عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے نے ممبئی میں ‘‘ای گورننس’’ پر دو روزہ علاقائی کانفرنس کا افتتاح کیا


مرکز اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے منعقد ہونے والی دو روزہ کانفرنس انتظامی نظام کو اپ ڈیٹ کرنے اور اختراعی خیالات کے تبادلے کے لیے ایک خوش آئند اقدام ہے: مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کا بیان

ہندوستان کی اچھی  حکمرانی  انڈیکس کئی شعبوں میں مہاراشٹر کی مضبوط کارکردگی کو تسلیم کرتا ہے: ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری کا بیان

Posted On: 23 JAN 2023 7:25PM by PIB Delhi

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے آج ممبئی میں "ای گورننس" پر دو روزہ علاقائی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ یہ کانفرنس 23 سے 24 جنوری 2023 تک ممبئی میں حکومت مہاراشٹر کے تعاون سے محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات(ڈی ا ے آر پی جی) نے مشترکہ طور پر منعقد کی ہے۔ کانفرنس ہائبرڈ موڈ میں ہورہی ہے جس میں آج 30 شریک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 500 مندوبین نے شرکت کی ہے۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب  شندے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک میں ای-گورننس کو بڑے پیمانے پر نافذ کیا جا رہا ہے اور مرکز اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے منعقد ہونے والی دو روزہ کانفرنس انتظامی نظام کو اپ ڈیٹ کرنے اور اختراعات کے تبادلے کے لیے ایک خوش آئند اقدام ہے۔ اس کانفرنس کے ذریعے ملک بھر میں ای گورننس کے تحت ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو معلومات فراہم کی جائیں گی۔ یہ بتاتے ہوئے کہ وزیر اعظم کے ذریعہ ‘زیادہ سے زیادہ  حکمرانی ، کم سے کم حکومت’ کا منتر وضع کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ای گورننس کو پورے ملک میں بڑے پیمانے پر نافذ کیا جا رہا ہے اور ای گورننس کے ذریعے شہریوں کو اچھی حکمرانی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک کو عالمی سطح پر نمایاں شرکت مل رہی ہے۔

1-1.jpg

 ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری شری وی سرینواس نے اپنے تعارفی خطاب میں کہا کہ دو روزہ علاقائی کانفرنس ڈی اے آر پی جی اور مہاراشٹر کی حکومت کی طرف سے ریاست مہاراشٹر میں اگلی نسل کے انتظامی اصلاحات کو لاگو کرنے کے لیے تیار کیے گئے کثیر الجہتی ایکشن پلان کا نتیجہ ہے اور مہاراشٹر کی حکومت ریاست میں  انتظامی اصلاحات اگلی نسل کے لئے لاگو کررہی ہے جو ایوارڈ جیتنے والوں، ماہرین تعلیم اور صنعت کاروں کے ذریعے بہترین طریقے پیش کیے جا سکتے ہیں۔ ‘‘اس علاقائی کانفرنس کا ایک مقصد حکومت مہاراشٹر کی حکمرانی  کو ای۔گورننس میں تبدیل کرنا ہے۔ تاکہ اداروں کی ڈیجیٹل تبدیلی اور شہریوں کے ڈیجیٹل ماحول کو قابل  قبول بنایا جاسکے’’۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر ایک مضبوط گورننس ماڈل کے ساتھ ہندوستان کی سب سے ترقی یافتہ ریاستوں میں سے ایک ہے، جس کا ایک مضبوط سیکرٹریٹ ڈھانچہ ہے اور ایسے اضلاع ہیں جہاں افسران جدت اور عزم کے  ساتھ  پوری طرح تیارہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا گڈ گورننس انڈیکس کئی شعبوں میں مہاراشٹر کی مضبوط کارکردگی کو تسلیم کرتا ہے، جیسے زراعت، تجارت اور صنعت، عوامی بنیادی ڈھانچہ، سماجی بہبود اور ترقی، عدلیہ اور عوامی تحفظ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہاراشٹر دس شعبوں میں 58 پیرامیٹرز کے لحاظ سے ہندوستانی ریاستوں سے بہت آگے ہے۔

ای-آفس ورژن 7.0 کو اپنانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ ریاستی سیکرٹریٹ کی ڈی لیئرنگ، ڈیلیگیشن اور ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے فیصلہ سازی میں کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ایک پہل ہے، دفتری طریقہ کار کے مینوئل کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ڈیجیٹل سیکرٹریٹ، بہترین طریقوں اور انتظامی اختراعات کی دستاویزات اور ضلعی سطح پر گڈ گورننس انڈیکس کی تشکیل۔

ڈی اے آر پی جی سکریٹری نے مزید کہا کہ اس کانفرنس کے اہم قومی مقاصد نیشنل ای گورننس سروس ڈیلیوری اسیسمنٹ (این ای ایس ڈی اے) کی سفارشات کا موثر نفاذ ہے تاکہ ہندوستان بھر میں ای-سروسز کی سنترپتی کے لئے ایک تحریک پیدا کی جائے، تاکہ ڈیجیٹل اداروں کی تشکیل کو ممکن بنایا جا سکے۔ خاص طور پر ریاستی سیکرٹریٹ ای-آفس کو اپنانے، ماہرین تعلیم، اسٹارٹ اپس اور سرکاری سروس پورٹلز کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کے لیے شہریوں کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے تبدیلیوں کو قابل بنائیں۔

2-2.jpg

مہاراشٹر کے چیف سکریٹری جناب منو کمار سریواستو، ڈی اے آر پی جی کے ایڈیشنل سکریٹری  جناب  امر ناتھ، مہاراشٹر حکومت میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری محترمہ سوجاتا سونک، مہاراشٹر حکومت کے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی محکمہ میں پرنسپل سکریٹری جناب  پراگ جین بھی آج کے افتتاحی اجلاس میں موجود تھیں۔

افتتاحی اجلاس کے دوران، مندرجہ ذیل چیزیں بھی دکھائی گئیں:-

(i) مہاراشٹر حکومت کے دفتری طریقہ کار کے دستورالعمل پر ایک مختصر پیشکش

ii))ڈی اے آر پی جی کے سال کے اختتام پر ایک فلم کی نمائش۔

مزید برآں، ای گورننس کے اقدامات پر ایک ای جرنل ایم جی ایم جی کا رسمی طور پر اجراء کیا گیا۔

 

3-3.jpg

اختتامی اجلاس کے دوران، وزیرمملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ، ایم او ایس (پی پی)  مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی جناب دیویندر فڑنویس، کےساتھ کل اجتماع سے خطاب کریں گے۔

یہ کانفرنس ایک مشترکہ پلیٹ فارم تیار کرنے کی ایک کوشش ہے تاکہ ای۔ گورننس، شفاف، جوابدہ ، شہریوں کے لئے موافق، موثر انتظام کے ذریعہ ، انتظامی تربیت میں بہترین طرز عمل کی تشکیل اور ان پر عمل درآمد، اور شہریوں پر مبنی طرز حکمرانی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے صلاحیت کی تعمیرمیں تجربات مشترک کئے جاسکے۔

*************

ش ح ۔ ح ا ۔ رض

U. No.775



(Release ID: 1893189) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi