وزارت دفاع

تینوں مسلح افواج  کی بری اور بحری مشق، اے  ایم فیکس 2023  اختتام پذیر

Posted On: 24 JAN 2023 1:14PM by PIB Delhi

دو سالہ  تینوں مسلح افواج کی  بری اور بحری  مشق ، ایم فیکس 2023  آندھرا پردیش کے کاکی ناڈا  میں 17 سے 22 جنوری 2023 تک منعقد کی گئی۔ ایم فیکس کا مقصد بری اور بحری آپریشنز  کے مختلف پہلوؤں میں  تینوں مسلح افواج کے عناصر کی مشترکہ تربیت کرنا ہے، تاکہ انٹرآپریبلٹی اور ہم آہنگی کو بڑھایا جا سکے۔ ایم فیکس 2023 پہلی بار ہے،  جب یہ مشق کاکی ناڈا میں انجام دی  گئی، اور یہ اب تک کی سب سے بڑی ایم  فیکس  ہے۔ حصہ لینے والی افواج نے پانچ دنوں کے دوران بری اور بحری آپریشنز کے تمام شعبوں میں پیچیدہ مشقیں انجام دیں۔ یہ مشق ایک کامیاب بری اور بحری حملے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی،  جس کا جائزہ وائس ایڈمرل  سنجے واتسائن،اے وی ایس ایم،  این ایم ، مشرقی  نیول کمانڈ  کے چیف آف اسٹاف نے ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی  بری فوج کے فورس کمانڈروں کی موجودگی میں لیا۔

اس مشق میں بڑے پلیٹ فارم ڈاک (ایل  پی ڈی)، لینڈنگ بحری جہاز اور لینڈنگ کرافٹس، میرین کمانڈوز (ایم  اے آر سی او ایس)، ہیلی کاپٹر اور ہندوستانی بحریہ کے ہوائی جہازوں پر مشتمل متعدد بری اور بحری جہازوں کی شرکت کا مشاہدہ کیا گیا۔ مشق میں ہندوستانی فوج نے 900 سے زائد فوجیوں کے ساتھ حصہ لیا، جس میں اسپیشل فورسز، آرٹلری اور بکتر بند گاڑیاں شامل تھیں۔ آئی اے ایف کے جیگوار فائٹرز اور سی 130 طیارے نے بھی مشق میں حصہ لیا۔

ایم فیکس 2023 نے بری اور بحری  صلاحیتوں کا کامیابی کے ساتھ مظاہرہ کیا اور اس شاندار کوآرڈی نیشن کی توثیق کی، جو تینوں مسلح افواج کے درمیان موجود ہے، تاکہ بری اور بحری آپریشنز کے مکمل اسپیکٹرم کو انجام دے سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Tri-Services_Amphibious_Exercise__AMPHEX_2023_in_progress_at_Kakinada3LRE.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/INS_Gharial_participating_in_the_Tri-Services_Amphibious_Exercise__AMPHEX_2023_at_KakinadaPYTX.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-786



(Release ID: 1893219) Visitor Counter : 112