو 144.19 کروڑ روپے پر پہنچ گئی۔

اسی طرح 2022 میں فاسٹیگ لین دین کی تعداد بھی 2021 کے مقابلے اندازاً 48 فیصد بڑھی ہے۔ 2021 اور 2022 کے دورا ن فاسٹیگ لین  دین کی تعداد بالترتیب 219 کروڑ اور 334 کروڑ روپے تھی۔

آج کی تاریخ تک 6.4 کروڑ فاسٹیگ جاری کئے جاچکے ہیں اور ملک میں فاسٹیگ کی سہولت والے فی پلازا کی تعداد بھی 2021 کے 922 پلازا سے بڑھ کر 2022 میں 1181 ہوگئی۔ قابل ذکر ہے کہ 29 مختلف ریاستی اداروں/ اتھاریٹیز سے ریاستی ٹول پلازاز کو فاسٹیگ پروگرام کے تحت لانے کے لئے مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ان ریاستوں میں اترپردیش مہاراشٹر ، گجرات، مدھیہ پردیش، تلنگانہ اور کرناٹک شامل ہیں۔

فاسٹیگ طریقے سے این ایچ فی پلازاز پر انتظامیہ کا وقت نمایاں طور پر کم ہوا ہے جس کے نتیجے میں زیادہ لوگ اس کا استعمال کرنے لگے ہیں۔ ہائی وے پر سفر کرنے والوں کی جانب سے فاسٹیگ کے لگاتار استعمال سے ٹول کارروائیوں میں اور زیادہ بہتر کارکردگی دیکھنے میں آئی ہے۔ قومی شاہراہوں پر مختلف فی پلازاز میں الیکٹرونک ٹول کلکشن سسٹم نصب ہوجانے سے طریقہ کارمیں شفافیت آئی ہے اور سڑکون کے صحیح تخمینے میں آسانی ہے جس سے زیادہ سرمایہ کاروں کو شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی ترغیب ملی ہے۔

*****

ش ح۔رف۔س ا

U.No:798



(Release ID: 1893371) Visitor Counter : 129


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Marathi