بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی گروپ کی صلاحیت، 71گیگا واٹ  سے تجاوز کر گئی

Posted On: 23 JAN 2023 7:21PM by PIB Delhi
  • این ٹی پی سی گروپ کی صلاحیت 660 میگاواٹ نارتھ کرن پورہ سپر تھرمل پاور پروجیکٹ، جھارکھنڈ (x660 3میگاواٹ) کے پہلے یونٹ کے آزمائشی آپریشن کی کامیاب تکمیل کے ساتھ 71 گیگاواٹ سے تجاوز کر گئی۔
  • یہ پروجیکٹ جھارکھنڈ، بہار، مغربی بنگال اور اڈیشہ کی ریاستوں کو سستی بجلی فراہم کرے گا اوریہ  10 کلومیٹر کے دائرے میں کوئلے کا ایک  ذریعہ ہے۔
  • این ٹی پی سی کی کل نصب شدہ صلاحیت 71544 میگاواٹ ہو گئی ہے۔

 ملک کا سب سے بڑا پاور جنریٹر، این ٹی پی سی گروپ نے 660 میگاواٹ نارتھ کرن پورہ سپر تھرمل پاور پروجیکٹ، جھارکھنڈ (x660 3میگاواٹ) کے پہلے یونٹ کے آزمائشی آپریشن کی کامیاب تکمیل کے ساتھ 71 گیگاواٹ کو عبور کر لیا ہے۔

اس پروجیکٹ کا تصور ایئر کولڈ کنڈینسر (اے سی سی) کے ساتھ کیا گیا ہے، جس میں واٹر کولڈ کنڈینسر (ڈبلیو سی سی) کے مقابلے میں 1/3 واٹر فٹ پرنٹ ہے۔ یہ پروجیکٹ جھارکھنڈ، بہار، مغربی بنگال، اور اڈیشہ کی ریاستوں کو سستی بجلی فراہم کرے گا اور یہ 10 کلومیٹر کے دائرے میں ایک کوئلے کا ذریعہ ہے (پِٹ ہیڈ)۔

جھارکھنڈ میں اس این ٹی پی سی  پروجیکٹ کی بنیاد، اس وقت کے وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپائی نے رکھی تھی۔ یہ پلانٹ ایک انتہائی مؤ ثر سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔

اس اضافے کے ساتھ، این ٹی پی سی کی کل نصب شدہ  صلاحیت 71544 میگاواٹ ہو گئی ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-777



(Release ID: 1893184) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi , Punjabi